28th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترکی جانب گامزن ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی توجہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر مرکوز ہے مذکورہ شعبہ میں موجود کالی بھیڑوں اور نااہلوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ جو ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طو رپر انجام نہیں دیں گے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور راہِ راست پر نہ آنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید برآن مختلف شعبوں کے افسران اور دیگر عملے کی متبادل شعبوں میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کی حدود میں صفائی کے معیار کو بلندکرنے کے ساتھ ساتھ ہریالی میں اضافے کے لئے شجرکاری اور ضلع وسطی کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ۔ جو نہ صرف چوراہوں، پلوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو خوبصورت بنائیں گے بلکہ عوام کے ذہنوں پر بھی خوشگوار تاثر مرتّب کریں گے۔واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی جانب سے غیر حاضری، دیر سے دفتر پہنچنا اور ذمہ داری پوری کرنے سے جی چرانا جیسے اعمال کا مظاہرہ ایک عام بات ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر حرف آتاہے۔ تاہم بلدیہ وسطی میں ایسے نااہل اور غیر ذمہ دار ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جاچکا ہے کہ جو تنخواہ تو پوری وصول کرتے ہیں لیکن ملازمت کی ذمہ داری پوری کرنے اور محنت و مشقت کرنے سے جان چھڑاتے ہیں۔ ریحان ہاشمی کی جانب سے غیر ذمہ دار ملازمین کے خلاف کارروائی سے بلدیہ وسطی کے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
کراچی ( ) بلدیہ وسطی ، گلبرگ زون میں اسپیشل بچوں کی تعلیم کے لئے ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کردی گئیں،ریحان ہاشمی کا احسن اقدام۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی گلبرگ زون میں قائم گورنمنٹ سرور شہید اسکول کی حدود میں اسپیشل بچوں تعلیم کے لئے قائم اسکول میں بلدیہ وسطی کی جانب سے خصوصی ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔ جدید دور کے مطابق تعلیم دینے کے لئے ملٹی میڈیا بہت زیادہ اثر انگیز اور فائدہ مند ذریعۂ تعلیم ہے ۔ اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی ملٹی میڈیا سہولت انکی تعلیم میں خاطر خواہ بہتری لانے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔اس سلسلے میں سرور شہید اسکول گلبرگ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔جبکہ میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرہ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (تعلیم) تابش جیلانی اور بلدیہ وسطی کے ڈاریکٹر تعلیم عرفان احمد نے اس بھی پروقار تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر شیخ صلاح الدین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنی آئندہ نسل کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند دیکھنا چاہتی جس کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں۔ بلدیہ وسطی چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے اسپیشل بچوں کو ملٹی میڈیا سسٹم کی فراہمی نئی نسل کی تعلیم کے لئے انکی محبت کا اظہار ہے۔ تابش جیلانی نے کہاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور قیادت نئی نسل کے لئے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں مصروف ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں۔ قبل ازیں شیخ صلاح الدین نے این جی او کی روح رواں بیگم فرح مُنیر کے ہمراہ اسکول کے ملٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ افتتاح کیا۔ اور تقریب کے اختتام پر اساتذہ میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر اسپیشل بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہا رکیا اور مہمانوں سے داد وصول کی۔ مذکورہ اسکول میں فی الوقت پچاس اسپیشل بچے زیرِ تعلیم ہیں۔بعد ازاں شیخ صلاحی الدین اور دیگر مہمانوں نے اسکول میں پودے لگائے ۔ واضح رہے کہ موجودہ کمپیوٹر کے دور میں آڈیو ویژول طریقۂ تعلیم عام ہوتا جارہا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اسپیشل بچوں کی تعلیم کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ملٹی میڈیا سسٹم کی فراہمی ایک قابلِ تحسین عمل ہے ۔
28th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release