21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی( ) بلدیہ وسطی لیاقت آباد میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی آمد کے موقع پر مختلف اقدامات کے حوالے سے نمائندہ اجلاس کا انعقاد ۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور محفل میلاد و جلوس کے منتظمین ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف و سماجی شخصیات ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و انجینئر،ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس اجلاس کابنیادی مقصدعلماءکرام اور منتظمین کمیٹی کی آراءکی روشنی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مربوط اور مثبت لائحہ عمل تیار کرنا ہے ، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جلوس کی راستوں میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں میں استر کاری اور جہاں ضرورت ہے روڈ کارپیٹنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ شرکاءجلوس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے آپ ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے ایک واضح اور روشن مثال ہے،نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہر شعبہ زندگی میں ہم مسلمانوں کےلئے ہدایت اور رہنمائی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے مسلمان کی حیثیت سے ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں کہا کہ ماہ ربیع الاول میں جشن عید المیلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ،اخوت ،بھائی چارہ اور امن کی فضاءکو قائم رکھنے کے لئے تمام دستایب وسائل برﺅے کار لائے جائیں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہاکہ وسائل کی کمی کے باوجود جشن ولادت رسول کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل ہی ضلع وسطی میں مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر خصوصی صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی مناسب انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے سید شاکر علی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ولادت رسول ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو تمامتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانا باعث ثواب سمجھتے ہیں ااس موقع پر علماءکرام، مساجد و امام بارگاہوں اور ،محافل میلاد و جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کی جانب سے کئے ماہ ربیع الاول میں جشن عیدالمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے گی اجلاس کے اختتام پر حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں سلام پیش کیا گیا بعد سلام مولانا انصار نے دعا بھی کرائی جبکہ پاکستان اسلامک فورم ک جانب سے چیئرمین ،وائس چیئرمین و بلدیاتی افسران میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جھنڈے تقسیم کئے۔





21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) ضلع وسطی کو صاف ، شفاف اور سرسبز و شاداب ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے ٹریفک کی روانی میں حائل تجاوزات کے خاتمہ کو بھی یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برﺅے کا لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون کے مختلف علاقوں کا دروہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر سینی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشد ،متعلقہ یوسی کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،ایکسین نارتھ ناظم آباد امتیاز علی محلہ کمیٹی کے اراکین و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برﺅے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بحریہ ٹاﺅن کے تعاون سے ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر ہی لینڈفل سائیڈ منتقل کیا جائے کسی بھی علاقے میں کچرے کی موجودگی سینی ٹیشن اسٹاف کی نااہلی تصور کرنے کے ساتھ ساتھ تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر انہوں نارتھ ناظم آباد بلاک A میں قائم تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائے ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اب کسی صورت ضلع وسطی کو کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیئنگے ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کے بعد بیوٹیفیکیشن کے کام کے آغاز کیا جاچکا ہے ضلع بھر کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے چند ہی دنوں میں ضلع وسطی سرسبز و شاداب نظر آئیگا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انھیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی صادر کئے عوام کے مسائل کا زیادہ تر حصہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی مرمت کے حوالے سے تھا جس کی وجہ سے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گلی کوچے گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں اور عوام ذہنی کوفت کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے بڑی محنت اور کوششوں سے خاص طور پر میئر کراچی وسیم اختر کے تعاون، ذاتی دلچسپی اور بحریہ ٹاﺅن کے تعاون سے ضلع وسطی کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کیا ہے اسے دوبارہ کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیا جائے انہوں افسران و عملے کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ گرین بیلٹس ،پارکس ، سڑکوں اورگلیوں کے سامنے پھیکنے کے بجائے بلدیہ وسطی کی مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔




میئرکراچی وسیم اختر نے ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں بلدیہ وسطی کی حدود سے دولاکھ ٹن کچرے کا بیک لاگ ختم کرنے پر چیئر مین ریحان ہاشمی اور بحریہ ٹاﺅن کی کارکردگی کو بڑاکارنامہ قرار دیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس صفائی کے عمل کا تسلسل کسی صورت ٹوٹنا نہیں چاہئے اس کے لئے سب سے اہم بات عوام میں صفائی خصوصاً اپنے محلے اور شہر کو صاف ستھرارکھنے کے لئے آگہی و شعور بیدارکیا جائے۔ اب عوام کو گھروں کا کچرا گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے تھیلوں میں بھر کر مقررہ جگہ پر پھینکنے کی عادت اپنانا ہوگی ، دکانداروں کو اپنا کوڑا فٹ پاتھ کے بجائے ڈسٹ بِن میں ڈالنا ہوگا۔ وہ بحریہ ٹاﺅن کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے منعقدہ تقریب اظہارِ تشکر کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ریحان ہاشمی پر لازم ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے خطیر رقم مختص کریں اور اس کے لئے بلدیہ وسطی کی آمدنی کے ذرائع میں اضافے کے ساتھ ساتھ مخیر اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اداروں اورافراد کا تعاون بھی حاصل کریں۔ اس موقع پر چئیر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ ٹاﺅن کے روحِ رواں ملک ریاض ، انکی ٹیم اور بلدیہ وسطی کے شعبہ سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اور تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ بلدیہ وسطی سے لاکھوں ٹن کچرے کا بیک لاگ صاف کرنا اور تنگ اور تاریک گلیوں میں برسوں سے جمع شدہ کچرے کا ڈھیر صاف کرنا آسان نہ تھا اگر یہ سب مل کر باہمی تعاون ، لگن اور محنت سے کام نہ کرتے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ جب تک ہمارے پُرخلوص کرم فرماﺅں کا تعاون جاری ہے ہمیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اللہ کا شکر اداکیاکہ اُس نے ایسے محبِ وطن اور پُر خلوص اداروں اور افراد سے ہمیں نوازا۔ انہوں نے مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ضلع وسطی سے کچرے کی صفائی کا قابلِ عمل اور فائدہ مند پروگرام پیش کیا۔ بحریہ ٹاﺅن کے کموڈور(ر) نعیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوکچھ بھی بحریہ کے روحِ روان ملک ریاض حسین نے ہدایت کی اُس پر خلوصِ نیت سے بلدیہ وسطی کے چیئرمین کی خواہش کے مطابق عمل کیا تاکہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا ضلع بنادیا جائے۔وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی نے کہا کہ صفائی مہم بہترین باہمی تعاون کاثمر ہے جس کی بناءپرآج ضلع وسطی صاف ستھر انظر آرہا ہے ۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی، جمال احمد،جی ایم بحریہ ٹاﺅن کمانڈر (ر) ذوالفقار میمن ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی ، آفاق سعید ، اور مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی میں ڈیڑھ ماہ کی صفائی مہم پر ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ واضح رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر اور بحریہ ٹاﺅن کے تعاون بلدیہ وسطی میں صفائی مہم ۳اکتوبر ۷۱۰۲ئ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بلدیہ وسطی کے عملے اور دستیاب مشنری کے ساتھ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے فراہم کردہ افرادی قوت اورڈمپرز، لوڈرز اور دیگر مشنری کو استعمال میں لایاگیا ۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے میئرکراچی، بحریہ ٹاﺅن کے ذمہ داران اوربلدیہ وسطی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، منتخب یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، سینی ٹیشن افسران و کارکنان کو شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔ عالمگیر سیفی 



20th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ہمراہ عباسی شھید ہسپتال ناظم آباد کا دورہ گزشتہ روز ناردن بائی پاس پر اسکول وین الٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالوسیم ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے زیرِ علاج طالبات کی تفصیلات حاصل کی انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمی طالبات کا بہترین علاج کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ اس موقع پر عبدالوسیم اور ریحان ہاشمی نے فرداََ فرداََ زخمی ہونے والی طالبات سے انکی خیریت دریافت کی اور طالبات کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ حادثات زندگی کا حصہ ہیں ہمیں ہرحال میں مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے جو قومیں مشکلوں کا سامنا کرتی ہیں وہ ہی قومیں ترقی بھی کرتی ہیں انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات اور انکے اہلِ خانہ کواپنی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طالبات کے علاج میں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو متعین کیا گیا ہے تاکہ طالبات جلد از جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرسکیں اس موقع پر انہوں نے حکومت سند ھ سے بھی مطالبہ کیا کہ دن کے اوقات میںشہرِ کراچی میں ہر قسم کے ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے کو سختی سے روکا جائے اور شہریوں کی قیمتی جانوںسے کھیلنے والے ناتجرہ کار ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔








19th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو شہری و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی انکی دہلیز پر دینے کے وعدے کو پورا کر نے کے لئے شب و روز کوشاں ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون ،شادمان ٹاﺅن اور نارتھ کراچی زون میں یوسی 14 میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یونین کمیٹی ۴۱ مشتاق ،چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی محمد ارشد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو انکی دہلیزپر تمام تر بلدیات سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کرایا جائے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون کے مختلف علاقوںمیں صفائی ستھرائی اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات او رجاری شجر کاری مہم کے کام کا جائزہ لینے کے بعد نیو کراچی زون یوسی 14 یو پی موڑ پہنچے جہاں عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین کو علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ آلودگی سے بھی پاک ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے انہوں نے علاقہ مکینوںسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتک تقریبا6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا آسان زریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے۔       




چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی ا و ر وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں لیاقت آبادکی تنگ گلیوں میں کافی دنوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ صاف کرادیا گیا۔ کچرا اُٹھانے کے لئے بلدیہ وسطی کی سینٹری ورکرز کے علاوہ نجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی اور سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برﺅے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوڑے کرکٹ کے ڈسپوزل اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے ۔ سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا عزمِ صمیم ہے کہ لیاقت آباد کی ہر گلی محلے کے کوڑے کرکٹ سے پاک کردیا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین سینی ٹیشن اسٹینڈنگ کمیٹی محمد ارشد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں کوڑے کرکٹ کی روزآنہ کی بنیاد پر صفائی کاعمل بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ پوری تندہی کے ساتھ انجام دے رہاہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے ورکرز کے ساتھ ساتھنجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ضلع وسطی کو عوام صفائی کے عمل میں تسلسل پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ اُنکی جانب سے تعاون بھی کیا جارہا ہے، عوام اب کوڑا کرکٹ شاپرز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر موجود کوڑا ٹرالی میں ڈال رہے ہیں جہاں سے بلدیہ وسطی کے ڈمپر کوڑا اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کررہے ہیں۔ امیدکی جارہی ہے کے بلدیہ وسطی صاف و شفاف ضلع بن جائے گا۔        









18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد زون کا دورہ ، فیڈرل بی ایریا حسین آباد ،کریم آباد پر قائم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اوربرساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک F میں قائم برساتی نالے ، جبکہ کریم آباد سے عثمان میموریل ہسپتال تک برساتی نالے کی صفائی کے کام کا بنفس نفیس معا ئنہ کیا انہوں نے بی اینڈ آر کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نالے کی صفا ئی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن(گلبرگ )محمد علی ،ایکسین بی اینڈ آر امتیاز علی شاہ نارتھ ناظم آباد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے برساتی نالوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جنکی صفائی ایک مشکل کام نظر آرہا تھا مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مالی وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی میں قائم برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث برساتی نالوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتا ہے مگر ضلعی حکومت اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ وسطی کے فنڈ سے کئی مقامات پر واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام سرانجام دے چکی ہے اور کئی مقامات پر یہ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ایک بڑا بجٹ درکار ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے اپنے دائرہءکار میں رہتے ہوئے روز اوّل سے ہی برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جسکا تسلسل آج تک جاری ہے بلدیہ وسطی کے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے دوران نکالے جانے والے کچرے کو فوری لینڈ فل سائیڈ منتقل کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں ۔ واضح رہے کہ ممکنہ بارشوں سے قبل ضلع وسطی میں قائم تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔      




17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release