18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عاشورۂ محرم کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی کے چاروں زونز کے بلدیاتی افسران محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے متظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔نو اور دس محرم کو نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی صفائی کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے جلوس کے شرکأ کے لئے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔ماتمی جلوسوں کے راستے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے دس مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کولیفائیڈ ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور دوائیاں اور ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود ہوگا۔ جبکہ رات کے وقت جلوسوں کی گزرگاہوں ، مجالس اور ذکرِ شہادت کے مقامات پر اضافی روشنی کا انتظام کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لئے اضافی بلدیاتی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے محدود وسائل کو خصوصی منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بہتر نتائج برآمد کئے ہیں ۔ عاشورۂ محرم کے دوران بھی بلدیاتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ عزادارانِ حسین کی مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لئے بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس دوران تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما سے ملاقات بھی کی گئی اور انکے مسائل حل کرنے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے گئے۔ تاکہ عاشورۂ محرم مکمل اسلامی بھائی چارے اور امام حسین سے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔ 



18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کو واٹر کولرز اور برقی پنکھے فراہم کر دئیے گئے۔ پنکھے اور واٹر کولرز بلدیہ وسطی کی منتخب خواتین اراکین کونسل نے اسکولوں کی انتظامیہ کے حوالے کیئے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول ہمارے مستقبل کی قیادت اور معمارانِ وطن کی تعمیر کرتے ہیں ضروری ہے کہ اسکولوں میں تما م تر ضروری سہولیات میسر ہوں۔ بلدیہ وسطی کے کچھ اسکولوں کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور کلاسوں میں برقی پنکھوں کی تنصیب کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا گیا ہے تاہم اس کے علاوہ بھی جو ضروری اشیاء ہیں اسکولوں کو مہیاکرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر خواتین اراکین کونسل حنا جمیل، انیسہ شفیع،رضیہ عابد ،رعنا مظہر ،حبیبہ سلطانہ ،رخسانہ نسرین،شکیلہ فاطمہ ،حمیرا جاوید،ثمینہ حمید،لبنیٰ حلیم ،طاہرہ اختر اور فرحت جہاں بلدیہ وسطی کی جانب مختلف اسکولوں کی انتظامیہ کو واٹر کولرز اور برقی پنکھے فراہم کیئے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسکولوں میں ٹھنڈے پانی اور برقی پنکھوں کی عدم موجودگی طلبا و طالبات کے لئے پریشانی کا سبب تھی۔ جس کی بنا پر اساتذہ کو پڑھانے میں اور طلبا کو پڑھنے میں دُشواری کا سامنا تھا۔ تاہم اب ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جبکہ ریحان ہاشمی اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور اسکولوں میں موجود کھیل کے میدانوں کی بہتری کی جانب بھی توجہ دے رہے ہیں جو نہ صرف اسکولوں کے ماحول میں بہتری لانے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے۔جن اسکولوں میں پانی کے ٹینک نہیں ہیں وہاں ٹینک تعمیر کئے جائیں گے جبکہ تمام اسکولوں کے واش رومز کی درستگی اور مرمت کی جائے گئی ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے کئی اسکولوں کو فرنیچر بھی فراہم کیا جاچکاہے۔ امیدکی جاسکتی ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے مثبت انتظامات اسکولوں میں تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کا معیار بہتر کرنے میں معاون ہونگے۔ بلدیہ وسطی کی جانب سے گاہے بہ گاہے اراکینِ کونسل کی ٹیم اسکولوں کا دورہ کرتی رہتی ہے تاکہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حاضری کوبھی یقینی بنایا جاسکے اور معیارِ تعلیم کی بہتری کی جانب بھی توجہ رہے۔ 



17th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں اتوار کے روز بھی سرگرم رہے ۔ نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ زون کا تفصیلی دورہ محرم الحرام کے حوالے کروائے جانے والے ترقیاتی و صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ ،سینی ٹیشن کا عملہ بھی چھُٹی کے دِن بھی عوام کی خدمت میں مصروف رہا۔ ریحان ہاشمی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری ،ممبر یونین کونسل بلدیہ وسطی منظور الہٰی اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو تندہی سے فرائض اداکرنے کو سراہا ۔جبکہ گزشتہ روز چیئرمین بلدیہ وسطی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کے ہمراہ نیو کراچی زون میں مسجد و امام بارگاہ آل محمد کے اطرا ف مشینی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ بھی کیا اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کو بلخصوص عزاداران حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں تسلسل کے ساتھ غیر اعلانیہ صفائی کی مہم جاری ہے جس کا مقصد عوام کو بلا تعطل بلدیاتی خدمات مہیاکرناہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ریحان ہاشمی متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کا دورہ کرتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ممبرانِ اسمبلی از خود بھی بلدیاتی اداروں کی خدمات کی سطح اور کارکردگی کی جانچ کے لئے ضلع وسطی کا دورہ کرتے ہیں۔ ابھی جشنِ آزادی اور بقرعید کی ذمہ داریاں ختم ہی ہوئی تھیں کہ عاشورۂ محرم کی اہمیت نے ریحان ہاشمی کو بلدیہ وسطی کی حدود میں صفائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی جانب متوجہ کیا کیونکہ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ حسین ؑ ذکرِ شہادت کی محفلوں، مجلسوں اورماتمی جلوسوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ جو دن اور رات مسلسل جاری رہتے ہیں اس لئے بلدیاتی اداروں کو مسلسل صفائی کرنا پڑتی ہے جبکہ رات کے وقت مساجد، امام بارگاہوں ،ذکرِ شہادت کی محافل کے انعقادکے مقامات اور جلوس کے راستوں پر روشنی کا انتظام رکھنا بھی ضروری ہے جس کے لئے بلدیاتی عملے نے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی کی اور خراب لائٹس کی جگہ نئے بلب لگائے ۔ جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں پر استرکاری بھی کی گئی۔ 



16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں افسران و عملے کی حاضری کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی، ریحان ہاشمی نے غیر حاضر رہنے کے عادی ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں میں سست اور کاہل الوجود ملازمین کی غیر حاضری کی اطلاعات موصول ہونے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فوری طور پر ایسے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کی ٹھان لی ہے کہ جو بلدیہ کی ملازمت کی ذمہ داریاں اداکرنے کے بجائے ذاتی آرام اور دوسری ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں یا پھر بہت کم وقت کے لئے دفتر آتے اور جلدی چلے جاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ریحان ہاشمی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے فوری طور پر لیاقت آباد مرکزی آفس کے تمام شعبہ ہائے کار سے حاضری رجسٹر منگواکر غیر حاضر ملازمین کی فہرست تیار کرائی اور اُن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کیا۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی گاہے گاہے اپنے دفتر کے عملے کی حاضری کو جانچنے کے لئے خصوصی چیکنگ کرتے رہتے ہیں۔ 




15th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

DMC CENTRAL RENDERING MAXIMUM POSSIBLE SERVICES: REHAN HASHMI

EVERY RELIGIOUS AND NATIONAL EVENT IS IMPORTANT IN THE EYES OF DMC CENTRAL


Dated:14th sep 2018
Karachi: D.M.C. Central is rendering maximum possible services to the residents of District Central Karachi, said Rehan Hashmi, the chairman of D.M.C. Central here on Friday. He was on a visit to different Zones to monitor the work of sanitation department to keep District Central clean. As Aashoora-e-Muharam-ul-Haram is in progress and Majaalis are held and processions in the memory of the incident of Karbala are being carried out, responsibilities of municipal department has increased. Officers and workers of sanitation department are devotedly discharging their duties so as to keep surroundings of Mosques, Imambargahs and place of holding Zikr-e-Shahadat clear and clean. It is to be noted that every event of religious or national importance increases the responsibilities as well as the work of municipal institutions. D.M.C. Central, being the biggest district committee of Pakistan, faces more problems. However, all the important departments including, B & R, M&E, Sanitation, Health as well as the Public Relation Department are performing their duties’ up to the maximum. As Majalis and Procession are held in day time as well as at night, responsibilities of DMC Central have increased. They are doing their job with zeal and enthusiasm so as to give their best.                                          




کراچی ( ) بلدیہ وسطی اپنی استطاعت کے مطابق بہترین بلدیاتی خدمات مہیا کررہی ہے ، روزمرّہ خدمات کے علاوہ سال کے تمام قومی اور دینی اہمیت کے حامل ایّام پر بلدیہ وسطی معمول سے زیادہ خدمات انجام دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے مختلف زونز کے دورے کے موقع پر کیا۔وہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی کے شعبۂ صحت و صفائی کی کاردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے تمام زونز کا دورہ کررہے تھے۔ آج کل عاشورۂ محرم سے سلسلے میں شہر بھر میں مجالسِ عز�أ منعقد کی جارہی ہیں جبکہ مختلف امام بارگاہوں سے جلوسِ عزا بھی برآمد کئے جارہے ہیں جس کی بنأ پر بلدیہ وسطی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان مساجد ، امام بارگاہوں اور ذکرِ شہادت منعقد کرنے کے مقامات کے ارد گرد و اطراف و جوانب کی صفائی کرنے اور اس صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے دن رات دل و جان سے محنت کررہے ہیں۔یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ضلع وسطی پاکستان کا سب سے بڑا ضلع آبادی کے لحاظ سے ہے۔ زیادہ آبادی ضلع میں زیادہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کی جانب اشارہ کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریحان ہاشمی کو روزآنہ کی بنیاد پر ٹنوں کے حساب سے کوڑا کرکٹ ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کرانا تھا۔تاکہ ضلع وسطی کے عوام بلاوجہ کی گندگی اور غلاظت سے محفوظ رہ سکیں۔فی الوقت ماہِ محرم کا پہلا عشرہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ شہر بھرمیں مجالس کے اجتماعات، اور ذکرِ شہادت کے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔جبکہ گھر گھر مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ ایسے میں بلدیہ وسطی کے ہر لمحے چوکنا اور ہوشیار رہتے ہوئے صفائی کے نظام کے ساتھ رات کے وقت روشنی کے انتظامات کو بھی بہتر کرنا ہے۔ تاکہ مجلس اور جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو راستے اور روشنی کے معاملے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ 




14th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release