29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے عوامی خدمات، اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری ہے ، بلدیاتی افسران و عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنے کے لئے تندہی کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں ۔ جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمۂ باغات کا عملہ صفائی اور شجرکاری کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان وسابق وزیر اوقاف سندھ عبدالحسیب خان کے ہمراہ مرکز تبلیغی جماعت کراچی جامع مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا کے اطراف جاری خصوصی صفائی مہم اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مدنی مسجد کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔مسجد کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو سراہا،اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ مدنی مسجد کراچی دعوت و تبلیغ کا مرکز ہے جہاں ہر جمعرات (شبِ جمعہ)کو مسجد میں خصو صی اجتماع ہوتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولیات قابل ستائش ہیں۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور محکمہ پارک کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے کے لئے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کے کام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں محکمہ پارک کی جانب سے عائشہ منزل ،کریم آباد ،واٹر پمپ ،طاہر ولاچورنگی پر کئے جانے والے بیوٹی فکیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ریحان ہاشمی نے وہاں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکوں کو ہرا بھرا رکھنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیئے اپنی کاوشوں میں مصروف ہے بلدیہ وسطی کی شجر کاری مہم میں نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی کثیر تعداد میں شامل ہوکر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے بلدیاتی معاملات پر ذاتی توجہ دے رہے ہیں اور تمام زونز میں جاری عوامی خدمات کے کاموں کی نگرانی کے لئے وقتاً فوقتاً دورے کرتے رہتے ہیں ۔



29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release