3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اور صا ف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے محکمہ پارکس کے عملے کو ہدایت دی کے اپنا کام ایمانداری اور لگن سے کریں اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس نے چیئر مین کو بتایا کہ ضلع وسطی کی تمام گرین بیلٹس پر کام کیا جاریا ہے اور جو پودے سُوکھ گئے ہیں وہاں نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ بلدیہ وسطی صفا ئی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ضلع کو سر سبزبنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں اور اس ضمن میں بلدیہ وسطی نے شجر کاری مہم کے تحت ضلع وسطی میں ہزاروں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پارکس کی تزئین و آ رائش اور مرکزی چورنگیوں پر بیوٹیفیکیشن کا کام بھی کیاگیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں سٹرکوں کی تعمیر کے کام کو تیزی سے سر انجام دینے میں واٹر بورڈ کی نااہلی آ ڑے آرہی ہے اگر واٹر بورڈ کا محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے اور ٹوٹی ہوئی لائنوں کی درستگی کا کام بر وقت سر انجام دے تو ایک طرف عوام کو ریلیف ملے گا اور دوسری جانب بلدیہ وسطی نئی سٹرکوں کی تعمیر اور استر کاری کا کام بہتر انداز میں کر سکے گی۔
3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release