3rd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release
CIVIC
SENSE TO BE AWAKENED IN THE CITIZEN
FIR
AGAINST TRASH THROWERS LODGED IN DMC CENTRAL
Dated; 3rd
July 2018
KARACHI: The DMC
Central has for the first time has started registering FIR against the persons
throwing garbage on streets and the accused persons have been lodged behind the
bars. The accused persons are Daulat Khan, driver of a tractor trolley one was
his conductor namely Rehmat. These two are lodged at Hyderi police station.
They were throwing garbage at Block F North Nazimabad service road, the accused
were arrested on JUNE 30.The DMC Central Chairman Rehan Hashmi has warned the
citizens not to throw garbage on streets or else they would be arrested. Some
people from DMC Central have been assigned the job to create awareness among
the citizens not to throw garbage on streets and DMC was getting a positive
response. Chairman observed that people will stop throwing garbage on streets
and lanes as they are in this practice since last 70 years. Chairman has said
that area sanitary inspector will register a case at the police station on his
complaint.
کراچی ( )تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیہ وسطی میں کچرا پھیلانے والے افراد کو باقاعدہ ایف آئی آر درج کراکے گرفتار کرادیا گیا۔عوام میں سوک سینس سے آگہی دینے کے لئے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گاخصوصی اجلاس میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کراچی میں جاری صفائی مہم کو بہتر سے بہتر اور مزید اثر انگیز بنانے کے لئے لا ئحہ کو حتمی شکل دینے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی افسران کا خصوصی اجلاس طلب کیا ، جس میں موجودہ صفائی مہم کو بہتر بنانے کے لئے طریقۂ کار پر استفسارکیا گیا۔بلدیاتی افسران نے اپنی اپنی پروفیشنل آرأ سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ افرادی قوت کے سسٹمیٹک اور چوبیس گھنٹے استعمال کو اہمیت دی گئی۔ تاہم دستیاب مشینری کے استعمال پر زور اور پرائیویٹ اداروں سے حتی المقدور مشینری کرائے پر نہ لینے پراتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر تمام اجلاس نے اس بات کوسب سے زیادہ اہمیت دی کہ ہمارے عوام کو معاشرے میں رہنے سہنے ، عوام کے عوام سے اور حکومت و عوام کے درمیان تعاون بہتر تعلقات کی اہمیت سے آگاہی مہیاکرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنے کے لئے باقاعدہ بلدیاتی رضاکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ عوام کو صحیح جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی تلقین کریں اور سمجھائیں کہ کوڑاکرکٹ صحیح طریقے سے ڈسپوز کرنے میں اُن کا ہی فائدہ ہے۔ تاہم سڑک پر کوڑا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گابلا سوچے سمجھے کوڑاکرکٹ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ کوڑا غلط جگہ پھینکنے پر ذکریا اسکول، بلاک ایف،کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے رہائشی دولت خان ولد دنیا خان اور رحمت ولد جنت گُل کے خلاف حیدری مارکیٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے اور ملزمان گرفتارکئے جاچکے ہیں۔
3rd Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release