3rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کاگلبرگ زون کے مختلف پارکس و پلے گراؤنڈ کا دورہ ۔ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کرنا ہوگا ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کوہِ نور کرکٹ گراؤنڈ اور لیڈیز پارکس کی تزین و آرائش کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول کا آسان اور بہترین ذریعہ درخت لگانا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصہ کا صرف ایک درخت لگائے تو اس شہر میں درخت لگانے کی جگہ نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے تاکہ عوا م کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا آسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس کو عوام کی تفریح کا مرکز بنایا جائے ضلع وسطی کے پارکس کو بہترین طریقے سے سنورا جائے تاکہ لوگ شہر سے دور جانے کے بجائے انہی پارکوں کا رخ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ضلع وسطی میں پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں ۔





3rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت ہمیں فنڈز اور اختیارات نہیں دیئے گئے ۔سندھ حکومت نے ہمارے جائز فنڈز روک کر اہل کراچی کے ساتھ زیاتی کی ہے لیکن حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت عوام کی خدمت کرنے کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں ہے ۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہم ضلع وسطی کے مکینوں کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کامیاب ہونگے ۔کیونکہ ضلع وسطی کے عوام کا تعاون ہمارے ساتھ ہے ۔وہ غریب آباد میں باؤزر کے زریعے گرین بیلٹ پر درختوں اور پھولوں کے پودوں میں پانی کی فراہمی کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت منتخب گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھایاہے۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں 246 سے زائد پارکوں اور تقریبا 76 سے زائد کھیل کے میدانوں کو سر سبز رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی نے اپنا سیورئج ٹر یٹمنٹ پلانٹ نارتھ ناظم آباد زون کے فتح پارک میں نصب کیا ہے جہاں سے ضلع وسطی میں قائم پارکس،گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ الیکٹریک کے عملے کو ہدایت دی کہ غریب آباد سے حسین آباد جانے والی شاہراہ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان ضلع وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ 




کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔وہ یونین کمیٹی ۵۱ گلبہار میں بلدیہ وسطی کی جانب سے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔




2nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ آنیوالی نسل کو خوشگوار اور صحت مندماحول فراہم کریں ۔ صاف سُتھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی مہم میں بچوں کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے اس کے ذریعے ہم بچوں کو مستقبل میںآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ جنریشن اسکول کی جانب سے Own Your Neighbourhood مہم کے تحت احباب گراؤنڈ بلاک D، میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد شاہ ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،یوسی 18کے وائس چیئر مین تیمور اور بلدیہ وسطی کے افسران اکبر حسین،غوث محی الدین اور ناصر خان بھی موجو د تھے ۔آفاق سعیدنے کہا کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پربلدیہ کے اسکولوں میں WWFکے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیااس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صاف ستھراء معاشرہ تشکیل دے سکیں، اس موقع پر جنریشن اسکول کے بچوں نے احباب گراؤنڈ میں بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کی صفائی کے کام میں حصہ لیا اس گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیر قائم تھے جس کو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور بچوں نے مل کر صاف کر کے بچوں کے کھیل کود کے قابل کر دیااس موقع پر اہل علاقہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکہ ان کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ٹیم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔





1st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ آنیوالی نسل کو خوشگوار اور صحت مندماحول فراہم کریں ۔ صاف سُتھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی مہم میں بچوں کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے اس کے ذریعے ہم بچوں کو مستقبل میںآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ جنریشن اسکول کی جانب سے Own Your Neighbourhood مہم کے تحت احباب گراؤنڈ بلاک D، میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد شاہ ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،یوسی 18کے وائس چیئر مین تیمور اور بلدیہ وسطی کے افسران اکبر حسین،غوث محی الدین اور ناصر خان بھی موجو د تھے ۔آفاق سعیدنے کہا کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پربلدیہ کے اسکولوں میں WWFکے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیااس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صاف ستھراء معاشرہ تشکیل دے سکیں، اس موقع پر جنریشن اسکول کے بچوں نے احباب گراؤنڈ میں بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کی صفائی کے کام میں حصہ لیا اس گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیر قائم تھے جس کو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور بچوں نے مل کر صاف کر کے بچوں کے کھیل کود کے قابل کر دیااس موقع پر اہل علاقہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکہ ان کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ٹیم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔



کراچی ( )سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے جسکا طویل سلسلہ اب جاری ہوا ہے 2018ء کے انتخابات تک اور 2018 ء کے انتخابات میں ہماری تاریخی کامیابی کے بعد تک جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ 2017 ء ہمارے صبر کے امتحان کا سال تھا لوگوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کا سال تھا لوگوں کی امیدوں کو قائم اور دائم رکھنے کا سال تھا فاروق ستار نے مزید کہا کہ 2018 ء انشاء اللہ پاکستان کے عام عوام اور بلخصوص سندھ کے شہروں کے متوسط اور غریب طبقے کی عوام کی کامیابیوں اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا سال ہوگا وہ ضلع وسطی نارتھ کراچی میں شاہراہ زاہد حسین کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی فرقان طیب ،رکن رابطہ کمیٹی و ایم این اے عبدالوسیم ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین، وسیم قریشی ،جمال ا حمد ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ،یوسی چیئرمین وائس چیئرمین ، میونسپل کمشنر آ فاق سعید اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ 1986 ء والا وہی جذبہ اور وسیع تر عوامی تحریک اور یکجہتی قائم کریں گے کراچی اور سندھ کے شہری علاقے صحیح معنوں میں پاکستان کی معشیت کا انجن ہیں اور مزید مضبوط انجن ثابت ہونگے فاروق ستار نے نے کہا کہ 2018 ء میں ہم پورے پاکستان میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ہم پاکستان کی سیاست کا بھی انجن بنے گے کراچی پورے پاکستان کو قیادت فراہم کرے گا جبکہ 2018 ء میں سندھ کو وزیر اعلیٰ اور 2023 ء میں پاکستان کا وزیر اعظم بھی دے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا سب سے کم ترقیاتی فنڈز دیئے گئے اسکے باوجود ہم سگے بیٹوں سے ذیادہ قومی خزانے میں ریونیو دے رہے ہیں یہ ہماری اعلیٰ ظرفی ہے انہوں نے کہا کہ ہم قطرہ قطرہ کرکے دریا بنا رہے ہیں اور ہر ہفتے یہ خوشگوار حیرت کے یہ تحفے کراچی،حیدرآباد میرپورخاص کی عوام کو دیتے رہے گے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ لنگڑے لولے بلدیاتی نظام میں دیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی شاہراہ زاہد حسین ٹوٹ پھوٹ کے شکار کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی جہاں نہ سڑک تھی نہ لائٹس اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ہر رات ڈکیتی کی وار داتیں عام تھی جس پر جگہ جگہ استر کاری ۔اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی گرین بلیٹس کی تزئین و آرائش ،فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کیا گیا اور 6ماہ کی محنت کے بعد آج یہ شاہراہ ضلع وسطی کی ماڈل شاہراہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔




31st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حکومت سندھ نے میئر سمیت تمام حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات صلب کر رکھیں ہیں اس کہ باوجود حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی حق پرست قیادت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گزشتہ روزنارتھ ناظم آباد میں بلاک G اورF کی درمیانی سڑک شاہراہ عبدالقادر جیلانی کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے کام ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دے رہی ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث لوگوں کو ضرور قانون کے دائرے میں لایا جائے مگر غریبوں کے مکانات کو بچایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے ساتھ نا انصافی بند کرے ۔ رکن قومی اسمبلی و رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے کہا کہ وسائل واقعی کم ہیں اور کام بہت زیادہ ہیں موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تمام مسائل کا حل ممکن نظر نہیں آتا مگر حق پرست قیادت مسائل کے حل کے لئے شب و روز کوشاں ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیات کا لنگڑا لولا نظام کراچی کو پسماندگی کی جانب دھکیل رہاہے کراچی آج کھنڈرات کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت نے کراچی کو اسکی اصل حالت میں لانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حو صلے جوان ہیں وسائل کی کمی عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تمام یونین کمیٹیوں میں کم از کم ایک شاہراہ کو ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں جبکہ دیگر معاملات روٹین کے مطابق چلتے رہیں گے وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود اس شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی میں ماڈل سڑکیں تعمیر کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔سردست نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر ۲۱ میں شاہراہ عبدالقادر جیلانی کو ماڈل سڑک بنادیا گیا ہے ۔مزکورہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور خرابیوں کو دور کرکے استر کاری کردی گئی ہے جبکہ سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر پودوں اور پھولوں کی کیاریاں بنا کر خوبصورت بنادیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بنفس نفیس ماڈل سڑک کی تعمیر کے کام کو مانیٹر کرتے رہے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پرنارتھ ناظم آباد جیم خانہ کے چیئرمین فیروز لاری ،رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ڈسٹرکٹ انچارچ ارشد شاہ ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسی چیئر مین نعیم الدین ،وائس چیئرمین افسار بھائی ، سوشل ورکر اسماء علی بلدیاتی افسران اور معززین شہر ی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 




30th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release