20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


CM HIMSELF DECIDE NEEDS OF DMC IMPARTIALLY TO ALLOCATE FUNDS

REHAN HASHMAI INVITES CM TO PAY SURPRISE VISIT TO DMC CENTRAL

Dated: 20-06-2018

Karachi:  Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has invited CM to visit DMC Central so as to ascertain the real need of the District. He was talking to the media persons at his office. He further said that the CM should pay a surprise visit to DMC Central so he could ascertain the factual need of funds to be allocated to meet the expenditure as per proper Planning of DMC Central. Responding to a question, he said that DMC Central is generates 3500 tons of garbage on daily basis and leaves back log of about 7200 tons every month. He told the media that DMC Central possessed only 220 vehicles including Dumpers, loaders and other machineries to lift garbage on daily basis, out of which 80 vehicles are broken down. However, at least 250 vehicles are needed to lift garbage on daily basis properly. Govt. of Sind has not extended its help even to clean the rain drains even after clear prediction announced by the meteorological department for the expected rains in near future. Rehan Hashmi further said that DMC Central needs about Rs.35m to make its both hands meet, whereas the Sind Government was awarding only 23m, leaving a huge difference that had made it difficult for DMC Central to make both ends meet. Responding to a question about the financial condition, the Chairman told that OZT of Rs.23m. is insufficient to mee the expenses of about 35m. and DMC Central has been facing hardship even to pay salaries to its 9500 employees for many years. Rs.1.6 billion are still receivable from Government of Sind that have been accumulated  since the year 2015 in different heads, he added. Rehan hashmi urged the Chief Minister of Sindh to direct KWSB to discharge its responsibilities to repair and install or replace water and sewerage lines wherever needed in DMC Central. He also appealed to the Chief Minister to take serious action against the Portion Mafia that are building multistoried buildings and portions therein




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہ ہے کہ ضلع وسطی میں روزآنہ تقریباً 3500ٹن کچرا پیداہوتاہے جبکہ روزآنہ اتنا کوڑا اُٹھانے کے لئے ہمارے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں نہیں۔ سرِ دست بلدیہ وسطی کے پاس موجود 220 میں سے 80گاڑیاں خراب ہیں۔جبکہ موجودہ حالات کے مطابق ضلع وسطی کا روزآنہ کچرا اُٹھانے کے لئے 250گاڑیوں کی ضرورت ہے ۔جبکہ مزید گاڑیاں خریدنے کے لئے 35ملین روپے کی ضرورت ہے ۔گاڑیوں کی کمی کی بناء پر ماہانہ کچرے کا بیک لاگ تقریباً 60,000ٹن ہے۔ان خیالات کا اظہار ریحان ہاشمی نے گزشتہ جمعرات کو اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحان ہاشمی نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مالی تو کیا اخلاقی مدد بھی نہیں کی گئی ۔جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی سخت ضرورت ہے۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر برساتی نالوں کی صفائی کے لئے بھی حکومتِ سندھ نے کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کی۔ مالی وسائل اور آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو اپنے 9500ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سخت دشواری کا سامنا رہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے حکومتِ سندھ OZTکی مَد میں صرف 23ملین روپے دے رہی ہے جبکہ ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے۔جبکہ 2015سے اب تک حکومتِ سندھ سے مختلف مدوں میں تقریباً 1.6بلین روپے واجب الوصول ہیں۔ ریحان ہاشمی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطابلہ کیا کہ وہ کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کو ہدایت کرے کہ وہ ضلع وسطی میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکریں۔جبکہ KWSBکی عدم توجہی کی بناپر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو سیوریج لائنوں کی مرمت اور تنصیب کرنا پڑ رہی ہے ، دوسری طرف برساتی نالوں کی صفائی میں بھی ضلع وسطی کا عملہ مصروف رہتاہے ۔انہوں نے وزیراعلی سے پورشن مافیہ کی جانب سے ، کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کا اچانک دورہ کرکے اپنی جانب سے منصفانہ فیصلہ کریں اور بلدیہ وسطی کی حقیق ضروریات کا اندازہ لگاتے ہوئے فنڈز کاتعین کریں تاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کی خدمت بہتر طور پر انجام دے سکے۔





20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں کچراکونڈیوں میں آگ لگانے کی وارداتوں میں کچراچُننے والی مافیہ ملوث ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کچراکونڈیوں میں آگ لگانے کی متواتر وارداتوں پر برہم، منتخب بلدیاتی قیادت کے خلاف سازش قراردے دیا۔ کچرا چُننے والے مختلف اقسام کے پلاسٹک کوٹیڈ تاروں اور دیگر اشیاء سے مختلف دھاتوں ، اور تانبہ ، لوہے، اور سلور کے تاروں کے حصول کے لئے کوڑے میں آگ لگاتے ہیں۔ اِس عمل سے ایک جانب تو کچرے کی ڈھیرمیں آگ لگنے سے دھواں آبادیوں میں داخل ہوکر عوام کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کررہا ہے جبکہ کچرے میں لگی آگ بلدیاتی اداروں کو کوڑا اُٹھانے میں پریشانی پیداکرنے کا سبب بنتی ہے۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اِس عمل کو منتخب بلدیاتی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف سازش قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچرے میں آگ لگانے کا عمل ایک جانب تو رہائشی علاقوں اور سڑکوں میں دھواں پھیلانے کا باعث ہے تو دوسری جانب شہریوں کی صحت کے لئے خطرہ ، یہ دو آتشہ خرابی معاشرے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ساکھ کو خراب کرنے کی گہری سازش نظر آتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کچراکونڈیوں میں آگ لگانے والے افراد کا فوری پتہ لگاکر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ کچرے کو غیر متعلقہ جگہوں پر پھینکنے اور اس کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے کئی خطوط بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جاچکے ہیں۔

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

Taking care of orphan children the best practice on every Eid: Rehan Hashim, Chairman
WCF holds Chand Raat with Orphans
Karachi, June18: Chairman District Municipal Corporation (DMC) Central Rehan Hashmi has said that showing care, affection towards orphan children and fulfillment of their needs are the best practices to be observed by the faithful on the occasion of every Eid.
The DMC Central chairman stated this while addressing a colorful ceremony held in Gulshan-e-Iqbal area to celebrate Chand Raat with Orphan Children. We Care Foundation organized the ceremony, which was participated by 200 orphan children lodged at different foster care centers being managed by different non-governmental organizations in the city. Prominent citizens, representatives of media and NGOs, and eminent people from different walks of life also attended the ceremony.
On the occasion, Director of WCF Zafar Saleem announced to build a modern foster care, residential and education centre for orphan children in Orangi Town area of the city.
The children who attended the ceremony were entertained through different segments of the programme including puppet show, magical show, singing competition, and distribution of special Eid gifts among them. The participating children were also served with Eid feast especially prepared for them on the occasion.
Mr. Rehan Hashmi on the occasion announced that the DMC Central would hold different sporting competitions for the orphan children on the occasion of Eidul Fitr. He also distributed Eid gifts among the participating children.
Other prominent speakers of the programme appealed to masses to provide wholehearted support and financial assistance to build the planned modern foster care centre for orphan children in Surjani Town area. The hosts of the ceremony also especially thanked President National Forum for Environment and Health, Naeem Qureshi for being present on the occasion.
Also present on the occasion were Secretary of Sindh Boy Scouts’ Association Akhtar Mir, Farhana Arshad of Rotary Club, Shazia Alam, Hameed Aslam, Sharmeen Shafique, Sonia Akhund, former MNA Muzammil Qureshi, and others.




کراچی ( ) عید پر یتیم بچوں سے محبت و شفقت اور انہیں خوش رکھنا قابل ستائش کام اور بہترین عمل ھے یہ بات چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے گزشتہ رات وی کیر فاونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کے ساتھ چاند رات پر ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا, اس تقریب میں دو سو سے زائد مختلف مراکز کے یتیم بچوں, این جی اوز, شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی, اس موقع پر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ظفر سلیم اور دیگر عہدیدار،نیشنل فورم فار انوائرانمنٹ اینڈ ھیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی, سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اختر میر, پی پی ایف کے صدر حسین تھیبو, ارش میڈیا کی صدر صابی ارشد, روٹری کلب کی فرحانہ ارشد, شازیہ عالم, حمید اسلم, شرمین شفیق, سونیا آخوند, سابق ایم این اے مزمل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرریحان ہاشمی نے بچوں سے اظہارِ شفقت اور محبت کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں اور بے سہارا بچوں کا سہارا بننا عین انسانیت ہے۔ جو لوگ بے سہاروں کا سہارا بنتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے لئے سہارا بنتاہے۔ ریحان ہاشمی نے بچوں کو تحائف پیش کئے اور ’’ دی کیئر فاؤنڈیشن ‘‘ کی جانب سے نیک کام کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ ریحان ہاشمی نے یتیم بچوں کے لیے بلدیہ ضلع وسطی کی جانب سے کھیل کے مختلف مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔انہوں نے یتیم بچوں کے مرکز کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور تقریب میں شرکت اور تعاون پر نیشنل فورم فار انوائرانمنٹ کے صدر نعیم قریشی اور تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیااس موقع پر وی سی ایف کی ڈائریکٹر ظفر سلیم نے یتیم بچوں کے لئے سرجانی ٹاون میں ایک جدید رہائشی اور تعلیمی مرکز بنانے کا اعلان کیا۔اس تقریب میں بچوں کی تفریح کے لئے پتلی تماشا, میجک شو اور نغمات کا اہتمام کیا گیا اور عید کے تحائف پیش کیے گئے اور بچوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔تقریب کا انعقاد حکیم سعید گراؤنڈ گلشنِ اقبال میں کیا گیا تھا۔



18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

DMC CENTRAL READY TO WELCOME EID-UL-FITR

THREE THOUSAND WORKERS AND 140 MACHINERIES RED ALERT

CAIRMAN REHAN HASHMI KEEPING CHECK ON ALL ARRANGEMENTS

Dated: 14th jun 2018

Karachi: (   ) Administration of DMC Central has completed its work to welcome Eid-ul-Fitr, one of the greatest religious celebrations of the Muslims. Surroundings and roads leading to Mosques, Imambargahs and Eid Gaah Grounds have been cleaned and lime powder sprinkled on either side of the roads as well. The Sanitary department is using approximately 3,000 workers to carry out cleaning works and to keep the jurisdiction of DMC Central Karachi clean. On the other hand, Motor Vehicle Department has deployed its 140 vehicles, including dumpers, loaders, tractor-trolleys and bob cats to remove trash and garbage from the residential, commercial areas and place of public gathering clean during the days of Eid-ul-Fitr. Chairman DMC Central Rehan Hashmi has been visiting all the uses of his four zones ; New Karachi, Liaquatabad, North Nazimabad and Gulberg one by one with the Chairmen and Vice Chairmen, Chairman standing committee (Sanitation), Superintending Engineer, Director Sanitation, Director Parks and Director motor vehicle department of respective UCs so as to keep check on performance of their workers. Rehan Hashmi has instructed all Officers of the DMC Central to make most of the available facilities, machinery and man power to provide the residents of the district a beautiful, clean and pleasant atmosphere on the occasion of Eid-ul-Fitr.




کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چاند رات پر لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے واٹر کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں شاہراؤں کے ساتھ تجاوزات اور فلائی اوور کے نیچے پارکنگ کو ختم کرنے کے لئے میٹرو پولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کے ہمراہ انڈاہ موڑ تک شاہراہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینی ٹیشن راشد علی،وائس چیئرمین یونین کمیٹی15 عفان سلیم ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غلام محی الدین ،ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ضلع وسطی مسرت و دیگر متعلقہ بلداتی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ چاند رات تک ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے رمضان المبارک میں روزآنہ رات گئے تک ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر دورے کرتے رہے اور اب میٹرو پولیٹن کمشنر بلدیہ عظمی کراچی کے تعاون سے کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ساتھ ملکر عید الفطر کے بعد تجاوزات مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کریں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے ۔ٹھیلے پتھاروں اور دکانوں کے باہر رکھے سامان کو ہوٹل والوں کی روڈ فٹ پاتھوں پر قبضے کو ختم کروائیں گے اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ فلائی اوورز کے نیچے بسوں کے اڈے اور بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کے خاتمے کے لئے بھی بھرپور آپریشن کی حکمت عملی طے کی تاکہ واٹر کمیشن کی ہدایتوں پر عمل کرسکیں چیئرمین بلدیہ وسطی نے رمضان المبارک میں صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا اب عید کے بعد کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے



14th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


Dated: 13-06-2018

KARACHI:  The DMC central Chairman on Thursday held a meeting to review the cleaning of storm water drains during the monsoon rains as predicted by the met office.
Chairman was informed the superintending Engineer in our area there are about storm water drains in around 40 kilometer area.
The big nullahs are GujjarNullahs, OrangiNullah and others.
Hashmi was informed that these nullahs are being cleaned before the monsoon rain with the help of heavy machineries included excavators and showel as well as heavy machinery.
Chairman was informed that they area already short of heavy machinery was asking help from KMC to assist them.
The DC central Asif jan Siddiqi was also present in the meeting and assured for all out cooperation.
DMC central chairman claimed that the biggest hurdle in cleaning the drains are encroachments and the area people throw the garbage in nullahs .




کراچی ( ) محکمہء موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ چند روز میں مون سون بارشوں کے شروع ہونے کے پیشِ نظر بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے مرکزی آفس واقع لیاقت آباد میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی صدارت میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی کی خصوصی شرکت ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی ۔اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن،ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر موٹر وہیکل، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سینٹرل،چاروں زونز کے xens بلڈنگ و روڈز،xen مکینکل اینڈ الیکٹریکل و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے .چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کی عوام بارش کو ترستے ہیں اور بارشوں کے لئے سب لوگ دُعاکررہے ہیں لیکن ہماری ذراسی کوتاہی بارش کو رحمت سے زحمت بناسکتی ہے۔اسلئے فوری طور پر برساتی نالوں کو صاف کرنا اور برساتی پانی گزرنے کے قابل بنائے رکھنا ضروری ہے ۔ جبکہ سیوریج لائنوں کا ورکنگ کنڈیشن میں ہونا نہایت ضرور ی ہے ورنہ گنداپانی بارش کے پانی کے ساتھ مل گیا تو سارے ضلع میں گندگی اور تعفّن پھیل جانے کااندیشہ ہے۔ انہوں نے کراچی واٹر و سیوریج بورڈ کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ بارشوں سے قبل سیورئج سسٹم کو بہتر کرلیں تاکہ دوران برسات عوام کو سیوریج کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دوسری جانب برساتی نالوں پر قائم ناجائز تجاوزات بھی نالوں کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ کیونکہ لوگ اپنے گھروں اور کاروبار کا کوڑا کرکٹ نالوں میں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے برساتی نالے کوڑے کے ڈھیر بنتے جارہے ہیں ۔اسلئے ضروری ہے کہ برساتی نالوں پر قائم ناجائز تجاوزات کو ختم کیاجائے ۔ اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مون سون کی بارشوں سے پہلے ہی برساتی نالوں کوصاف کرنے کا لائحہ عمل تیار کر چکے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے بتایا کہ مشینری کی کمی کی وجہ سے KMC سے ہیوی مشینری کی مدد طلب کی گئی ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں قائم چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی طوالت تقریباّ 124 کلومیٹر ہے جبکہ گجر نالہ ،اورنگی نالہ اور لیاری ندی بھی ضلع وسطی کی حدود سے گزرتے ہیں ۔ ضلع وسطی سے سیوریج لائنوں کا پانی اِن ہی نالوں میں گِرتا ہے جو اس پانی کو گجر نالے کے ذریعے لیاری ملیر ندی تک پہنچاتے ہیں۔ تاہم بارشوں کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو نالوں کی صفائی اوّلین ترجیح دینی ہوگی جبکہ ایسے درختوں کو کٹوانا ہوگا کہ جن کا آندھی یا تیز ہواکے سبب گرجانے کا خدشہ ہو۔ 



13th June 2018 DMC Central Karachi Press Release