21st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں جشنِ عیدِ میلادِ مصطفےٰ ﷺ بھرپور دینی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ضلع وسطی کے چاروں زونز سے کئی جلوس برآمد ہوئے ، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکأ کے لئے سبیلیں لگائی گئیں اور پھول نچھاور کئے گئے ۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت ۔ یومِ ولادتِ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ تمام عالمِ اسلام کی طرح بلدیہ وسطی کراچی میں بھی شایانِ شان طریقے سے بھرپور مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ضلع وسطی میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بہترین انتظام دیکھنے میں آئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے کم و بیش پچاس جلوس برآمد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ جلوس میں علمأ اپنی تقاریر سے اُسوۂ حسنہ ﷺ کے بارے میں شرکائے جلوس کو آگاہ کررہے تھے تو نعت خواں اپنی خوبصورت آواز اور دلنشین انداز میں خوش الحانی کے ساتھ نعت شریف کا نذرانہ سرورِ کونین ، رحمت اللعالمین ﷺکی خدمت میں پیش کررہے تھے۔ مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے چھوٹے چھوٹے جلوس اپنے اپنے زونز کے مرکزی جلوسوں میں شامل ہو تے رہے ۔ بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے جلوس انتظامیہ اور علمأ کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے مرکزی جلوسوں کی قیادت کی اور رحمت اللعالمین ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ جلوس کے راستوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے سبیلیں لگائی گئی تھیں جہاں سے جلوس کے شرکأ کو پیاس بجھانے کے لئے پانی اور شربت پیش کیا گیا۔ جبکہ جلوس کے شرکأ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوشبو کا اسپرے کیاگیا۔بلدیہ وسطی کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر یکم ربیع الاوّل سے ہی جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ شایانِ شان طریقے پر منانے کے لئے خصوصی صٖفائی مہم کا آغاز کردیا گیا تھا ۔ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات مساجد ، امام بارگاہوں، میلاد کی محافل کے انعقاد کے مقامات کے اطراف صفائی میں مصروف رہے جبکہ جلوسوں کے مقررہ راستوں پر اور اطراف میں صفائی کی گئی۔ جبکہ سیوریج کی رستی ہوئی مخدوش لائنوں کو بلدیہ وسطی کے خرچہ پر تبدیل کرایا گیا۔ اور مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استرکاری بھی کرائی گئی تاکہ میلادِ مصطفے ﷺ کی محافل سجانے والوں اورجشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جلوس انتظامیہ کے ارکان نے جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سیجلوس انتظامیہ کے ارکان نے جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے بہتر انتظامات کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ اداکیا۔ 



21st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release