18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عاشورۂ محرم کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی کے چاروں زونز کے بلدیاتی افسران محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے متظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔نو اور دس محرم کو نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی صفائی کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے جلوس کے شرکأ کے لئے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔ماتمی جلوسوں کے راستے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے دس مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کولیفائیڈ ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور دوائیاں اور ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود ہوگا۔ جبکہ رات کے وقت جلوسوں کی گزرگاہوں ، مجالس اور ذکرِ شہادت کے مقامات پر اضافی روشنی کا انتظام کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لئے اضافی بلدیاتی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے محدود وسائل کو خصوصی منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بہتر نتائج برآمد کئے ہیں ۔ عاشورۂ محرم کے دوران بھی بلدیاتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ عزادارانِ حسین کی مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لئے بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس دوران تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما سے ملاقات بھی کی گئی اور انکے مسائل حل کرنے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے گئے۔ تاکہ عاشورۂ محرم مکمل اسلامی بھائی چارے اور امام حسین سے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔ 



18th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release