13th Oct 2016 DMC Central News & Picture

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان ،فیصل سبزواری کی جلوس عزا میں شرکت

امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطِل کی شکست کی واضح دلیل ہے: حق پرست اراکین اسمبلی

عزادارانِ حسین کو بلدیاتی سہولیات مذہبی عقیدت کے جذبہ کہ تحت مہیا کی جارہی ہیں: ریحان ہاشمی

مورخہ :۱۳؍اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ء

کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری کی فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۷ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل سے شہادت حسین کی یاد میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا میں شرکت اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، حق پرست ارکان اسمبلی، شیخ صلاح الدین ،جمال احمد،انور رضا بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مسلمانوں کے مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہے اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول امام حسین کی شہادت باطل کے خلاف حق کی ابدی فتح کی واضح دلیل ہے ۔آج صدیوں گزر جانے کے بعد بھی عالمِ اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یزید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے مجالس اور جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور حق پرست قیادت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان امت مسلمہ کے تمام مکتبہء فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران بھی عزادارئ حسین کے دوران برادارانِ اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیش پیش ہے ۔ قبل ازیں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ونارتھ کراچی میں واقع مختلف امام بارگاہ سے شہادتِ امام حسین کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسِ عزأ میں شرکت کی اس موقع پر،میونسپل کمشنرمھمد وسیم سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئر مین و وائس چیئرمین ،شیعہ و سنی علماء ،رینجرز و پولیس کے افسران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں جلوس، مجالس اور شہادتِ امام حسین کے یاد میں منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامز میں عزادارنِ حسین کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسول سے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبہ کے تحت فراہم کررہے ہیں۔ بعد ازاں حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C میں واقع امام بارگاہ آل محمد پر منعقدہ مجلس میں شرکت کی اور یہاں میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر عزادارن حسین کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا معائنہ کیاx xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر ( بلدیہ وسطی)
0333-3697274