23rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت ضلع وسطی میں بلاامتیاز بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہی ہے،ہم عوام کے تعاون سے اپنی ذمہ داریاں باخوبی سر انجام دے رہے ہیں، آبادی کے لحاظ سے ضلع وسطی کراچی کا بڑا ضلع ہے اور اس کے مسائل اور ترقی طلب کام بھی زیادہ ہیں لیکن حکومت سندھ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جائز فنڈز اور اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم دلچسپی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کی وجہ سے ضلع وسطی کے مکین پریشانی سے دو چار ہیں۔عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام سر انجام دے رہی ہے ۔وہ نارتھ ناظم آبادیوسی 22 کوثر نیازی کالونی میں ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پریوسی چیئرمین،وائس چیئر مین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کروایا اور عوام کے برسوں پرانے مسائل کو حل کیا ۔اس موقع پرکوثر نیازی کالونی کے مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ 

23rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے ، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے کراچی کو پُر امن اور ترقی یافتہ بناناہوگا۔کراچی وفاق کو% 68 ریونیو جنریٹ کرکے دے رہا ہے جبکہ بدلے میں کراچی کو 1.7% دیا جاتا ہے ۔کراچی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،نوجوانوں کا ٹیلنٹ کوٹہ سسٹم کے زریعے ضائع کیا جارہا ہے ۔وہ پرچم پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ آل کراچی اسکولز اسپیچ اینڈٹیبلو کمپٹیشن میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے ماہرین تعلیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا اورماہرین تعلیم کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،یکساں نظام تعلیم کے زریعے ہم مستقبل میں یکساں سوچ ،فہم اور خیالات کے حامل نوجوان تیار کرسکیں گے،جو ایک سوچ اور نظریہ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔واضع رہے کہ تقریب میں اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تقریب کے آخر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے ،اس موقع پر پرچم پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ۔



22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے تعلیمی درسگاہوں ا ور کھیل کے میدانوں کو آبادکرنا ہوگا۔وہ نارتھ ناظم آباد بفر زون 15-A میں شہدائے حق اسپورٹس گراؤنڈزمیں کھیلے جانے والےBSL کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف کرنے کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد کرئینگے تاکہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں آسانی ہو ۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ایک سال کی مختصر مدت میں65 پارکس و پلے گراؤنڈز آباد کرکے عوام کے حوالے کردیئے ہیں جہاں اسپورٹس کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں عوام کو سیر و تفریح اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی 5-Dسیکٹر میں برسوں کے جمع شدہ کچرے کے ڈھیر کو صاف کرکے فٹبال گراؤنڈ بنایا گیا ہے جہاں نوجوان اور بچے گراؤنڈ پر فٹبال میچ کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجو د محکمہ باغات ضلع میں موجود پارکس ، پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام بھر پور انداز میں سر انجام دے رہا ہے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے BSL کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔

21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں میمن کمیونٹی کا اہم کردار ہے ،عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں میمن کمیونٹی پیش پیش رہتی ہے ۔وہ کوڈینار میمن جماعت کے زیر انتظام چلنے والے STIC ROSE LABORTRY & DIAGNA سینٹرکریم آباد بلاک 3 فیڈرل بی ایریا کی جانب سے مفت تھرمل تھراپی کی سہولت فراہم کئے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوڈینار میمن کمیونٹی مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے جو کام کررہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر کوڈینار میمن جماعت کے نمائندے نے شرکاء کو تھرمل تھراپی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیراجیم کوریا کے خاص طریقے اور جدید ٹیکنالوجی کے میلاپ سے تھرمل تھراپی کے زریعے فالج اور جوڑوں کے درد اور ہر قسم کے اعصابی اور جسمانی دباؤ سے پیدا ہونے والے امراض اور تکالیف سے چھٹکارا ممکن ہے ،تھرمل تھراپی کے زریعے بغیر کسی نقصان کے وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تھرمل تھراپی مشین کا عملی مظاہرہ دیکھا ،تقریب کے آخر میں کوڈینار میمن جماعت کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ۔



20th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد اوور ہیڈ برج کے اطراف بالمقابل سراج الدولہ کالج گرین بیلٹ پر تزئین آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس شریف خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کردیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں کچرے کے ڈھیر صاف کئے گئے وہاں بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات پودے لگا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے مزکورہ گرین بیلٹس ماضی میں کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی تھی جہاں اب سرسبز گرین بیلٹس قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زکچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔ ۔xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx


19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release