2nd Oct 2016 DMC Central Karachi News & Picture

2nd Oct 2016 DMC Central Karachi News & Picture


عاشورہ محرم کے دوران عزاداران حسین کو تماتر بلدیاتی خدمات پیش کی جائیگی ۔ریحان ہاشمی


مساجد،امام بارگاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزگاہوں پر خصوصی صفائی مہم جاری


تیس ڈمپر اور چار لوڈرز کرائے پر لئے گئے سیوریج لائن کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے کرائے گی 

 
۲ کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیاء کی جائیں گی مساجد و امام بارگاہوں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں کو کوڑے کرکٹ سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ۳۰ ڈمپر اور چار (۴) لوڈرز کرائے پر لئے گئے ہیں وہ نارتھ ناظم آباد بلاک H میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی خصوصی ہدات پر جاری صفائی مہم کے دوران کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمدوسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں کی مرمت ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب واٹر و سیوریج کی لیکج کی مرمت کے کام کا پہلے ہی آغاز کیا جاچکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ واقعہکربلا ہمیں خوانوادہ رسول ﷺ کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انھوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے پیش کی عاشورہ محرم انکی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے اس دوران بلدیہ وسطی عزادارن حسین کو مجالس اور جلوس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن طور پر بہترین خدمات مہیا کرے گی اس موقع پر وائس چیئرمین شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں صفائی اور کچرا خصوصا بیکلاگ بھی پہلے سے جمع شدہ کچرا اٹھانے کے لئے ۳۰ ڈمپر اور ۴ لوڈرزکرائے پر حاصل کئے گئے کجنھیں چاروں زونز میں مساوی تقسیمکیا گیا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا ہر علاقہ کوڑے کرکٹ سے پاک ہو جائے ۔انھوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی کارپیٹنگ اور پیچ ورک کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کی جارہی ہے تاکہ جلوس با آسانی گزر سکیں ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے بتایا بار بار یاد دہانی کے باوجود کراچی واٹر وسیوریج بورڈ ضلع وسطی کی مخدوش سیوریج لائنوں کی مرمت کرنے کو تیار نہیں اس لئے بلدیہ وسطی کی کوشش ہے ہے کہ عزاداران حسین کو عاشورہ محرمکے دوران کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اس لئے بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے چندمخدوش سیوریج لائنوں کی مرمت کرانے پر غور کر رہی ہے قبل ازیں چیئر مین ریحان ہاشمی نے ۳۰ ڈمپر کے فلیٹ کو دعا کے بعد کہاللہ ضلع وسطی میں امن اماں قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے ماحول کو بہتر کرنے میں اپنا کرم فرمائے بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں روانہ کر دئیے









30th Sep 2016 DMC Central News & Picture

30th Sep 2016 DMC Central News & Picture



محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیاجائے:ارکان صوبائی اسمبلی 


ضلع وسطی میں قائم اتحاد بین المسلمین کا پیغام پورے پاکستان میں پھیلے گا ۔ریحان ہاشمی 


تمام مذاہب کی بنیاد امن اور شانتی پر ہی قائم ہوتی ہے ۔سید شاکر علی 


مورخہ :۳۰/ ستمبر ۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی لیاقت آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص سیکیوریٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس حق پرست ا رکان صوبائی اسمبلی ریحان ظفر ،عظیم فاروقی ، چیئرمین ضلع وسطی ریحا ن ہا شمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ایڈمن آفیسر اسلم خان انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی۔جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محرم الحرام کو منایا جائے ضلع وسطی میں اتحادبین المسلمین کا ایسا مظاہرہ کیا جائے جسکا پیغام پورے پاکستان میں پہنچے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عزاداران حسین کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے بھی مناسب انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس موقع پر انہوں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے اور عاشورہ محرم تک واٹر و سیوریج کی لیکیج پر نظر رکھی جائے ۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی بنیاد امن پر ہی قائم ہوتی ہے کوئی بھی مذہب امن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا انھوں نے مذید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی اپنا کام انجام دیتے ہیں جبکہ میونسپل سروسیز کے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے وسائل کے محتاج ہیں اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اس موقع پر لیاقت آباد اور ناظم آباد میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی ۔۔۔۔۔۔۔
عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر

03333697274





29th Sep 2016 DMC Central Karachi News & Picture

(29th Sep 2016) District Chairman Rehan Hashmi getting information regarding areas problem from Central UC Chairman, Vice Chairman


مورخہ: ۲۹/ستمبر، 2016

کراچی( ) بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹیوں میں محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی،نکاسی وفراہمی آب ،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کے حوالے بلائے گئے ضلع وسطی کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین ۔خواتین و مرد کونسلرز کے اجلاس میں علاقائی مسائل کی معلومات حاصل کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انھوں نے یونین کمیٹی کو درہیش مسائل سے آگاہی حاصل کی انھوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہ بنے دیا جائے انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان کی نظر کراچی اورپھر کراچی کے ضلع وسطی کے بلدیاتی اداروں پر مرکوز ہے لہزا اب دعوے نہیں کام ہوگا۔انھوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نظام اور نوکر شاہی کے فرق کو واضح کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے منتخب شہری قیادت نہ ہونے کی وجہ سے کراچی بلخصوص ضلع وسطی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے جسے اب ہمیں درجہ بدرجہ بہتری کی جانب لے جانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی افسران شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتے ہیں جبکہ عوامی نمائندے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ افسران اور منتخب نمائندوں کی مشترکہ کاوشوں سے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے انھوں نے منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے موبائل،واٹس اپ اور انٹر نیٹ کی تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں تاکہ عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو بلدیاتی سہلولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے یونین کمیٹیوں کے نمائمندوں کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی اس موقع پر تمام یونین کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین نے ریحان ہاشمی کویقین دلایا کہ عوام کی خدمت وسائل کی محتاج نہیں ہے اگر چہ انتہائی محدودوسائل کے باوجود عوام کی امنگوں اورامیدوں پر اترنے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔۔۔۔۔

عالمگیر سیفی

(انفارمیشن آفیسر ) بلدیہ وسطی
0333-3697274



28th Sep 2016 DMC Central Karachi News & Picture

28th Sep 2016 DMC Central Karachi News & Picture


محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیاجائے: وسیم قر یشی

عزاداران حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ریحان ہاشمی

جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ۔سید شاکر علی

مورخہ :۲۸ستمبر ۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( ) محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص سیکیوریٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس بلدیہ وسطی نیو کراچی میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبا ئی اسمبلی ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہا شمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، نیو کراچی کے یونین کمیٹی کے چیئرمین ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی۔جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پر انہوں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مذہبی ایام میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں باہمی بھائی چارہ ،مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے کارکنوں اور ذمہ داران کو مسلسل مستعد رکھتی ہے۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہا شمی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔وائس چیئر مین سید شا کر علی نے کہا کہ عزاداران حسین کو محرم الحرام کے دوران بلدیا تی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروے کا ر لایا جا رہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی میں قائم مسا جد و امام بارگاہوں کے اطراف خصو صی طور پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر سطح پر کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر وسیم سومرو نے اجلاس کے شر کاء کو یقین دلایا کے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عزاداران حسین کو محرم الحرام کے دوران صا ف و شفاف ماحول مہیا کرے گی۔ ا س موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اس موقع پر نیو کراچی و نارتھ کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی ۔


27th Sep 2016 DMC Central Karachi News & Picture



بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی منتخب کونسل کا پہلا اجلاس چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوا

مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ کی تعمیر و درستگی اولین ترجیحات ہیں ۔ریحان ہاشمی

شہر کے دیگر ادارے KMC, ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈاور انتظامیہ ملکر پلاننگ کے ساتھ

کام کریں تو عوام کی پریشانیاں چند روز میں ختم ہوسکتی ہیں

مورخہ ۲۷/ ستمبر ۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( )ٓجلاس میں صفائی ستھرائی،نکاسی آب وفراہمی آب، تعمیرات ،مواصلات ،سڑکوں اور گلیوں کی مرمت ،یونین کمیٹیوں کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کی مرمت،دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ ،اسپیڈ بریکر کی تعمیر اور دیگر بلدیاتی معاملات زیر غور آئے اجلاس میں بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی 51 یو نین کمیٹی کے ووائس چیئرمینز ،اقلیتی ،خواتین اورنوجوان ارکان نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ریحان ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے بلدیہ وسطی کا چاتج سنبھالنتے ہی عوام کو بلدیاتی سہولتیں بہتر بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کردی اگرچہ بلدیہ وسطی شدید مالی بحران کا شکار ہے جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ میں موجو 80 فیصد گاڑیاں ناقابل استعمال ہیں اور ناقابل گاڑیوں کی مرمت کے لئے اچھی خاصی رقم درکار ہے تاہم انھوں نے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کو مثالی ضلع بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں انھوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع وسطی سرسبز و شاداب اور صاف وشفاف ضلع بنائیگے اس موقع پر انہوں نے وقومی زبان اردو کو بلدیاتی خظوں کتابت کا زریعہ بنانے کے لئے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کیا انھوں نے مذید کہا کہ اردو زبان اگرچہ پورے پاکستان میں رابطہ کا ذریعہ ہے لیکن اسکے باوجود ہمارے طلباء و طالبات اردو صحیح طور پر لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خود اپنی قومی زبان کو دوسرے درجے پر رکھا ہوا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے وائس چیئرمین سید شاکر علی کہا کہ بلدیاتی خدمات دراصل عوام اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطے کا اہم زریعہ ہے بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی مختلف مزاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک گلدستہ ہے جسکی آبیاری کے لئے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کر تے ہوئے بلا تفریق و رنگ و نسل عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پرعوام کے تعاون سے بلدیاتی مسائل پر قابو پالیا جائیگا اس موقع پر مختلف قراردادٰن پیش کی گئی

نمبر۱ کونسل کے منتخب اراکین کے ناموں کی منظوری

 نمبر۲ بلدیہ عالیہ وسطی کے اجلاس منعقد کرنے اور چلانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکت 2013ء کی دفہ83 (1 ) کے تحت چیئرمین۔وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں کونسل کے اراکین میں سے کسی تین اراکین کو پریذائڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی منظوری

 نمبر۳بلدیہ عالیہکراچی وسطی کونسل کے اجلاس منعقد کرنے اور کونسل کے امور ایجنڈا۔رودادوں،قرارداد اور دیگر امور کو چلانے کے سلسلے میں کونسل کی جانب سے بلدیہ عالی کراچی وسطی کے ڈائریکٹر کونسل کی نامزدگی کی منظوری

 نمبر۴ چیئرمین وائس چیئرمین کے اعزازیہ اوردیگر مراعات کی منظوری

 نمبر۵ بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے قیام اور اراکین کونسل کو کسی نہ کسی کمیٹی کا رکن منتخب کرنے کی منظوری کے لئے پیش کی گئی جنھیں ایوان نے متفقہ رائے سے منظور کیا

جاریکردہ

عالمگیر سیفی (انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274