21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے تعلیمی درسگاہوں ا ور کھیل کے میدانوں کو آبادکرنا ہوگا۔وہ نارتھ ناظم آباد بفر زون 15-A میں شہدائے حق اسپورٹس گراؤنڈزمیں کھیلے جانے والےBSL کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف کرنے کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد کرئینگے تاکہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں آسانی ہو ۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ایک سال کی مختصر مدت میں65 پارکس و پلے گراؤنڈز آباد کرکے عوام کے حوالے کردیئے ہیں جہاں اسپورٹس کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں عوام کو سیر و تفریح اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی 5-Dسیکٹر میں برسوں کے جمع شدہ کچرے کے ڈھیر کو صاف کرکے فٹبال گراؤنڈ بنایا گیا ہے جہاں نوجوان اور بچے گراؤنڈ پر فٹبال میچ کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجو د محکمہ باغات ضلع میں موجود پارکس ، پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام بھر پور انداز میں سر انجام دے رہا ہے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے BSL کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔

21st Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release