23rd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 23rd Nov 2018
KARACHI: The DMC central has taken an initiative to save drinking water by installing a sewerage water filter plant as this is a major step taken by any district of Karachi.
This is a step towards the calls given by Chief Justice of Pakistan to make dams as in coming days there would be an acute water shortage.
Chairman said district central has 27 kilometers green belt and have planted about 60,000 saplings which would in future give a look of big trees.
This step is towards saving drinking water by the installation of Sewerage water filter plant.
The plant installed at Fateh Family Park, North Nazimabad was visited by General (Rtd) Tariq Soori along with Chairman District central.
Mr Soori decided to install this plant by looking the hard work and initiative of DMC Central Chairman Rehan Hashmi.
During the visit, Mr Soori told to media that they would install similar plant at various places in District central.
He said that this plant would be operational on trial basis by the first  week of December and this would save 50,00 to one 100,000 gallons of drinking water, that would be utilized for the parks and play grounds  of district central .
Chairman said once these four other plants are installed and get operational we would save two lacs gallons of drinking water.
This saved water would be utilized for the slogan 'Grow green Pakistan' as we have a dream to make district central look a green pasture.
Soori pointed out that with the installation of such plants area around Fateh Family Park will be full of huge trees and will give a healthy atmosphere to the people.
                                                 
کراچی : ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے عملی اقدامات ۔بلدیہ وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر21 ، فتح فیملی پارک میں لگایا گیا سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں پانی صاف کرنا شروع کردے گا۔ ابتدأ میں پچاس ہزار گیلن سیوریج کا پانی یومیہ صاف کیا جائے گا اور بتدریج دولاکھ گیلن یومیہ تک پہنچ جائے گا۔ مذکورہ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے صاف کیا جانے والا پانی ضلع وسطی کی گرین بیلٹس ،پارکس،کھیل کے میدانوں، پیڑوں اور پودوں کے لئے قابلِ استعمال ہوگا۔ یاد رہے کہ فی زمانہ بلدیہ وسطی میں پیڑوں اور پودوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پارکوں میں کھودے جانے والے کنواں بھی سوکھ چکے ہیں پینے کا پانی جو انسانوں کی اہم ضرورت ہے اس لئے پینے کے پانی کو پیڑوں اور پودوں کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ تاہم مذکورہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے آپریشنل ہوجانے کے بعد بلدیہ وسطی میں پینے کے پانی کی یومیہ بچت دولاکھ گیلن ہو جائے گی اور بلدیہ وسطی کے شہری دولاکھ گیلن پینے کا اضافی پانی حاصل کرسکیں گے۔گذشتہ دنوں نجی این جی او کے سی ۔ای۔ او، جنرل (ر) طار ق سُوری نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ فتح پارک کا دورہ کیا ور پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تنصیبی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریحان ہاشمی کی عوام مسائل کے حل میں دلچسپی او ر انتھک محنت نے اُنہیں مجبور کیا کہ ) GREEN GROW PAKISTAN ) تحت وہ پہلا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بلدیہ وسطی میں لگایا جائے اور بلدیہ وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدام کررہی ہے جبکہ ہر اُس ادارے سے تعاون کیا جائے گا کہ جو بلدیہ وسطی کے عوام کی بہتری، فلاح اور بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے قابلِ عمل منصوبے پیش کرے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں60,000 پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ 27 کلو میٹر گرین بیلٹس کو بھی سرسبز بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ ایک جانب تو ’’گرو گرین پاکستان ‘‘ منصوبے کو کامیاب بنانے میں مددگار ہوگا تو دوسری جانب عوام کو دو لاکھ گیلن یومیہ تک پینے کا اضافی پانی مہیاکرے گا۔ 

23rd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں جشنِ عیدِ میلادِ مصطفےٰ ﷺ بھرپور دینی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ضلع وسطی کے چاروں زونز سے کئی جلوس برآمد ہوئے ، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکأ کے لئے سبیلیں لگائی گئیں اور پھول نچھاور کئے گئے ۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت ۔ یومِ ولادتِ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ تمام عالمِ اسلام کی طرح بلدیہ وسطی کراچی میں بھی شایانِ شان طریقے سے بھرپور مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ضلع وسطی میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بہترین انتظام دیکھنے میں آئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے کم و بیش پچاس جلوس برآمد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ جلوس میں علمأ اپنی تقاریر سے اُسوۂ حسنہ ﷺ کے بارے میں شرکائے جلوس کو آگاہ کررہے تھے تو نعت خواں اپنی خوبصورت آواز اور دلنشین انداز میں خوش الحانی کے ساتھ نعت شریف کا نذرانہ سرورِ کونین ، رحمت اللعالمین ﷺکی خدمت میں پیش کررہے تھے۔ مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے چھوٹے چھوٹے جلوس اپنے اپنے زونز کے مرکزی جلوسوں میں شامل ہو تے رہے ۔ بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے جلوس انتظامیہ اور علمأ کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے مرکزی جلوسوں کی قیادت کی اور رحمت اللعالمین ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ جلوس کے راستوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے سبیلیں لگائی گئی تھیں جہاں سے جلوس کے شرکأ کو پیاس بجھانے کے لئے پانی اور شربت پیش کیا گیا۔ جبکہ جلوس کے شرکأ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوشبو کا اسپرے کیاگیا۔بلدیہ وسطی کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر یکم ربیع الاوّل سے ہی جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ شایانِ شان طریقے پر منانے کے لئے خصوصی صٖفائی مہم کا آغاز کردیا گیا تھا ۔ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات مساجد ، امام بارگاہوں، میلاد کی محافل کے انعقاد کے مقامات کے اطراف صفائی میں مصروف رہے جبکہ جلوسوں کے مقررہ راستوں پر اور اطراف میں صفائی کی گئی۔ جبکہ سیوریج کی رستی ہوئی مخدوش لائنوں کو بلدیہ وسطی کے خرچہ پر تبدیل کرایا گیا۔ اور مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استرکاری بھی کرائی گئی تاکہ میلادِ مصطفے ﷺ کی محافل سجانے والوں اورجشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جلوس انتظامیہ کے ارکان نے جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سیجلوس انتظامیہ کے ارکان نے جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے بہتر انتظامات کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ اداکیا۔ 

22nd Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated;-20th nov  2018

KARACHI: Jashn e Eid Milad Un Nabi will be celebrated in District central with religious fervor and enthusiasm.
The DMC Central Chairman Rehan Hashmi advised that processions and Juloos of Jasne Eid Milad be facilitated in all aspects and these people should not face any problem.
Chairman said all roads should give a look of neat and tidy and lime stone should be sprinkled on all streets and roads.
He also said district administration and law enforcement agencies are in touch for the security purposes.
Hashmi said K electric has also been requested not to resort to load shedding on Nov 21.
The roads and streets have been illuminated on this happy occasion.
The DMC Central on this happy occasion carpeted two lac eighty thousand square feet roads and streets mainly those streets and roads where the processions of Jashne Eid Milad will pass.
The district central has repaired 5000 streets lights on the occasion of Jashne Eid Milad.
Chairman central Rehan Hashmi and DC Central Farhan Ghani and Municipal commissioner made a whirl wind tour of the area and contacted the ulemas.
They were asked to appraise the basic civic facilities.

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں جشنِ ولادتِ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ پُر امن اوربھرپور دینی جوش و جذبہ کے تحت منانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)فرحان غنی اور میونسپل کمشنر (سینٹرل) وسیم سومرو کی مشترکہ کوششیں جار ی ، مساجد ، امام بارگاہوں، میلاد کی محافل کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات بہم پہنچانے کے لئے بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات کوشاں ہیں۔ بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں مخدوش سڑکوں کی یکم ربیع الاوّل سے گیارہ ربیع الاوّل تک دولاکھ اسی ہزار مربع فٹ روڈ کارپیٹنگ کی جاچکی ہے ۔رات کے وقت روشنی کے بہتر انتظام کے لئے پانچ ہزار کے قریب اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور فیوز ہوجانے والے بلبوں کو تبدیل کردیا گیاتاکہ جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ کے جلوس کے شرکأ کو رات کے وقت کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔جبکہ مختلف مقامات پر رِسنے والی سیوریج کی لائنوں کو بھی بلدیہ وسطی کے خرچے پر تبدیل کروادیاگیاہے۔ جشنِ ولادتِ خاتم النّبیّین حضر ت محمد مصطفےٰ ﷺ شایانِ شان طریقے پر منانے کے انتظامات کی تکمیل کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، ڈپٹی کمشنر فرحان غنی اور میونسپل کمشنر وسیم سومرو کی ذمہ دار تکون نے اپنے فرائض تندہی سے اداکئے اور باہمی تعاون کے ذریعے ضلع وسطی میں تقریباتِ ولادتِ با سعادتﷺ کے خوش کُن انعقاد کے لئے اپنی اپنی دسترس میں موجود ذرائع اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی اور انتظامی معاملات کو بہتر طور پر سرانجام دینے میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھی۔ ریحان ہاشمی، فرحان غنی اور وسیم سومرو نے ضلع وسطی کے تمام زونز کا وقتاً فوقتاً دورہ جاری رکھا اور ہر ہر قدم پر بلدیاتی خدمات کو بہتر طور پر انجام دینے کے لئے بلدیاتی افسران و کارکنان کی رہنمائی کی۔ ضلع وسطی کے ہر علاقے سے کوڑے کرکٹ اور برساتی نالوں کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ساتھ بلدیہ وسطی کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی ہلکی اور ہیوی مشنری اور گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف صفائی کے ساتھ پانی کی سبیلیں بھی لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ جلوس کے دوران ان سبیلوں سے پیاس بجھا سکیں جبکہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیگی اور خوشبو کا سپرے بھی کیا جائیگا ۔ مجموعی طور پر باہمی تعاون اور رابطے کی وجہ سے جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کے انتظامات میں بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔

20th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر میئر کراچی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف شروع کیا جانے والاآپریشن بلدیہ وسطی میں بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ بلدیہ وسطی کا اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ بلا تفریق ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کررہاہے جبکہ بہت سے دکانداروں اور پتھارے داروں نے اپنی غیر قانونی تعمیرات کو از خود منہدم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میئر کراچی کی جا نب سے جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا سلسلہ ضلع وسطی چیئرمین ریحان ہاشمی کی نگرانی میں پوری شدّت کے ساتھ جاری ہے ، اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کا عملہ ہیوی مشنری اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو منہدم کررہا ہے ۔ تاہم قبضہ مافیہ اور انُ کے ایجنٹوں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار ردِّ عمل سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی مدد بھی لی گئی ہے۔ ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ قانونی عمل کی راہ میں کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے اور ناجائز تجاوزات کو بلا تفریقِ اثر و رُسوخ گرادیاجائے اور ناجائز قبضہ کی گئی زمین قابضین سے خالی کرالی جائے۔واضح رہے کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف قانون کے حرکت میں آنے سے عوام کا حوصلہ بڑھا ہے ، پہلے عوام قبضہ مافیہ کی بدمعاشی کے ڈرسے خاموش رہتے تھے لیکن اب سپریم کورٹ کے احکامات نے انہیں ہمت دلادی اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو مختلف علاقوں کے رہائشی افراد نے غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کی نشاندہی کی ہے۔ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم کے آغاز سے قبل ضلع وسطی میں قائم تمام ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو باقاعدہ نوٹس جاری کردئے گئے تھے جبکہ اِن تجاوزات پر نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ ہینڈ بل تقسیم کئے گئے اور تنبیہی بینرز بھی لگادئے گئے تھے۔اگرچہ اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کو دھمکیاں اور دباؤ کا بھی سامنا ہے تاہم ریحان ہاشمی نے کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایت کردی ہے اور وہ قانون کی راہ میں کسی رکاوٹ کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔جبکہ بلدیہ وسطی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا نام استعمال کرکے ناجائز تجاوزات کو دوام بخشنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ چند روز قبل گلبرگ زون کے یوسی ۳۴؍ کے وائس چیئرمین شہاب الدین کو ناجائز تجاوزات کے انہدام کی کارروائی کے دوران قبضہ مافیہ کے کارندوں نے دھمکیاں دی تھیں۔ 

کرا چی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں ۔وسائل کی کمی کے باوجود سڑکوں کی استر کاری و پیوند کاری کیساتھ ساتھ سیوریج لائنوں کی تبدیلی،پارکس کی تزئین و آرائش اور ضلع وسطی کو روشن رکھنے کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ ہی نئی لائٹیں بھی لگائی جارہی ہے جبکہ ماہ ربیع الاول میں عاشقان رسول ؐ کو جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات بھی مہیاء کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نارتھ کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے سیوریج کی نئی لائن بچھا نے کے کام کا معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی زون کے سیکٹر 7-D/2 نارتھ کراچی یوسی 14کے عوام سیوریج لائن کے مخدوش ہوجانے کے سبب عوام گندے پانی کے رساؤ اور تعفّن سے پریشان تھے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے عوام کی پریشانی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے مذکورہ علاقے میں پرانی مخدوش گندے پانی کی لائن کی جگہ بلدیہ وسطی کے خرچے پر نئی سیوریج لائن ڈلوادی جس کے سبب علاقہ مکینوں نے سکون کا سانس لیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی کا شکریہ اداکیا۔ اُدھر کریم آباد پرواقع نالہ میں گندگی ، کوڑاکرکٹ اور سیوریج کے پانی کے بہاؤ کے سبب نالہ بلاک ہوگیا تھا اور علاقہ مکینوں کے لئے نہ پریشانی کا سبب تھا۔ مذکورہ نالے کو چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہیوی مشنری استعمال کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں صاف کروایا ۔ انہوں نے نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے انکے مسائل سُنے اور عوام کی بہبود کے لئے بلدیہ وسطی کے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں انہوں رات گئے یونین کمیٹی نمبر 30 یٰسین آبادفیڈرل بی ایریا میں ہونے والی سڑک کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے وسائل کم ہونے کے باوجود عوام کی بہبود کے لئے جد و جہد میں مصروف ہیں ۔ بلدیہ وسطی کا عملہ انکے ہدایت پر دن رات اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ تاکہ موجودہ صورتِ حال میں جشنِ ولادتِ محمد مصطفے ﷺ منانے میں بلدیہ وسطی کے عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

19th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release