5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

Plantation campaign starts in DMC Central
Planting plants in rainy season will help grow trees quickly

Dated: 05th july 2018

Karachi :(    )  New tree plantation campaign has started in DMC Central here on Saturday. The Chairman of DMC Central, Rehan Hashmi, along with Additional Director (Parks ) Sharif Khan and other municipal officers, planted a “Gull Mohar” plant to kick off the plantation campaign, at a ground near APWA Girls College, Karimabad in Liaquatabad Zone. At this moment, Rehan Hashmi said that plantation during rainy season would help the plants grow sooner. However, the matter that counts most in growing plants is the looking after and taking care of them after plantation. He added that in DMC Central thousands liters of treated water is being supplied to keep the plants green on daily basis. DMC Central consists of a huge population of over 2 million, if only one person from a house plants one plant, it will help in growth of greenery and pleasant atmosphere in the city. He urged the people of DMC central to keep a check and look-after the trees. On the other hand, storm drains cleaning is also on its ways and making the city cleaner. Rehan Hashmi requested the residents not to throw garbage in rain drains and put it at the right place in Kachra Kundi.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں نئی شجرکاری کا آغاز کردیا گیا ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون ، کریم آباد نزد اپوا کالج میں ’’گُل مہر‘‘ کا پودالگا کر مون سون شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس بلدیہ وسطی شریف خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ برسات کے موسم میں شجرکاری کرنے سے امید ہے کہ ہریالی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب عوام شجرکاری میں بلدیہ وسطی کا بھر پور ساتھ دیں۔بلدیہ وسطی کی آبادی تقریباً ۳۰؍لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اگر ہرگھر سے ایک شخص بھی پودا لگائے تو لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ دوسری بات جس پر چیئرمین نے توجہ دلائی ، پودوں کی دیکھ بھال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ ہوتاہے کہ شجرکاری کے موسم میں پودالگانے کا شوق تو اُبھر آتاہے لیکن پودا لگانے کے بعد اُس کی دیکھ بھال ہر شخص نہیں کرتا۔جبکہ ضرور ی امر یہ ہے کہ پودوں کی آبیاری کی جائے اور ان پر مسلسل نظر رکھی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کون سا پوداکس کیفیت میں ہے۔اگر پودوں کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو ساری شجرکاری دھری کی دھری رہ جائے اور ماحول میں ہریالی اور سبزہ اور خوشگواری پیدا نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال ہوتی ہے اور پانی دیا جاتاہے تاکہ پودے بہ خوبی پروان چڑھ سکیں۔گذشتہ شجرکاری کچھ وجوہات کی بن�أ پر سوفیصد ہدف حاصل نہ کرسکی تاہم موجودہ شجرکاری کے دوران ایک لاکھ پودوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لئے پلانٹ موجود ہیں جن کے ذریعے ٹریٹمنٹ شدہ ہزاروں گیلن پانی روزآنہ پودوں کو دیا جاتاہے۔ دوسری جانب نالہ صفائی مہم جاری ہے جس میں بلدیہ وسطی کے برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے تاکہ برسات کے موسم میں نالوں کی کارکردگی بہتر رہے۔ چیئرمین نے بلدیہ وسطی کے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ گھروں اور کارخانوں کا کوڑاکرکٹ مقررہ جگہ پر کچراکونڈیوں میں ڈالیں اور برساتی نالوں میں کچرا ڈالنے سے اجتناب برتیں۔



5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی ،گلبر گ اور لیاقت آباد میں قائم برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ ، بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کی رفتار میں اضافہ ۔ چئیرمین ریحان ہاشمی اور دیگر بلدیاتی افسران اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے معاملات کی دیکھ بھال اور تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اُدھر شاہراہوں کی صفائی میں بلدیہ وسطی کے افسران پوری تندہی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔جبکہ سندھ کے چیف منسٹر کی ہدایت پر ضلع وسطی سے ہر قسم کے سیاسی اور اشتہاری بینرز اُتارے جارہے ہیں،تاکہ ضلع وسطی اوراسکے ہرے بھرے علاقے عوام کو بہتر اور خوشگوار فضأ کا نظارہ پیش کرسکیں۔دریں اثنا شہر کی دیواروں پرلکھے ہوئے اشتہاری اور دیگر غیر اخلاقی جملوں اور نعروں کو مٹاکر چونا کاری کرنے میں بی اینڈ آر کے کارکنان مصروف ہیں تو ایم اینڈ ای ڈپارٹمنٹ کے افسران اور کارکنان افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ہیوی اینڈ لائٹ مشنریز بھی استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کے ساتھ بینرز اور جھنڈے اُٹار رہاہے۔تاکہ صفائی کا کام عام رفتارکے بجائے تیزرفتاری سے تکمیل کو پہنچے ۔سڑکوں کے درمیان آئی لینڈز پرکی جانے والی صفائی بہتر طریقہ پر ہوجائیگی ۔ بلدیہ وسطی میں شجر کاری کی مہم بھی اپنی سُبک خرامی کے ساتھ جاری ہے جبکہ پودوں کو ہزاروں گیلن ٹریٹیڈ پانی روزآنہ دیا جاتاہے ۔ریحان ہاشمی نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ زیادہ مقدار میں پودوں کے لئے پانی مہیا کی جاسکے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نہ صرف یہ کہ بلدیہ وسطی کو صاف ستھرادیکھنا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ صفائی و ستھرائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔کیونکہ ایک مرتبہ کسی بھی کام کا وزن بڑھتا ہے تو بڑھتاہی جاتاہے اسی طرح اگر کوڑاکرکٹ کو بر وقت نہ اُٹھایا جائے تو بیک لاگ مسلسل بڑھتا رہتاہے اس صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی ایسی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ جو بلدیہ وسطی کو مسلسل صاف ستھر ا رکھے ۔



4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


CIVIC SENSE TO BE AWAKENED IN THE CITIZEN
FIR AGAINST TRASH THROWERS LODGED IN DMC CENTRAL
Dated; 3rd July 2018

KARACHI: The DMC Central has for the first time has started registering FIR against the persons throwing garbage on streets and the accused persons have been lodged behind the bars. The accused persons are Daulat Khan, driver of a tractor trolley one was his conductor namely Rehmat. These two are lodged at Hyderi police station. They were throwing garbage at Block F North Nazimabad service road, the accused were arrested on JUNE 30.The DMC Central Chairman Rehan Hashmi has warned the citizens not to throw garbage on streets or else they would be arrested. Some people from DMC Central have been assigned the job to create awareness among the citizens not to throw garbage on streets and DMC was getting a positive response. Chairman observed that people will stop throwing garbage on streets and lanes as they are in this practice since last 70 years. Chairman has said that area sanitary inspector will register a case at the police station on his complaint.
                                                                      


کراچی ( )تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیہ وسطی میں کچرا پھیلانے والے افراد کو باقاعدہ ایف آئی آر درج کراکے گرفتار کرادیا گیا۔عوام میں سوک سینس سے آگہی دینے کے لئے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گاخصوصی اجلاس میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کراچی میں جاری صفائی مہم کو بہتر سے بہتر اور مزید اثر انگیز بنانے کے لئے لا ئحہ کو حتمی شکل دینے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی افسران کا خصوصی اجلاس طلب کیا ، جس میں موجودہ صفائی مہم کو بہتر بنانے کے لئے طریقۂ کار پر استفسارکیا گیا۔بلدیاتی افسران نے اپنی اپنی پروفیشنل آرأ سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ افرادی قوت کے سسٹمیٹک اور چوبیس گھنٹے استعمال کو اہمیت دی گئی۔ تاہم دستیاب مشینری کے استعمال پر زور اور پرائیویٹ اداروں سے حتی المقدور مشینری کرائے پر نہ لینے پراتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر تمام اجلاس نے اس بات کوسب سے زیادہ اہمیت دی کہ ہمارے عوام کو معاشرے میں رہنے سہنے ، عوام کے عوام سے اور حکومت و عوام کے درمیان تعاون بہتر تعلقات کی اہمیت سے آگاہی مہیاکرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنے کے لئے باقاعدہ بلدیاتی رضاکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ عوام کو صحیح جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی تلقین کریں اور سمجھائیں کہ کوڑاکرکٹ صحیح طریقے سے ڈسپوز کرنے میں اُن کا ہی فائدہ ہے۔ تاہم سڑک پر کوڑا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گابلا سوچے سمجھے کوڑاکرکٹ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ کوڑا غلط جگہ پھینکنے پر ذکریا اسکول، بلاک ایف،کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے رہائشی دولت خان ولد دنیا خان اور رحمت ولد جنت گُل کے خلاف حیدری مارکیٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے اور ملزمان گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ 



3rd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

 

DMC CENTRAL LIFTED 35k TONS GARBAGE DURING CLEANING CAMPAIGN

SURROUNDING OF POOLING BOOTHS TO BE CLEANED BEFORE ELECTIONS
Dated:  02-07-2018

Karachi(   )  The Sanitary department of DMC Central has lifted more than 35 thousands of garbage since since it launched cleaning campaign on June 22, 2017. The garbage removed form storm drains had been shifted to Jam Chakro, the dumping point.However,the cleaning campaign is continued round the clock and Chairman Rehan Hashmi has been personally monitoring the cleaning campaign. To accelerate the pace of cleaning, Chairman said; DMC Central had hired machinery and lifters on daily basis for which they were facing shortage of funds.The garbage flushed out from nullahs is usually wet and filthy,therefore, garbage is kept aside along the nullahs to get dry and after that it is lifted accordingly.
Chairman once again appealed to the people not to throw garbage in the nullahs as the cleaning process would get hampered and the cost of cleaning would escalate. As per directives given  by care taker Sindh Chief Minister, all the areas around the polling stations have to be cleaned well before the polling day to facilitate the voters, particularly women. DMC Central was also in coordination with K Electric and KWSB so that the polling stations are fully equipped at the polling stations. Chairman Rehan Hashmi, during a visit to the areas said that it was not the responsibility of DMC but these organizations are being contacted to facilitate the voters.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ۲۲؍جون ۲۰۱۸ء ؁ سے شروع ہونے والی صفائی مہم میں تقریباً ۳۵؍ہزار ٹن سے زائد کچرا برساتی نالوں سے نکال کر ڈمپنگ پوائنٹ جام چاکرو پر منتقل کیا گیا۔نالوں کی صفائی دن رات جاری ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس صفائی کے مقامات کا دورہ کرتے ہیں تاکہ صفائی کی رفتار میں سستی نہ آئے اور عملہ کسی بھی صورتِ حال میں اپنے کام سے غافل نہ ہو۔تاکہ بلدیہ وسطی کے عوام کو کوڑا کرکٹ سے جلد سے جلد نجات مل سکے اور ممکنہ بارش کی صورت میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ تاہم نالوں سے کوڑا کرکٹ نکالنے کے بعد فوری طور پر منتقل کرنا ایک مسئلہ ہے کیونکہ کچرا کیچڑ سے بھرا ہوتاہے اور سوکھے بغیر منتقل نہیں کیا جاسکتا، جس کو سوکھنے میں ایک دو دِن لگتے ہیں اور کوڑا نالوں کی دیوار کے ساتھ سوکھنے کے لئے چھوڑنا پڑتاہے۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں کو انتخابات سے قبل صاف ستھرا کردیا جائے تاکہ انتخابات کے عمل کے دوران عوام ، خصوصاً خواتین کو پولنگ اسٹیشن آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ نالوں میں نہ پھینکیں بلکہ مقررہ کچراکونڈیوں میں پھینکیں ورنہ صفائی کا سارا عمل اور لاکھوں روپے برباد ہوجائیں گے اور نتیجہ صفر رہ جائے گا۔ اسلئے عوام کو اپنے علاقے کو صاف ستھر ارکھنے کے لئے بلدیہ وسطی سے تعاون کا ہاتھ بڑھانا چاہئے کیونکہ عوام کا تعاون ہی بلدیہ وسطی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ریحان ہاشمی کے ۔الیکٹرک اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر بجلی اور پانی کے معاملات بھی اطمینان بخش رہیں اور ووٹ دینے کے لئے آنے والے ہزاروں شہریوں کو کسی دشواری سے نہ گزرنا پڑے۔



2nd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


REHAN HASHMI PRESENTED BALANCED BUDGET FOR FISCAL YEAR 2018-19

DMC CENTRAL TO FIND NEW WAYS TO ENHANCE INCOME TO MEET FURTHER NEEDS

SINDH GOVT. MUST ENHANCE OZT MONEY TO MEET THE NEW NEEDS: CHAIRMAN DEMANDS

 

Dated: 30th june 2018

Karachi: Chairman DMC Central has presented a balanced budget of Rs.7,630,654,600 for the fiscal year 2018-19. However, negligence of Government of Sindh had compelled Municipal Institutions to findout new ways of income so as to meet the needs of the present time, said Rehan Hashmi. He further told that OZT (Octory District Tex) money had been staying at a freezing point whereas the cost of living, exchange rate of US Dollar and other hikes in the cost of necessities f life had increased considerably. In such a situation, non cooperative attitude of Sindh Government compelled the DMC Administration to search for new ways of income to render municipal services to the common people better than the past. In present budget construction and communication have been given most priority. However during this year DMC Central is going to establish Specialists’ Clinics to facilitate the common people with the latest equipments and the expert doctors and surgeons. IT command and control system is to be established in a modern way to monitor every movement and activities under gone within the jurisdiction of DMC Central.Rehan Hashmi also apprised the meeting of the performance of the DMC Central that had been given throughout the year in respect of cleaning and other municipal works. In the budget, expected income is shown as Rs. 7,630,654,600/- where as expected expenditure are given as Rs.7, 629,124,650/-. However increasing population of the people has increased the needs of Municipal services that need to be dealt with increased amount of fund. Therefore, new ways of income are to be found to increase the financial income of the DMC Central. Budget meeting was attended by the vice chairman, Syed Shakir Ali, members of the council, members of special seats of lady members of the council. Most of the points were explained by the Vice Chairman Syed Shakir Ali as the chairman was suffering from throat problem.

Details of Budget DMC Central:
Expected Income: 
1.Fund from the Government of Sindh:    563 million
2.Property Tax:                                             650 million
3.Conservancies(ADP & PWD)                     2120 million
4.DMC Generated Revenue                         1133  million
Allocation of funds:
1.Health and Sanitation:                              70  million
2.Building and communications                 1437  million
3.Mechanical and Electronics                      161  million
4.Parks and recreations                               271  million
5.IT and Command control system           30  million

6.Education and Libraries                           19  million





ڈی ایم سی سینٹرل کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ذرائع آمدنی بڑھانے ہونگے : ریحان ہاشمی

چئیرمین نے سال 2018-19کا 7؍ ارب 63 ؍کروڑ رروپے کا متوازن بجٹ پیش کردیا گیا

صٖفائی کیلئے 7؍سات کروڑ، کلینکس کے قیام کے لئے3؍کروڑ20؍لاکھ تعلیم کے لئے 11,500,000 روپے مختص کئے گئے

مورخہ :30 ؍جون 2018 ء

کراچی ( )بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے نئے مالی سال208-19کے لئے سات ارب، تریسٹھ کروڑ ، چھ لاکھ چوّن ہزار چھ سو روپے کا متوازن بجٹ پیش کردیا۔ تاہم حکومتِ سندھ کی عدم توجہی اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز نہ بڑھانے کی وجہ سے بہت سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لئے آمدنی بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہونگے۔ریحان ہاشمی نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ برسوں سے OZT آکٹرائے ضلع ٹیکس کی رقم ایک ہندسہ پر منجمد ہے اگرچہ ڈالر کی قیمت کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے ، اور مہنگائی نے ہر چیزکی قیمت کو کئی سو گنا بڑھادیا ہے تاہم حکومتِ سندھ کو بلدیاتی ادارے جو دراصل عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اُن کے مسائل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کو اپنے بہت سے منصوبوں میں بہت زیادہ مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ تاہم عوام کے منتخب نمائندے اپنی جانب سے بہتر سے بہتر کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔مذکورہ بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ سات ارب تریسٹھ کروڑ چھ لاکھ چوّن ہزار چھ سو رہپے لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 7,620,654,600روپے لگایا گیا ہے ۔۔تاہم یہ تو صرف تخمینہ ہے ، اور وہ بھی آمدنی کی حدود میں رہ کر لگایا گیاہے۔ وگرنہ بلدیہ وسطی کے اخراجات تو بہت زیادہ ہیں جن کو پوراکرنے کے لئے حکومتِ سندھ کو چاہئے کہ OZTکی رقم دوگنا تو کردے۔سب سے زیادہ اہمیت تعمیرات اور مواصلات کو دی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پارک اور تفریح کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ۔تاہم صحت اور صفائی لئے سات کرورڑ روپے ، علاج معالجے اور کلینک کے قیام کے لئے تین کروڑ بیس لاکھ روپے جبکہ تعلیم اور لائبریری کیلئے ایک کروڑ اکیانوے لاکھ رکھے گئے ہیں۔جبکہ مکانیکی اور برقی معاملات کے لئے سولہ کروڑ کی رقم رکھی گئی ہیہ۔ بجٹ اجلاس میں وائز چیئرمین سید شاکر علی ،اراکینِ کونسل ، اراکین مخصوص نشست، خواتین ارکان،
کونسل نے شرکت کی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کی آواز خراب ہونے کے سبب بجٹ کے زیادہ ترنکا ت وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بیان کئے ۔

Details of Budget DMC Central:
Expected Income: 
1.Fund from the Government of Sindh: 563 million
2.Property Tax: 650 million
3.Conservancies(ADP & PWD) 2120 million
4.DMC Generated Revenue 1133 million
Allocation of funds:
1.Health and Sanitation: 70 million
2.Building and communications 
3.Mechanical and Electronics 161 million
4.Parks and recreations 271 million 
5.IT and Command control system 30 million
6.Education and Libraries 19 million




بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی کے ہمراہ نئے مالی سال208-19کے لئے سات ارب، تریسٹھ کروڑ ، چھ لاکھ چوّن ہزار چھ سو روپے کا متوازن بجٹ پیش کردیا۔ تاہم حکومتِ سندھ کی عدم توجہی اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز نہ بڑھانے کی وجہ سے بہت سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لئے آمدنی بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہونگے۔ریحان ہاشمی نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ برسوں سے OZT آکٹرائے ضلع ٹیکس کی رقم ایک ہندسہ پر منجمد ہے اگرچہ ڈالر کی قیمت کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے ، اور مہنگائی نے ہر چیزکی قیمت کو کئی سو گنا بڑھادیا ہے تاہم حکومتِ سندھ کو بلدیاتی ادارے جو دراصل عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اُن کے مسائل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کو اپنے بہت سے منصوبوں میں بہت زیادہ مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ تاہم عوام کے منتخب نمائندے اپنی جانب سے بہتر سے بہتر کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔مذکورہ بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ سات ارب تریسٹھ کروڑ چھ لاکھ چوّن ہزار چھ سو رہپے لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ سات ارب ، باسٹھ کروڑ، اکیانوے لاکھ چوبیس ہزار چھ سو پچاس روپے لگایا گیا ہے ۔۔تاہم یہ تو صرف تخمینہ ہے ، اور وہ بھی آمدنی کی حدود میں رہ کر لگایا گیاہے۔ وگرنہ بلدیہ وسطی کے اخراجات تو بہت زیادہ ہیں جن کو پوراکرنے کے لئے حکومتِ سندھ کو چاہئے کہ OZTکی رقم دوگنا تو کردے۔سب سے زیادہ اہمیت تعمیرات اور مواصلات کو دی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پارک اور تفریح کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ۔تاہم صحت اور صفائی لئے سات کرورڑ روپے ، علاج معالجے اور کلینک کے قیام کے لئے تین کروڑ بیس لاکھ روپے جبکہ تعلیم اور لائبریری کیلئے ایک کروڑ اکیانوے لاکھ رکھے گئے ہیں۔جبکہ مکانیکی اور برقی معاملات کے لئے سولہ کروڑ کی رقم رکھی گئی ہیہ۔ بجٹ اجلاس میں وائز چیئرمین سید شاکر علی ،اراکینِ کونسل ، اراکین مخصوص نشست، خواتین ارکان، کونسل نے شرکت کی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کی آواز خراب ہونے کے سبب بجٹ کے زیادہ ترنکا ت وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید
شاکر علی نے بیان کئے ۔



30th June 2018 DMC Central Karachi Press Release