12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے ،عوام کی اُمیدیں ہم سے وابستہ ہیں اور ہم کسی صورت بھی عوام کو ما یوس نہیں ہونے دیں گے ، کم وسائل ہمارے خدمت کے جذبے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔وہ لیاقت آباد میں روڈ کی استر کاری کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی ،سٹی کونسل کی ممبر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ضلع وسطی کی ہر یوسی میں موجود خستہ حال سڑکو ں کی مرمت اور استر کاری کے کام کررہی ہے ۔ واضع رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی لائٹ مشینریز جن میں روڈ کٹر ،کمپیکٹر ،ڈرل مشین کی مدد سے کام کو تیزی سے سر انجام دیا جارہا ہے ۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع میں موجود ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی پیوند کاری / استر کاری کا کام کرکے ضلع وسطی کے مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑک بنانے کے لئے گرین بیلٹ سے کچرے کی صفائی کے بعد خوبصورت پھول دار پودوں کے زریعے تزین و آرائش کے کام کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، روڈ کی استر کاری کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کا کام کررہی ہے ۔وہاں پر موجود علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر و تزین و آرائش کے حوالے سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے علاقہ مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تو نہیں کر سکتی مگر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے ۔


12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ضلع وسطی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو گزشتہ 10 برسوں سے تعطل کا شکار تھے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے جسے پورا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل ہوچکے جبکہ بیشتر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، ریحان ہاشمی نے کہا کہ سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق مسائل حکومت سندھ حل کرے گی کیونکہ یہ ادارے انہیں کے پاس ہیں اور شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات بھی انہی اداروں سے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیو کراچی زون میں مختلف یونین کمیٹیز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی ۱۰ کے چیئرمین عابد خان ، یوسی ۴ کے وائس چیئرمین نبیل احمد ،یوسی ۱۳ کے وائس چیئرمین سراج احمد ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،xen نیو کراچی نازش رضا،اقبال احمد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات آفتاب احمدو دیگر افسران اور منتخب نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی جہد دجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں زیادہ تر مسائل سیوریج کے ہے جن کو حل کرنا وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے جو کہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہی ہے اور اپنے عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئیے نہ صرف سیوریج لائنوں کی صفائی اور مرمت کروارہی ہے بلکہ کئی علاقوں میں نئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب بھی کراچکی ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی میں کئی مقامات پر اپنے محدود بجٹ میں رہتے ہوئے فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کے منصوبے مکمل کرواچکی ہے ۔ 


11th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانئے میں پورا کریں گے۔رکاوٹوں کے باوجود قلیل مدد میں ریکارڈ کام کئے ہیں جو حق پرست بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ایم اور 5ایل کی درمیانی شاہرا ہ پرقائم گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،XEN بلدیہ وسطی اقبال احمد خان،نازش رضاء و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے وسائل کی کمی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جارہی ہیں۔



10th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک کردیں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع میں بھر پور اندا زمیں شجر کاری کی جائے ،بلدیہ وسطی اپنے موجود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اجڑے ہوئے پارکس کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5A-3 میں قائم پارکس کی تزین و آرائش کے کا م کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین و اراکین اور متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔ضلع میں موجود پارکس ویران ہوچکے تھے اور عوام سے صحت مند تفریح کے مواقع چھین لئے گئے تھے حق پرست بلدیاتی قیادت نے بلدیات کا چارج لینے کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ26 کلو میٹر گرین بیلٹس کو شجر کاری کے زریعے دلکش اور خوبصورت پھول پودوں سے آراستہ کر رہی ہے ،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار پارکس ،پلے گراؤنڈز اور شاہراہوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کررہی ہے حق پرست بلدیاتی قیادت نے ایک سال کی مختصر مدت میں تقریباً 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ۔واضع رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں بڑی تعداد میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں جو ضلع وسطی میں بیوٹی فیکیشن کے کام اور شجر کاری مہم میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ 



9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں بلدیہ وسطی کے فنڈ سے ڈالی جانے والی سیوریج لائن کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پریوسی چیئرمین،وائس چیئر مین ،SE بلدیہ وسطی اقبال احمد خان ،XEN (بی اینڈ آر)نازش رضا ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت بلدیہ وسطی اکبر حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔ واضع رہے کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کرواچکی ہے ۔ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کے کام بھی کئے جارہے ہیں جس سے ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔


8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release