10th Sep 2020 DMC Central Karachi Press Release

 10th Sep 2020 DMC Central Karachi Press Release





ڈسٹرکٹ میو نسپل کا ر پو ریشن سینٹرل۔کرا چی

 ضلع وسطی سے 9202.8 ٹن کچرا  GTS منتقل 

 بلدیہ وسطی میں تبدیلی لانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات شروع کر دئیے ہیں  

 اولین ہدف ضلع وسطی کو کوڑے کرکٹ اور آلودگی سے نجات دلانا ہے۔ڈاکٹر دھاریجو 

مورخہ؛۔ 10 /ستمبر 2020 ء

ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے ضلع وسطی سے کوڑاکرکٹ صاف کرنے کی ہدایت جاری کردی بلدیہ وسطی سینی ٹیشن کے تمام عملے کو تندہی کے ساتھ دن رات کوڑے کرکٹ کی صفائی پر لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندوں کے چار سالہ دور کے اختتام کے بعد تعینات کئے جانے والے ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر ایم بی دھاریجو نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کا منصب سنبھالتے ہی بلدیہ وسطی میں تبدیلی لانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ان کا اولین ہدف بلدیہ وسطی کو کوڑے کرکٹ اور آلودگی سے نجات دلانا ہے اس سلسلے میں انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹ کے افسران کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور انھیں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینی ٹیشن ڈپارٹ کی کارکردگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا اور آبادیوں کو کچرے سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے واضح رہے کہایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر ایم بخش دھاریجو کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ چار دنوں میں 9202.8 ٹن کچرا  اٹھا کر GTS  منتقل کیاگیا جہاں سے یہ کچرا لینڈ فل سائیڈ جام چاکرو منتقل کیا جارہا ہے واضح رہے کہ صفائی ستھرائی کا مسئلہ کراچی کے ہر ضلع میں کئی برسوں سے عوام اور انتظامیہ دونوں کو پریشان کئے ہوئے ہے لیکن موجودہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر ایم بی دھاریجو نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کا منصب سنبھالتے ہی جو اقدامات کیئے ہیں ان کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے تمام زونز  سے ہزاروں ٹن کچرا GTS   منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے ضلع وسطی کے ماحول میں تبدیلی نظر آرہی ہے امید کی جاسکتی ہے کہ اگر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر ایم بی دھاریجو اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے تو ضلع وسطی سے کوڑا کرکٹ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
                                                                             جاری کردہ

          عالمگیر سیفی

                                                                                                محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ 

                                                                                                   بلدیہ عالیہ کراچ



2nd Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے آل کراچی مئیر کپ فٹبال چیمپئن شپ 2018کے فائنل کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فٹبال چیمپئن شیپ کا فائنل اپواء گرلز کالج گراؤنڈ کریم آ با د میں کھیلا گیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خو ش آئند بات ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں کراچی کے مختلف اضلا ع بالخصوص ضلع وسطی میں اسپورٹس کے فروغ کے لئے پلے گراؤنڈز کی تعمیر و درستگی کے بعد ان گراؤنڈز کو نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں وہ اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر انداز میں کر رہے ہیں، فٹبال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر فٹبال کے کھیل کی سرپرستی کرے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے فٹبال گراؤنڈ تیار کر کے دے اور انکے کھیل کو نکھارنے کے لئے فٹبال اکیڈمیز قائم کی جائیں جہاں پر انٹرنیشنل لیول کے کوچز کے زریعے اُن کی تربیت کی جائے ،اگر حکومت فٹبال کی مکمل سرپرستی اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے تو پاکستانی فٹبالر دنیامیں اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ 




2nd Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ نارتھ ناظم آبا زون میں یونین کمیٹی نمبر۲۲؍ اور۲۳ کی ڈوائڈنگ روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر یو سی چیئر مین ندیم ہاشمی، یو سی چیئر مین شہزوراور ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین بھی موجو تھے۔ انہوں نے جمع ہونے والے علاقہ مکینوں سے گفتگو بھی کی اور بلدیاتی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ علاقہ مکینوں نے شیخ صلاح الین اور ریحان ہاشمی کی اُن کے علاقے میں آمد پر اور صفائی کے کاموں کا بہ نفسِ نفیس معائنہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔ شیخ صلاح الدین نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔ ریحان ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ وسائل کی کمی کے باوجود اپنے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برت رہی ہے ۔بلکہ کاہلی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے عملے اور افسران کا بلا تامّل تبادلہ کررہے ہیں تاکہ عوام کی خدمات میں بہتر سے بہترتبدیلی رونما ہوسکے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نہ صرف صفائی ستھرائی بلکہ ضلع وسطی سے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شجرکاری، مختلف سڑکوں، چوراہوں اور پلوں کے نیچے موجود جگہوں کو خوبصورت بنانے اور گرین بیلٹ کو مزید سرسبز بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ جس کے سبب آج ضلع وسطی پہلے سے بہتر اور صاف ستھرا نظر آرہاہے ۔ تاہم ریحان ہاشمی اسی پر اکتفا نہیں کررہے بلکہ اپنے اسٹاف اور افسران کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔



1st Dec 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہے عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو ہدایت۔ضلع وسطی کے تمام رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو صاف کردیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا بیک لاگ نہ بننے پائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں وہ بلدیہ وسطی کے مرکز ی دفتر میں صفائی ستھرائی کے عمل میں مذید بہتری لانے کے حوالے سے محکمہ صحت و صفائی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطّل جاری رکھا جائے اور کسی بھی علاقے میں کچرے کا ڈھیر یا گندگی کو جمع نہ ہونے دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جبکہ کچرا جلانے والے عناصرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے محکمۂ باغات کو بھی ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں میں حدود سے زیادہ تجاوز کرجانے والی درختوں کی ایسے شاخوں کو فوری کاٹ دیا جائے کہ جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ حادثات کا سبب بن سکتی ہوں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کا مطلب عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اور بلدیہ وسطی میں کسی بھی صورت بلدیاتی خدمات میں تعطّل یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے درختوں کے حوالے سے کہا کہ عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درختوں کی شاخیں پھیل کر سڑکوں کے بیچوں بیچ پہنچ رہی ہیں جو نہ صرف گاڑیوں سے ٹکراتی ہیں بلکہ حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اِن شاخوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثہ سے بچایاجاسکے۔ اجلاس میں بلدیہ وسطی کے چاروں زونز ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ،نیو کراچی زون سے تعلق رکھنے والے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈاریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔



30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے عوامی خدمات، اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری ہے ، بلدیاتی افسران و عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنے کے لئے تندہی کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں ۔ جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمۂ باغات کا عملہ صفائی اور شجرکاری کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان وسابق وزیر اوقاف سندھ عبدالحسیب خان کے ہمراہ مرکز تبلیغی جماعت کراچی جامع مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا کے اطراف جاری خصوصی صفائی مہم اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مدنی مسجد کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔مسجد کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو سراہا،اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ مدنی مسجد کراچی دعوت و تبلیغ کا مرکز ہے جہاں ہر جمعرات (شبِ جمعہ)کو مسجد میں خصو صی اجتماع ہوتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولیات قابل ستائش ہیں۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور محکمہ پارک کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے کے لئے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کے کام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں محکمہ پارک کی جانب سے عائشہ منزل ،کریم آباد ،واٹر پمپ ،طاہر ولاچورنگی پر کئے جانے والے بیوٹی فکیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ریحان ہاشمی نے وہاں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکوں کو ہرا بھرا رکھنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیئے اپنی کاوشوں میں مصروف ہے بلدیہ وسطی کی شجر کاری مہم میں نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی کثیر تعداد میں شامل ہوکر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے بلدیاتی معاملات پر ذاتی توجہ دے رہے ہیں اور تمام زونز میں جاری عوامی خدمات کے کاموں کی نگرانی کے لئے وقتاً فوقتاً دورے کرتے رہتے ہیں ۔



29th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release