12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے ،عوام کی اُمیدیں ہم سے وابستہ ہیں اور ہم کسی صورت بھی عوام کو ما یوس نہیں ہونے دیں گے ، کم وسائل ہمارے خدمت کے جذبے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔وہ لیاقت آباد میں روڈ کی استر کاری کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی ،سٹی کونسل کی ممبر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ضلع وسطی کی ہر یوسی میں موجود خستہ حال سڑکو ں کی مرمت اور استر کاری کے کام کررہی ہے ۔ واضع رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی لائٹ مشینریز جن میں روڈ کٹر ،کمپیکٹر ،ڈرل مشین کی مدد سے کام کو تیزی سے سر انجام دیا جارہا ہے ۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع میں موجود ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی پیوند کاری / استر کاری کا کام کرکے ضلع وسطی کے مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑک بنانے کے لئے گرین بیلٹ سے کچرے کی صفائی کے بعد خوبصورت پھول دار پودوں کے زریعے تزین و آرائش کے کام کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، روڈ کی استر کاری کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کا کام کررہی ہے ۔وہاں پر موجود علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر و تزین و آرائش کے حوالے سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے علاقہ مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تو نہیں کر سکتی مگر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے ۔


12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release