2nd Oct 2016 DMC Central Karachi News & Picture
عاشورہ محرم کے دوران عزاداران حسین کو تماتر بلدیاتی خدمات پیش کی جائیگی ۔ریحان ہاشمی
مساجد،امام بارگاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزگاہوں پر خصوصی صفائی مہم جاری
تیس ڈمپر اور چار لوڈرز کرائے پر لئے گئے سیوریج لائن کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے کرائے گی
۲
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ
عاشورہ محرم کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیاء کی
جائیں گی مساجد و امام بارگاہوں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں کو
کوڑے کرکٹ سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم جاری ہے اس
سلسلے میں ۳۰ ڈمپر اور چار (۴) لوڈرز کرائے پر لئے گئے ہیں وہ نارتھ ناظم
آباد بلاک H میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی خصوصی ہدات پر جاری صفائی
مہم کے دوران کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کے موقع پر اہلیان علاقہ سے
گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر
محمدوسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے
جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں کی
مرمت ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب واٹر و سیوریج کی لیکج کی مرمت کے کام کا پہلے
ہی آغاز کیا جاچکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ واقعہکربلا ہمیں خوانوادہ
رسول ﷺ کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انھوں نے اسلام کی بقاء اور
سربلندی کے لئے پیش کی عاشورہ محرم انکی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے اس
دوران بلدیہ وسطی عزادارن حسین کو مجالس اور جلوس کے انعقاد کے سلسلے
میں ہر ممکن طور پر بہترین خدمات مہیا کرے گی اس موقع پر وائس چیئرمین شاکر
علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں صفائی اور کچرا خصوصا بیکلاگ بھی پہلے سے
جمع شدہ کچرا اٹھانے کے لئے ۳۰ ڈمپر اور ۴ لوڈرزکرائے پر حاصل کئے گئے
کجنھیں چاروں زونز میں مساوی تقسیمکیا گیا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا ہر
علاقہ کوڑے کرکٹ سے پاک ہو جائے ۔انھوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں
سڑکوں کی کارپیٹنگ اور پیچ ورک کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کی
جارہی ہے تاکہ جلوس با آسانی گزر سکیں ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم
سومرو نے بتایا بار بار یاد دہانی کے باوجود کراچی واٹر وسیوریج بورڈ ضلع
وسطی کی مخدوش سیوریج لائنوں کی مرمت کرنے کو تیار نہیں اس لئے بلدیہ وسطی
کی کوشش ہے ہے کہ عزاداران حسین کو عاشورہ محرمکے دوران کسی قسم کی تکلیف
نہ اٹھانی پڑے اس لئے بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے چندمخدوش سیوریج لائنوں کی
مرمت کرانے پر غور کر رہی ہے قبل ازیں چیئر مین ریحان ہاشمی نے ۳۰ ڈمپر
کے فلیٹ کو دعا کے بعد کہاللہ ضلع وسطی میں امن اماں قائم رکھنے کے ساتھ
ساتھ صفائی کے ماحول کو بہتر کرنے میں اپنا کرم فرمائے بلدیہ وسطی کے
چاروں زونز میں روانہ کر دئیے