13th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد زون میں قائم وہیکل ورکشاپ کا  اچانک دورہ کیا۔ ورکشاپ میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اور ورکشاپ میں تیار کئے جانے والی ڈسٹ بن کے نئے ماڈل کا بھی معائنہ کیا  اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد ناصر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر موٹر وہیکل لیاقت آباد،راشد جلالی و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ  موجودتھے۔ چیرمین وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہیوی و لائٹ موٹرز وہیکلز کو ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو فوری طور پر قابل استعمال میں لایاجائے۔ تاکہ وسطی کے آباد کاروں کو بروقت گندگی غلاظت اور کوڑا کرکٹ کو علاقوں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو کم خرچ پر قابل استعمال ہوسکتی ہیں ایسی گاڑیوں کی فوری مرمت کرکے استعمال کیلے سڑکوں پر بلا تاخیر لایا جائے۔ اس موقع پر چیر مین ریحان ہاشمی پارکس و پلے گراؤنڈ اور مختلف مقامات پر عوام کو سہولیات پہچانے کے غرص سے تیار کئے جانے والی ڈسٹ بن کے ماڈل کا بھی معائنہ کیا اور اظہار اطمینان کیا۔ اور متعلقہ افسران کو اپنی نگرانی میں کام جلد سے جلد مکمل کرانے کی تا کید کی۔




13th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد زون کا دورہ ، فیڈرل بی ایریا حسین آباد ،کریم آباد پر قائم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اوربرساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک F میں قائم برساتی نالے ، جبکہ کریم آباد سے عثمان میموریل ہسپتال تک برساتی نالے کی صفائی کے کام کا بنفس نفیس معا ئنہ کیا انہوں نے بی اینڈ آر کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نالے کی صفا ئی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن(گلبرگ )محمد علی ،ایکسین بی اینڈ آر امتیاز علی شاہ نارتھ ناظم آباد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے برساتی نالوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جنکی صفائی ایک مشکل کام نظر آرہا تھا مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مالی وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی میں قائم برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث برساتی نالوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتا ہے مگر ضلعی حکومت اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ وسطی کے فنڈ سے کئی مقامات پر واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام سرانجام دے چکی ہے اور کئی مقامات پر یہ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ایک بڑا بجٹ درکار ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے اپنے دائرہء کار میں رہتے ہوئے روز اوّل سے ہی برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جسکا تسلسل آج تک جاری ہے بلدیہ وسطی کے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے دوران نکالے جانے والے کچرے کو فوری لینڈ فل سائیڈ منتقل کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں ۔ واضح رہے کہ ممکنہ بارشوں سے قبل ضلع وسطی میں قائم تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عالمگیر سیفی 





12th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔طلباقوم کی امیدوں کا محور ہیں، طالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی، الحمیدسیکنڈری اسکول نارتھ کراچی میں منعقدہ سائنسی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد طلباو طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی تعلیمی اداروں میں بہتری کی خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں ناظم آباد زون میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام طلباوطالبات کے لئے کمپیوٹرلیب قائم کی گئی ہے ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل منور حمید نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد طلبا وطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اْٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اورطلباو طالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔نمائش میں روبوٹ، بلڈسرکولیشن سسٹم،تھرمل پاور پلانٹ، الیکٹرانک، شمسی توانائی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ماحولیات سے متعلق فزکس ، کیمسٹری اور بائیولوجی کے مختلف شعبوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔ نمائش دیکھنے والوں نے طلباو طالبات کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ عالمگیر سیفی 






11th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ چہلمِ امام حسینؑ کے موقع پر ضلع وسطی میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے راستوں پرصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مختلف یونین کمیٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،ڈائریکٹر باغات ،و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ تندہی سے صفائی ستھرائی اور کچرا ڈسپوز کرنے کے فرائض انجام دے رہا ہے، تاہم چہلمِ امام حسین پر خصوصی صفائی کے انتظامات کی ضرورت ہے، تاکہ عزادارانِ حسین مجالس اور جلوس سکون سے منعقد کرسکیں۔ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر تمام امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں،جلوسِ شبیہِ علم و ذوالجناح نکالے جاتے ہیں، جبکہ گھروں میں بھی مجالس منعقد کی جاتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عزاداروں کی گزرگاہوں اور جلوس کے راستوں سے ہر قسم کی گندگی ، پانی کے اجتماع اور کوڑے کرکٹ کو صاف کردیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر رات کے وقت روشنی کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر مذہبی رواداری اوراتحاد بین المسلمین کے جذبہ کے تحت بھائی چارے کی فضاء قائم رکھی جائے ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں پہلے ہی سے صفائی ستھرائی کا عمل زور و شور سے جاری ہے جس میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی کے معاملات بطریقِ احسن انجام دے رہاہے ، تاہم ہر قومی، ملی اور مذہبی دِن پر خصوصی صفائی کے انتظامات ضروری ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ہر مذہب ومکتبِ فکر کے افراد کے لئے بلدیاتی سہولیات بلا تفریقِ مذہب و ملت، رنگ و نسل تندہی سے خدمات انجام دیتا ہے ۔ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر بھی ضلع وسطی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات وقت سے قبل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ چہلم کے روز بھی اپنی خدمات انجام دیتارہا تاکہ عزادارانِ حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔





10th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (پریس ریلیز ) بلدیہ وسطی کے چیرمین ریحان ہاشمی نے چند ماہ قبل ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت منتخب گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھایاتھا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں 246 سے زائد پارکوں اور تقریبا 76 سے زائد کھیل کے میدانوں کو سر سبز رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی نے اپنا سیورئج ٹر یٹمنٹ پلانٹ نارتھ ناظم آباد زون کے فتح پارک میں نصب کیا ہے جہاں سے ضلع وسطی میں قائم پارکس،گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی پارکس میں کنوئیں بھی کھدوائے گئے تھے جو خشک ہو چکے ہیں بلدیہ وسطی پارکس و پلے گراؤنڈز کو سرسبز رکھنے اورپانی کی کمیابی کو کنٹرول کرنے کیلئے سیورئج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے مرمت شدہ10عدد واٹر باؤذرپودوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے حاصل کر لئے ہیں ۔مزکورہ واٹر باؤزر پارکس و پلے گراؤنڈز کو پانی دینے کے لئے تیار واٹر باؤزر (پانی کاٹینک) کی مدد سے پارکس و پلے گراؤنڈز کو یومیہ کی بنیاد پر قلت آب کو پورا کیا جائیگا ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے اہلیان کراچی کو پانی کے ایک ایک بوند سے ترسا رکھا ہے ۔چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی ٹیم نے ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ضلع وسطی کو گرین کر نے کے عزم کواجاگر کرنے کے منصوبے کا آغاز چند ماہ قبل کردیا گیا تھا جس کے تسلسل میں آج چیئرمین بلدیہ وسطی نے مرمت شدہ باؤزرز کا عملی طور پر معائنہ کیا ۔جبکہ بلدیہ وسطی میں'' درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام'' سے چند ماہ قبل شجر کاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز اس عزم کے ساتھ کیا تھاکہ ماہ دسمبر 2017 تک ضلع وسطی میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائینگے یہ تسلسل ہے اس مہم کا کہ کچرا جمع ہونے سے بہتر ہے کہ وہاں پودے لگائے جائیں۔واضح رہے کہ مرمت شدہ 10 باؤزر میں سے 3 باؤزر علاقائی گندے پانی کو سک کرنے کیلئے استعمال ہونگے۔جبکہ باقی باؤزر گندے پانی کو جمع کرنے اور گرین بیلٹوں پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں لگے ہوئے درختوں اور پھولوں کے پودوں میں پانی کی فراہمی کا کام کرئینگے۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ 





9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release