18th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ضلع وسطی کی ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے منصوبے پر زور دیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون عائشہ منزل کے دورے کے موقع پر بلدیاتی افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کو کارکردگی بہتر بنانے کے ہدایات کرتے ہوئے انہوں نے کہا صفائی کے معاملات میں سستی اور کاہلی کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی کے تمام زونز کے تمام یوسیز کو صاف ستھرارکھنے اور روزآنہ کی بنیاد پر کچرا اُٹھانے میں تندہی اور چابکدسستی سے کام لیا جائے تاکہ عوام بہتر فضاء اور صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کا وجود ہی عوام کو بہتر شہری اور معاشرتی فضاء و ماحول مہیاکرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ۔ اس لئے لازمی ہے کہ بلدیاتی ادارے عوام کو نہ صرف صاف ستھری گلیاں اور سڑکیں مہیاکریں بلکہ محلوں میں شجرکاری کے ذریعے ہریالی بھی پیداکریں تاکہ معاشرے کی فضاء میں ایک گونہ تازگی کا احساس جاگتارہے اور عوام فرحت بخش ہوا میں سانس لے سکیں۔ بلدیہ وسطی میں بھی عوام کو بہتر رہائشی ماحول مہیاکرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر محکمہ صحت اور صفائی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
18th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release