2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضا ن اور عید کی خریدار ی میں عوام کو سہولت دینے کے لئے بچت بازار لگادیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک اے( بارہ دری ) میں لگائے جانے والے خواتین بچت بازار کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔بچت بازار میں عید کی مکمل خریداری کی جاسکتی ہے ۔ عوام نے اس مہنگائی کے دور میں بلدیہ وسطی کے اس احسن اقدام کو سراہا ۔ خواتین بچت بازار میں پہلے روز سے عوام کا رش نظر آرہاہے۔ بچوں اور خواتین کے لئے خریداری کے زیادہ مواقع ہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس ، میک اپ کا سامان، گھریلو اشیاء اور مردو ں کے لئے ریڈی میڈ کپڑوں کے اسٹال سب کو خریداری کا موقع فراہم کررہے ہیں۔خریداروں کا ہجوم بڑھتاجارہاہے کیونکہ قیمتیں بازار کے مقابلے میں کم ہیں ۔اُدھر چیئرمین ضلع وسطی ریحاان ہاشمی نے دن کے ساتھ ساتھ رات کے وقت بھی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو فعال کردیا گیاہے ۔رمضان المبارک کے دوران بازار رات دیر تک کھلے رہتے ہیں ، بازار میں آنے والے خریدار مختلف ریپرز اور شاپرز کے علاوہ دیگر چیزیں پھینک جاتے ہیں جن کا فوری طور پا اُٹھایا جانا ضروری ہے ۔ اسلئے بلدیہ وسطی کا عملہ رات کے وقت خصوصی صفائی مہم پر معمور کردیا گیا ہے۔ نائٹ سویپنگ میں مصروف بلدیہ وسطی کا عملہ صبح کے وقت تک خدمات انجام دیتاہے اور تجارتی مراکز میں رات بھر کا جمع شدہ کوڑا کرکٹ صبح تک کچرا کنڈیوں میں منتقل کردیتا ہے تاکہ وہاں سے کوڑا ڈمپرز کے ذریعے بہ آسانی اُٹھایا جاسکے۔ 



2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیہ وسطی کا ہنگامی اجلاس ،اجلاس میں شدید گرمی کے بعد مون سون کی بارشوں کے حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی ،گرمی کی شدت میں کمی تک ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم رکھنے اور یوم علیؓ کی آمد سے قبل تمام مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس میں میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،چاروں زونز کے افسران بھی شریک تھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبار ک میں عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مون سون کی بارشوں سے قبل ضلع وسطی کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ قبل از وقت تیاری نہ ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جائے۔اس لئے سرِ دست تمام برساتی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے اجلاس میں گرمی شدت میں کمی تک ضلع وسطی میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپس کوتواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے جبکہ رمضان کے دوسرے عشرے میں مارکیٹوں میں عوام کی آمد ورفت کے باعث رات کے اوقات میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی اجلاس میں یوم علیؓ کی آمد سے قبل ہی تمام مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 


31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


30th May 2018 DMC Central Karachi Press Release



DISTRIC MUNICIPAL COPORATION KARACHI CENTRAL

DMC Central claims more than 110 million rupees on KWSB

Dated: 30-05-2018


Karachi:  (      ) The Chairman of DMC Central has said that the negligence of KWSB caused expenditure of over one hundred and ten millions of rupees to DMC (Central) Karachi. He was addressing a press conference at Karachi Press Club. He further said that he could not see the common people in problem.  Wait for awakening of the KWSB would have caused wastage of millions of gallons of drinking water.  KWSB had been neglecting the DMC Central for many months despite written and verbal intimations. The broken and leaking sewerage pipelines had been a threat to the locality for creating ponds of stagnant dirty water, he added. Rehan Hashmi told the press and media persons that there had been need of repair and replacement of water and sewerage pipe lines at many places in the jurisdiction of DMC Central but the KWSB had totally ignored the DMC Central and not been repairing and laying new water and sewerage pipeline where it were needed. On the other hand the roads were being damaged by the leakage of water. To rid the residence of the disastrous situation, DMC Administration decided to carry out the repair and laying of new pipeline on its own expenses, because it was not expected from the KWSB to do any work in the welfare of the people of DMC Central. Rehan Hashmi told that to carry out the work of repair and laying of new pipeline for water and sewerage, DMC C central had incurred over 110 million of rupees as per detail below:
1.       Sewerage Line: 140,000 running feet …………………............Cost :Rs. 75,716,600/-
2.       Winching work 121,912 running feet……………………………………….Rs. 10,673,603/-
3.       Laying Pipe line (Drinking water) 20,917 running feet……………..Rs.  24,394,753/-
4.       Drainage construction & cleaning work 20,917 running feet……Rs.    7,878,156/-
                                                                                                                          ------------------------------                                                                                                           
                                                                                                                         Total: 118,663,112/-               
Copies of the documents regarding above expenditure were handed over to the press and media persons.
Rehan Hashmi has demanded of the Sind Government and the City Government Karachi to make the KWSB to reimburse the amount of Rs.118, 663,112/- to DMC Central so as to enable it to continue its own development work that had left behind due to this unexpected emergency expense. It was a matter to notify that all the work for water and sewerage line had been carried out with the consultation of the District Officers of the KWSB so as to let no fault left in the construction work thereof. Chairman DMC Central Rehan Hashmi showed his doubt that KWSB authorities might be hatching conspiracy to claim expenditure for the work done by the DMC Central by preparing fake documents. He wanted the press and media to bring this expected corruption in the eyes of the authorities before anything could be done. After press conference, Chairman DMC Central, Rehan Hashim and Vice Chairman Syed Shakir Ali along with member of council DMC Central, launched agitation, outside the Karachi Press Club, against Government of Sindh and Karachi Water Board for their injustice and not providing adequate quantity of water to DMC Central Karachi.
                                                     
Alamgir Saifee
(Information Officer)
DMC Central
Karachi






کراچی ( ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کوتاہی نے بلدیہ وسطی کے کروڑوں روپے خرچ کروادئیے۔ عوام کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جاگنے کا انتظار کرتے تو لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوجاتا اور گلیاں گندے پانی کا تالاب بن جاتیں۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ان کی معاونت وائس چیئرمین سید شاکر علی اور دیگر اراکین کونسل کررہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بلدیہ وسطی کے علاقوں کو سرے سے نظر انداز کررکھاہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ کہیں پینے کے لیئے پانی نہیں ہے اور کہیں لاکھوں گلین پانی ضائع ہورہا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ واٹر بورڈ حکام کے علم میں بزریعہ خطوط یہ بات لا چکے ہیں کہ ضلع وسطی کے چاروں زون میں تقریبا ایک لاکھ گیلن یومیہ پینے کا صاف پانی مخدوش لائنوں سے رس رہا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی اور سیوریج کی مخدوش لائنوں کی مرمت نہ کرنے کے علاوہ جہاں جہاں نئی پائپ لائنوں کی تنصیب کی ضرورت ہے اُس جانب سے تو بالکل لاپرواہی برتی جارہی ہے۔جس کے نتیجے میں بلدیہ وسطی کے عوام دن رات ذہنی کوفت کا شکار رہتے ہیں۔جبکہ سیورئج اور واٹر کی پائپ لائنوں سے رسنے والے پانی سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیں۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے اپنے عوام کو فوری طور پر پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے اپنے ذاتی فنڈز سے بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں پانی اورسیوریج کی مخدوش لائنوں کی مرمت کرائی اور جہاں جہاں نئی پائپ لائن کی تنصیب ضروری تھی وہاں نئی پائپ لائنیں ڈلوائیں۔وگرنہ پانی کی ٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں سے رسنے والا لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو جاتا اور ٹوٹی سیوریج لائن سے رسنے والا گندا پانی گلیوں میں گندے تالاب کی شکل اختیارکرلیتا۔ ایسے میں عوام کو تعفّن اور پانی کی قلّت سے نجا ت دلانے کے لئے ضروری تھا کہ فوری اقدام کیا جائے سو بلدیہ وسطی نے اپنے فندز سے گیار ہ کروڑ چھیاسی لاکھ تیرسٹھ ہزار ایک سو بارہ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے پانی اور سیورج لائنوں کی تنصیب اور مرمت کا کام مکمل کروایا۔ جن کی تفصیلات کچھ یوں ہے :
(۱)۔۔سیورئج (نکاسی آب) ۔۔۔۔۔ایک لاکھ چالیس ہزار رننگ فٹ پائپ لائن ۔۔ جسکی لاگت ۔۔۔75,716,600/= روپے
(۲)۔۔ونچنگ (نکاسی ) ۔۔۔۔۔۔ایک لاکھ اکیس ہزار نو سو بارہ رننگ فٹ ۔۔۔۔۔جسکی لاگت ۔۔۔/= 10,673,603روپے
(۳)۔۔فراہمی آب واٹر لائن ۔۔۔۔بیس ہزار نو سو سترہ رننگ فٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جسکی لاگت ۔۔۔24,394,753/= روپے
(۴)۔۔نالہ ورک ۔۔۔سات لاکھ پینتیس ہزار نو سو آٹھاون کیوبک فٹ ۔۔۔۔۔۔۔جسکی لاگت ۔۔۔ 7,878,156/= روپے
مذکورہ بلا رقم اعداد شمار کے مطابق گیارہ کروڑ،چھیاسی لاکھ،تیرسٹھ ہزار ایک سو بارہ (118,866,312 )بنتی ہے۔ مندرجہ بالا اخراجات سے متعلق
دستاویزات کی نقول صحافیوں کو بھی مہیا کی گئیں۔ ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ شہری حکومت اور حکومتِ سندھ کراچی واٹر بورڈ سے 118,866,312/-روپے بلدیہ وسطی کو دلوائے تاکہ بلدیہ وسطی کے رکے ہوئے دیگر ترقیاتی و تعمیراتی کام مکمل کئے جاسکیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پانی اور سیوریج لائن کی تنصیب اور مرمت کے دوران کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ضلعی افسران کا تعاون حاصل کیا گیا تاکہ مذکورہ کاموں میں کسی قسم کی تکنیکی خامی نہ رہ جائے۔یوں بالواسطہ اِن تمام کاموں کی اطلاع کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام تک پہنچتی رہی ہیں۔ریحان ہاشمی نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ جو کام بلدیہ وسطی نے اپنے وسائل سے کروائے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے اربابِ اختیار اس کو اپنی جھولی میں ڈالنے کے لئےجعلی کاغذی دستاویزات تیار کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں جو اُن کے کرپٹ ذہن اور کرپشن کے امکانات کا پتہ دے رہے ہیں۔ بعد از پریس کانفرنس چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے اراکین کونسل کے ہمراہ پریس کلب کے باہر واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا۔ 




30th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔رسنے والی مخدوش پانی اور سیوریج لائنوں کی مرمت، ٹوٹی سڑکوں کی استر کاری، باغات کی تزئین و آرائش اور کھیل کے میدانوں کی درستگی سمیت کئی منصوبے مکمل۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو خوبصورت اور صاف شفاف ضلع بنانے کی تگ و دو میں شب و روز سرگرمِ عمل ہیں۔ اگرچہ فنڈز اور دیگر سہولیات کی کمی ہے اس کے باوجود مختلف پروجیکٹس پایۂ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ان پروجیکٹس میں کچھ ایسے بھی ہیں کہ جن کی ذمہ داری بلدیہ وسطی پر نہیں تھی تاہم عوام کی تکلیف اور پریشانی کو طوالت دینے سے بہتر یہی سمجھا گیا کہ انہیں دُور کیا جائے ۔ یوں بلدیہ وسطی نے اپنے فنڈز سے مختلف یوسیز میں ٹوٹی اور مخدوش پانی کی لائنوں کی مرمت کرانے کے ساتھ سیوریج کی بھی رسنے والی پائپ لائنوں کی مرمت کرائی اور جہاں ضرورت تھی نئی سیوریج لائینیں ڈلوائیں۔ان پر کروڑوں روپے لاگت آئی تاہم بلدیہ وسطی عوام کے وسیع تر مفاد میں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بہتر سے بہتر اقدام کررہی ہے۔جبکہ مختلف یوسیز میں پارکس کو بہتر بنایا گیا ہے، پُرانے پارکس اُجاڑ پڑے ہوئے کھیل کی میدانوں کو نوجوانوں کے لئے کھیلنے کی قابل بنایا گیا جبکہ مختلف یوسیز میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی استر کاری او ر مرمت کی گئی تاکہ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے ۔ 




29th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) کراچی میں شدید گرمی کے بعد مون سون بارش کے امکان کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بارش کے دوران عوام کو بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ یوم علیؓ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لئے بلدیہ وسطی میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مشکور لاری،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی عرفان احمد،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، چاروں زون کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ،xen اورموٹر وہیکل انسپیکٹرز حضرات بھی شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم علیؓ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور یم علیؓ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی ،رات کے وقت روشنی کے انتظامات اور امن وامان کے حوالے سے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی اجلاس میں کراچی میں گرمی شدت میں کمی آنے تک ہیٹ اسٹروک کیمپس کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ بنانے برساتی نالوں کی صفائی فوری شرو ع کردی جائے تاکہ ممکنہ یا غیر متوقع کسی بھی حالت میں ہونے والی بارش کے سبب گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑے ہوجانے کے معاملے کو بروقت ختم کیا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے بعد کراچی میں مون سون کا موسم شرو ع ہونے کا امکان ہے۔ قبل از وقت تیاری نہ ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جائے۔اس لئے سرِ دست تمام برساتی نالوں کی صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ میں ایمرجنسی رائج کرنے کے بعدکہا کہ کسی بھی علاقے میں، کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ بخشی جائے۔بارش کی ابتداء ہی سے پانی کی نکاسی کو مانیٹر کیا جائے ۔ جبکہ کسی بھی جگہ پانی کے تالاب نہ بننے پائیں۔اس سلسلے میں افرادی قوت اور دستیاب مشینری کا صحیح منصوبہ بندی کے تحت استعمال کیا جائے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی بارشوں سے پہلے ممکن بنائی جاسکے دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب رفتار کے ساتھ جاری ہیں جبکہ تجارتی اور رہاشی علاقوں سے کوڑا کرخت ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہا ہے بلدیہ وسطہ کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ صفائی کے عمل میں دن رات مشغول ہے ۔ 

28th May 2018 DMC Central Karachi Press Release