1st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ آنیوالی نسل کو خوشگوار اور صحت مندماحول فراہم کریں ۔ صاف سُتھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی مہم میں بچوں کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے اس کے ذریعے ہم بچوں کو مستقبل میںآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ جنریشن اسکول کی جانب سے Own Your Neighbourhood مہم کے تحت احباب گراؤنڈ بلاک D، میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد شاہ ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،یوسی 18کے وائس چیئر مین تیمور اور بلدیہ وسطی کے افسران اکبر حسین،غوث محی الدین اور ناصر خان بھی موجو د تھے ۔آفاق سعیدنے کہا کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پربلدیہ کے اسکولوں میں WWFکے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیااس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صاف ستھراء معاشرہ تشکیل دے سکیں، اس موقع پر جنریشن اسکول کے بچوں نے احباب گراؤنڈ میں بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کی صفائی کے کام میں حصہ لیا اس گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیر قائم تھے جس کو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور بچوں نے مل کر صاف کر کے بچوں کے کھیل کود کے قابل کر دیااس موقع پر اہل علاقہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکہ ان کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ٹیم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔
1st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release