21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی( ) بلدیہ وسطی لیاقت آباد میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی آمد کے موقع پر مختلف اقدامات کے حوالے سے نمائندہ اجلاس کا انعقاد ۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور محفل میلاد و جلوس کے منتظمین ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف و سماجی شخصیات ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و انجینئر،ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس اجلاس کابنیادی مقصدعلماءکرام اور منتظمین کمیٹی کی آراءکی روشنی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مربوط اور مثبت لائحہ عمل تیار کرنا ہے ، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جلوس کی راستوں میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں میں استر کاری اور جہاں ضرورت ہے روڈ کارپیٹنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ شرکاءجلوس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے آپ ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے ایک واضح اور روشن مثال ہے،نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہر شعبہ زندگی میں ہم مسلمانوں کےلئے ہدایت اور رہنمائی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے مسلمان کی حیثیت سے ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں کہا کہ ماہ ربیع الاول میں جشن عید المیلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ،اخوت ،بھائی چارہ اور امن کی فضاءکو قائم رکھنے کے لئے تمام دستایب وسائل برﺅے کار لائے جائیں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہاکہ وسائل کی کمی کے باوجود جشن ولادت رسول کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل ہی ضلع وسطی میں مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر خصوصی صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی مناسب انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے سید شاکر علی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ولادت رسول ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو تمامتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانا باعث ثواب سمجھتے ہیں ااس موقع پر علماءکرام، مساجد و امام بارگاہوں اور ،محافل میلاد و جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کی جانب سے کئے ماہ ربیع الاول میں جشن عیدالمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے گی اجلاس کے اختتام پر حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں سلام پیش کیا گیا بعد سلام مولانا انصار نے دعا بھی کرائی جبکہ پاکستان اسلامک فورم ک جانب سے چیئرمین ،وائس چیئرمین و بلدیاتی افسران میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جھنڈے تقسیم کئے۔





21st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release