3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture

3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صنعت کاروں کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ صنعت کار ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انڈسٹریل ایریا صفائی کے سلسلے میں انکا تعاون اہم کردار ادا کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نیو کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے عہدے داران سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب پریزیڈنٹ ،مسٹر اختراسماعیل سینیئر وائس پریزیڈنٹ مسٹر نسیم اختر ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر رانا محمد یسین ،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی حالت زار کا جائزہ لیا انہوں نے نیو کراچی میں قائم NKATIکے دفتر کا دورہ کیا ایسوسی ایشن کے عہدداران کے بلدیاتی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تو نیوکراچی صنعتی ایریا کو کوڑا کرکٹ با آسانی سے پاک کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کی بلدیہ وسطی کووسائل کی کمی کا سامنا ہے،موٹروہیکل ڈپارٹ میں بہت سی گاڑیا ں مرمت نہ ہونے کے باعث نا قابل استعمال ہیں ، اگر صنعت کار گاڑیوں کی مرمت کرانے میں مدد کریں تو بلدیہ وسطی ان پر شکریہ کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی آویزاں کرادے گی اور اس تعاون کا اصل مقصد صنعتی علاقے کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے صاف و شفاف بنانا ہےNKATI کے صدر نے ریحان ہاشمی کو صنعت کاروں کی جا نب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ صنعت کار برادری عوامی بھلائی کے ہر کام میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ بلدیاتی ادارے رہاشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو جاری رکھیں ۔واضح رہے کہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریاکہ کچھ علاقوں میں کوڑا کرکٹ موجود ہے اس کی وجہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم چیئر مین ریحان ہاشمی نے صنعت کاروں سے ملاقات کرکے بلدیہ وسطی کی مرمت طلب گاڑیوں کوقابل استعمال بنانے میں صنعت کار وں سے تعاون کی توقع رکھتے ہوئے انہیں ان گاڑیوں کی مرمت کے بعدمرمت کرانے والے اداروں کے اشتہارات ان گاڑیوں پر لگائے جائیگے تاکہ عوام جان سکیں کہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی میں صنعت کار بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔