6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کےلئے حق پرست قیادت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی و رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عبدالوسیم خان کے ہمراہ یوسی ۵۱ سیکٹر 10- نارتھ کراچی میں قائم پارک میں تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو ان کی دہلیز پر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراو¿نڈ کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلدمکمل کرکے عوام کے لئے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کررہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ کراچی میں قائم مختلف پارکس پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ باغات کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اور تاخیر سے آنے والے افسران و ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی اداروں کو اختیار ات کے ساتھ ساتھ کام میں بہتری کے لئے مشینری کے ساتھ اُن کی مینٹینس کے لئے حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی بہتری کےلئے اقدامات کرتی رہتی ہے اور دستیاب وسائل کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں وہ پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد میں جاری صفائی ستھرائی اور پیپلز چورنگی تا نمک بینک تک نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت سنبھالنے کے بعد محکموں کے پاس موجود مشینری تقریباً ساٹھ فیصد ناکارہ تھیں جو حق پرست نمائندوں کی کوششوں سے اب آن روڈ ہیں اور بلدیاتی امور کو باخوبی سر انجام دے رہی ہیں ۔بعد ازاں چیئرمین نے ناگن چورنگی ،فائیو اسٹار چورنگی ،سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں جاری صفائی ستھرائی کو کام کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں قائم پارک میں ہونے والے تزین و آرائش کے کام کابھی معائنہ کیا اورعملے کی حاضری کو بھی چیک کیا اور محکمہ پارک کی جانب سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔




5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release





 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کی خدمت ہما را نضب العین ہے کم وسائل اور اختیا رات نہ ہونے کے باوجود بھی عوامی نمائندے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے گلبرگ زون میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کواعلیٰ اور بہترین بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کے زریعے اداروں کے باہمی تعاون سے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر کراچی کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے کراچی کودوبارہ روشنیوںکا شہر بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی درستگی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام بھی کیا جارہا ہے ،ضلع وسطی کے متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی پیوند و استر کاری ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو ہنگامی بنیادوں پر سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ گرین بیلٹس ،پارکس ، سڑکوں اورگلیوں کے سامنے پھیکنے کے بجائے بلدیہ وسطی کی مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔



4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release



3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release








کراچی (  ) ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اور صا ف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے محکمہ پارکس کے عملے کو ہدایت دی کے اپنا کام ایمانداری اور لگن سے کریں اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس نے چیئر مین کو بتایا کہ ضلع وسطی کی تمام گرین بیلٹس پر کام کیا جاریا ہے اور جو پودے سُوکھ گئے ہیں وہاں نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ بلدیہ وسطی صفا ئی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ضلع کو سر سبزبنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں اور اس ضمن میں بلدیہ وسطی نے شجر کاری مہم کے تحت ضلع وسطی میں ہزاروں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پارکس کی تزئین و آ رائش اور مرکزی چورنگیوں پر بیوٹیفیکیشن کا کام بھی کیاگیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں سٹرکوں کی تعمیر کے کام کو تیزی سے سر انجام دینے میں واٹر بورڈ کی نااہلی آ ڑے آرہی ہے اگر واٹر بورڈ کا محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے اور ٹوٹی ہوئی لائنوں کی درستگی کا کام بر وقت سر انجام دے تو ایک طرف عوام کو ریلیف ملے گا اور دوسری جانب بلدیہ وسطی نئی سٹرکوں کی تعمیر اور استر کاری کا کام بہتر انداز میں کر سکے گی۔ 




3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (  ) رسول اکرم کی سیرت طیبہ رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کسی خاص خطے ،قوم یا زبان والوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہدایت اور سلامتی کا پیغام لیکر آئے ۔ رب تعالیٰ نے آپ ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا ۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر حسین آباد سے برآمد ہونیوالے جلوس میں شرکت کے دوران کیااس موقع پر انکے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، جمال احمد ، حاجی انور رضا بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے علماءکرام ، منتظمین محفل میلاد اور جلوس سے باہمی تبادلہ خیال کر کے اور انکی آرا کی روشنی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا انتظام کیا۔اس ضمن میں مساجد و امام بارگاہوں اور محفل میلاد کے انعقاد کی جگہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی ،روڈ کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹ کی درستگی کے کاموں پرخصوصی توجہ دی تاکہ عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبی کے موقع ضلع وسطی کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا۔ اور بلدیہ وسطی کی جانب سے عاشقان رسول کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں بلدیہ وسطی کیجانب سے قائم کیمپس پر جلوس کے شرکاءکے درمیان شربت تقسیم کیا۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پرضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں محفل نعت،درود و سلام کی محافل منعقد ہوئیں،چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی مرکزی بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔



کراچی (  ) عوام کو صا ف ستھر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،مگر یہ عمل عوامی اشتراک کے بغیر نا ممکن ہے صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ،بعد ازاں انہوں نے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی ،اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی ،جمال احمد بھی موجود تھے ۔مہم کے لئے سٹی گورنمنٹ کی جانب سے 51فیومیگیشن گاڑیاں ،اسپرے مشین ،عملہ اور ادویات کے ساتھ فراہم کی گئیں ،چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو ڈینگی وائرس و دیگر بیماریوں سے بچاو¿ کے لئے اسپرے کیا جارہا ہے انہوں نے عملے کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کوموثر بنانے کے لئے تمام یونین کونسلوں میں موجود کچرا کنڈیوں ،ہسپتال ،اسکول،کالجز ،مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کچی آ بادیوں اور نالوں کے اطراف قائم رہاشی علاقوں پر خصو صی توجہ دی جائے ۔





2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release