4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں صحت مند سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے پارکس و پلے گراؤنڈ کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اففان ،وائس چیئرمین اویس عالم ،بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی اسلم بیگ او ردیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کے مشترکہ آپریشن میں ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل یا گیا جبکہ ضلع وسطی میں کئی پلے گراؤنڈ اور پارکس کی جگہوں پر بھی کچرے کے انبار لگے ہوئے تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ترجیحی بنیادوں پر پارکس و پلے گراؤنڈ کو کچرے سے پاک کیا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع حاصل ہو ،جسکا واضح ثبوت نیو کراچی سیکٹر 5-D یونین کمیٹی 9 کا رابیعہ صدیقیہ پارک ہے جہاں کھیل کا میدان کچرا کنڈی بن گیا تھا چیئرمین ضلع وسطی نے ترجیحی بنیادوں پر گراؤنڈ سے کچرے کو صاف کرا کے محکمہ باغات کو تزئین آرائش کے کام کی ہدایت کی اور اس گراؤنڈ پر بحریہ ٹاؤن اور ضلع وسطی کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ بھی کھیلا گیا جسے ہزاروں افراد نے دیکھا بلدیہ وسطی اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پارکس اور پلے گراؤنڈ کی دوبارہ رونق بحال کرنے پر چیئرمین اور بحریہ ٹاؤن کے عملے کا شکریہ اداکیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے ڈی ایم سی سینٹرل کی گاڑیاں گلیوں سے کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے ہیوی ڈمپرز کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تقریبا ایک سو گاڑیاں کچرے کو منتقل کرنے کے کام میں شریک ہیں۔اُمید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا اور اس کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونقیں پھر سے بھر پور انداز میں بحال ہوجائیں گی۔ 




جشن ولادت رسول ﷺ اتحاد بین المسلمین کے جزبے کے تحت منا یا جائے ،ہمارے نبی ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اس لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے ساتھ ساتھ دیگر مزاہب کا احترام بھی ملحوظ رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ جمال احمد کے ہمراہ قادری ہاؤس میں جمعہ کے روز پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری سے گفتگوکے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنی تحریک کے رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران نے ریحان ہاشمی سے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے قادری ہاؤس میں آنے کی دعوت دی تھی سنی تحریک کے وفد نے آمد ماہ ربیع الاول میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ضلع وسطی میں چراغاں اور صفائی ستھرائی پر بلدیہ وسطی کی توجہ مرکوز کرائی جس پر ریحان ہاشمی نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کا ہر فردجشن آمد رسول ﷺ کو بڑی عقیدت و احترام سے مناتاہے اور بلدیہ وسطی جشن آمد رسول ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو بلدیاتی و شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی ریحان ہاشمی نے کہاکہ بلدیہ وسطی میں مختلف مزاہب کے لوگ آباد ہیں اور ضلع وسطی کی انتظامیہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے تہوار کے دنوں میں بلا کسی تفریق بلدیاتی و انتظامی سہولیات مہیا کرتی ہے۔ ریحان ہاشمی کے قادری ہاؤس میں پہنچنے پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں سے ضلع وسطی جلد شہر کا صاف وشفاف ضلع بن جائیگا اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے موجودہ صورت حال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے مشن کو باہمی اتفاق سے جاری رکھیں گے چیئرمین بلدیہ وسطی نے دوران گفتگو سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی توجہ سرکاری مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کرنا کراچی کے ساتھ ناانصافی ہے اور کراچی کے بنیادی حقوق کو غضب کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں اس موقع پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے مثبت موقف اختیار کیا گیاہے ہماری بھی یہی آواز ہے کراچی اور کراچی کے آباد کاروں کے ساتھ روز اول سے ہی زیادتیاں کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اب اہلیان سندھ ،کواپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ جہد وجہد کرنی ہوگی اور ہم آواز ہو کرسرکاری مردم شُماری کے نتائج کومسترد کرنا ہو گا 





4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release