18th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی کی ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے منصوبے پر زور دیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون عائشہ منزل کے دورے کے موقع پر بلدیاتی افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کو کارکردگی بہتر بنانے کے ہدایات کرتے ہوئے انہوں نے کہا صفائی کے معاملات میں سستی اور کاہلی کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی کے تمام زونز کے تمام یوسیز کو صاف ستھرارکھنے اور روزآنہ کی بنیاد پر کچرا اُٹھانے میں تندہی اور چابکدسستی سے کام لیا جائے تاکہ عوام بہتر فضاء اور صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کا وجود ہی عوام کو بہتر شہری اور معاشرتی فضاء و ماحول مہیاکرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ۔ اس لئے لازمی ہے کہ بلدیاتی ادارے عوام کو نہ صرف صاف ستھری گلیاں اور سڑکیں مہیاکریں بلکہ محلوں میں شجرکاری کے ذریعے ہریالی بھی پیداکریں تاکہ معاشرے کی فضاء میں ایک گونہ تازگی کا احساس جاگتارہے اور عوام فرحت بخش ہوا میں سانس لے سکیں۔ بلدیہ وسطی میں بھی عوام کو بہتر رہائشی ماحول مہیاکرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر محکمہ صحت اور صفائی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ 



18th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کی خوبصورتی اور صفائی میں اضافے کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصوری کے ہمراہ گلبرگ زون عائشہ منزل ، عزیز آباد، اور کریم آبادکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا ، کریم آباد پر گرین بیلٹ میں علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے پودے لگوائے اور فٹ پاتھ پر پینٹ کے کام کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں کوڑے کرکٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سینی ٹیشن کا عملہ صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے جبکہ پارکس ڈپارٹمنٹ بھی ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نمائشی اشیاء اور پھولوں کے پودے لگانے میں مصروف ہے۔ ریحان ہاشمی نے مذکورہ منصوبوں پر عملدرآمد کی پروگریس جانچنے کے لئے گلبرگ زون میں عائشہ منزل، عزیزآباداور کریم آباد سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور سینی ٹیشن و پارک ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بلدیاتی عملے کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو صاف اور خوبصورت بنانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ 



17th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ شہیدِ مِلّت لیاقت علی خان کا کردار قابلِ تقلیدہے ، انہوں نے قوم کی خاطر جان دے کر بتایا کہ حقیقی لیڈر کون ہوتاہے۔ وہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم شہیدِ مِلّت لیاقت علی خان کے یومِ شہادت کے موقع پر شہیدِ مِلّت کے مزار پر حاضری دینے اور فاتح خوانی کے بعد حاضرین سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہیدِ مِلّت لیاقت علی خان جیسے رہنماؤں نے پاکستان بنایا جو ایک ایسا خواب تھا کہ جس کی تعبیر حقیقت کا روپ دھارتی نظر نہیں آتی تھی۔لیکن قائدِ اعظم کی قیادت اور لیاقت علی خان جیسے بے لوث ،پُر خلوص اور قوم پر اپنا سب کچھ لُٹادینے والے رہنماؤں کی بدولت آزادی کے خواب کو تعبیر ملی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ آج کے سیاست دانوں کو شہیدِ مِلّت کی زندگی اور کردار کو اپنانا چاہئے کیونکہ اُن کی زندگی بتاتی ہے کہ لیڈر وہ ہوتاہے جو قوم کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیتاہے۔


16th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 15th Oct, 2018
KARACHI: The DMC Central Chairman Rehan Hashmi along with Deputy Commissioner central Farhan Ghani examined the water treatment plant tank being dug up at Fateh Park North Nazimabad on Monday.
Rehan Hashmi apprised the media on the occasion that treatment water tank would be 140 feet long and forty feet broad.
The tank will have the capacity of storing 50,000 gallons of treatment water and there are plans for three more treatment plants in district central.
Hashmi instructed the workers not to leave any stone unturned in the constructions of this tank and stressed for the improvement of district central sanitation department.
Hashmi said plans are under way for constructing four treatment plants and one was working and once these four will start working one lac gallons of drinking water will be saved.
He said at present one lac gallon drinking water is given to the plants and once these plants get operational we would save one lac gallons of drinking water.
DC central visited various areas of district central and examined the working of various departments particularly sanitation.



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل ) فرحان غنی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی کے معاملات اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے بنائے جانے والے ٹینک کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی کارکنان کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کے ہر زون اور ہر یوسی کو صاف ستھرا بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا شہری ماحول فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں صفائی کے انتظامات کو مسلسل بنیادوں پر متحرک رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی کے تمام زونز کا مختلف اوقات میں دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ نہ صرف بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے بلکہ عوام کو آلودگی اور تعفن سے پاک شہری ماحول مہیاکیاجاسکے۔ انہوں نے فیڈرل کیپٹل ایریا لیاقت آباد،فتح پارک نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ دریں اثنا واٹر ٹیٹمنٹ پلانٹ کے لئے کھودے جانے والے واٹر ٹینک کی کھدائی او ر تعمیر کے کام کا معائنہ کیا ۔مذکورہ ٹینک کی لمبائی ایک سو چالیس فٹ اور چوڑائی چالیس فٹ ہے جبکہ گہرائی آٹھ فٹ ہے۔اس ٹینک میں تقریباً پچاس ہزار گیلن پانی اسٹورکیا جاسکے گا۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ روزآنہ کی بنیاد پر پچاس ہزار.گیلن سیوریج کا پانی پودوں کو دینے کے قابل بنائے گا۔واضح رہے کہ ضلع وسطی میں چار واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ زیرِ عمل ہے ۔ ایک پلانٹ کام کررہا ہے جبکہ تین مزید پلانٹ تعمیراتی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سیوریج کے پانی کو پودوں کیلئے قابلِ استعمال بنانے کے لئے لگائے جانے والے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی وجہ سے ضلع وسطی میں تقریبا ایک لاکھ گیلن پینے کے پانی کی بچت ہوگی جو کہ ان پلانٹس کی غیر موجودگی میں پودوں کے لئے استعمال کیا جاتا۔ 




15th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی اور سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر واقع شاہراہِ ابنِ سینا کے لان میں صاحبزادہ سید سمیع الدین شاہ قادری، جیلانی ،نقشبندی، چشتی،( متولی حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندیؒ ) ٹھٹھ کی زیر صدارت '' جشنِ فرید ؒ کے عنوان سے ایک پُر رونق محفلِ نعت و سماع کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کے معروف نعت خواں حضرات نے خوش الحانی سے نعت بہ حضورِ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفے ﷺ پیش کی اور قوّالوں نے صوفیانہ کلا م سُنا کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام کا اسلام کی ترویج و تبلیغ میں بہت اہم کردار ہے ۔ بر صغیر میں غیر مسلموں کو اسلام کی جانب راغب کرنے کے لئے صوفیائے کرام کی خدمات قابلِ داد و تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محفلِ سماع کاانعقاد دراصل صوفیائے کرام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ادنیٰ سی کوشش ہے ۔ صاحبزادہ سید سمیع الدین شاہ قادری، جیلانی ،نقشبندی چشتی،( متولی حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندیؒ ) نے محفلِ سماع کی صدارت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی زاہدمنصوری، رکنِ قومی اسمبلی اسامہ قادری، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی،میونسپل کمشنر وسیم سومرو،پروفیسرڈاکٹر علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، چیئرمین و چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹیز بلدیہ وسطی،ضلع وسطی کے منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین، اراکینِ کونسل بلدیہ وسطی نے محفلِ سماع میں شرکت کی۔ اہلسنّت رابطہ کونسل کے چیئرمین مسرور ہاشمی ، ناگپوری سلسلۂ صوفی�أ کے طٰسین علی تاجی بخاری(سجادہ نشین تاجی بابا) نے اپنے مریدوں کے ہمراہ شرکت کی۔وجاہت علی تاجی (متولی دربارلیاقت آباد)، محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔جبکہ مختلف سلسل�ۂ صوفیائے کرام سے تعلق رکھنے والے بزرگان و معتقدین نے بھی محفلِ سماع میں شرکت کرکے صوفیائے کرام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہارکیا۔ سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے چیئرمین سید محمد عادل ابراہیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی صوفیائے کرام سے محبت کی تعریف کرتے ہوئے صوفی اِزم کی ترویج کے لئے بلدیہ وسطی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کایقین دلایا۔ محفلِ سماع میں جن قوالوں نے اپنے ہمنواؤں کے ساتھ کلام پیش کیا اُن میں عبداللہ نیازی قوال و ہمنوا، زمان زکی تاجی قوال و ہمنوا شامل تھے۔ علی حسّان نے نظامت کی۔محفلِ سماع میں شرکت کے لئے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے صوفیانہ سلسلے سے تعلق رکھنے والے اور صوفیانہ کلام سماعت کرنے سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔


14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release