26th Oct 2016 DMC Central News & Picture


عوام کو جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ریحان ہاشمی

وسائل کی کمی کے باوجود عوام کوصا ف شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔اسپرے مہم کے موقع پر گفتگو

مورخہ: ۲۶/ اکتوبر ۲۰۱۶ء ؁ 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو جراثیم سے پاک اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،سابقہ رکن قومی اسمبلی فرحت خان ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو صاف ستھراء ماحول کے ساتھ ساتھ جراثیم اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برو کار لا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے قانونی و معاشرتی اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو ،ہیلتھ آفیسرغوث محی الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام کو صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے جس کے لئے وہ شب و روز کوشاں نظر آتے ہیں اسی سلسلے میں انھوں نے ضلع وسطی میں موذی حشرت الارض کے خاتمہ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپورشن کے تعاون سے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صحت مند معا شر ہ ایک کامیا ب قوم کی تشکیل کے لئے لازم جز ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ تمام یونین کمیٹیوں خصو صی مہم کے زریعے مکھی، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے با عث ڈینگی ،ملیریاو دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی افزائش کی روک تھام کے لئے خصو صی توجہ دے رہی ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی ہیڈ آفس میں اسپرے مہم کا آ غا ز کر تے ہو ئے افسران کو ہدایت دی کہ تمام یو نین کونسلز میں ڈینگی ، ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے کیا جا ئے اور خاص طور پر نشیبی علاقوں ،ندی نالوں ،مسا جد ،ہسپتالوں ،اسکولوں اور مارکیٹوں کے اطراف کی آ با دیوں میں خصو صی توجہ دی جا ئے ۔واضع رہے کہ اس اسپرے مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی 50 گاڑیوں کی مدد سے بلدیہ وسطی کی تمام یو نین کونسلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ۔اس مو قع پرسمیت دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

جاریکردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر 

بلدیہ عالیہ کراچی وسطی 

03333697274