2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضا ن اور عید کی خریدار ی میں عوام کو سہولت دینے کے لئے بچت بازار لگادیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک اے( بارہ دری ) میں لگائے جانے والے خواتین بچت بازار کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔بچت بازار میں عید کی مکمل خریداری کی جاسکتی ہے ۔ عوام نے اس مہنگائی کے دور میں بلدیہ وسطی کے اس احسن اقدام کو سراہا ۔ خواتین بچت بازار میں پہلے روز سے عوام کا رش نظر آرہاہے۔ بچوں اور خواتین کے لئے خریداری کے زیادہ مواقع ہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس ، میک اپ کا سامان، گھریلو اشیاء اور مردو ں کے لئے ریڈی میڈ کپڑوں کے اسٹال سب کو خریداری کا موقع فراہم کررہے ہیں۔خریداروں کا ہجوم بڑھتاجارہاہے کیونکہ قیمتیں بازار کے مقابلے میں کم ہیں ۔اُدھر چیئرمین ضلع وسطی ریحاان ہاشمی نے دن کے ساتھ ساتھ رات کے وقت بھی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو فعال کردیا گیاہے ۔رمضان المبارک کے دوران بازار رات دیر تک کھلے رہتے ہیں ، بازار میں آنے والے خریدار مختلف ریپرز اور شاپرز کے علاوہ دیگر چیزیں پھینک جاتے ہیں جن کا فوری طور پا اُٹھایا جانا ضروری ہے ۔ اسلئے بلدیہ وسطی کا عملہ رات کے وقت خصوصی صفائی مہم پر معمور کردیا گیا ہے۔ نائٹ سویپنگ میں مصروف بلدیہ وسطی کا عملہ صبح کے وقت تک خدمات انجام دیتاہے اور تجارتی مراکز میں رات بھر کا جمع شدہ کوڑا کرکٹ صبح تک کچرا کنڈیوں میں منتقل کردیتا ہے تاکہ وہاں سے کوڑا ڈمپرز کے ذریعے بہ آسانی اُٹھایا جاسکے۔ 



2nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release