9th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ضلع وسطی میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے حوالے سے پروگرامز کی بریفنگ


ضلع وسطی نے تعلیم ، صحت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ، چیئر مین ضلعی وسطی ریحان ہاشمی

ضلع وسطی کی عوام کی فلاح کے لئے ہر پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔چئیرمین ضلع وسطی 

کراچی۔ 09اکتوبر 2016

کراچی ( ) ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی فلا ح و بہبود کے حوالے سے ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور نوجوانوں کے لئے پروگرامز کی بریفنگ کا انعقاد ضلع وسطی کے کانفرنس ہال میں کیا ۔ تقریب کا بنیادی مقصد ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ کے سا تھ ان پروگرامز کی تفصیلات شئیر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب راشد محمود خان نے پروگرامز کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ، کہ ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور سپورٹ کے ساتھ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی تنظیم کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ساتھ ہی بہت سی مزیدتنظیموں کو بھی ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ منسلک کریں گے جو ان پروگرامز پر کام کر رہی ہیں۔فوری طورپر اسکول کے بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، اسکول کے بچوں کے لئے مختلف کمپیٹیشن کا انعقاد ، اور نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔، چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کے ضلع وسطی کے نوجوانوں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پلاننگ فیز مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد اس پر عملدرآمد شروع کرنے والے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ٹیم پلئیر ہیں اور یہ تمام نوجوان میری ٹیم ہیں، اور ان کے ساتھ مل کر پاکستا ن کی، کراچی کی اور خاص ضلع وسطی کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام پروگرامز میں اپنے ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن کا تعلق ضلع وسطی کراچی کے مختلف علاقوں اور تنظیموں سے تھا ۔۔
نوجوانوں نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پر ذوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔




جاری کردہ عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 

03333697274 




8th Oct 2016 DMC Central News & Picture

بوہرہ برادری کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات 

بلدیہ وسطی تمام مسلمانوں کے مکاتب فکرکو بلا تفریق سہولتیں بہم پہنچا رہی ہے ۔وفد سے گفتگو


مورخہ :۰۸/ اکتوبر ۶ ۲۰۱ء ؁


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو بلا تفریق بلدیاتی سہولتیں بہم پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا شیخ عباس بھائی عامل صاحب کی قیادت میں بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، بوہرہ برادری کے شیخ سیف الدین ،شیخ زوہیب ،حکیم جوہر سورتی اور یونین کمیٹی 18 کے چیئرمین مظہر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بورہ برادری کے وفد نے ریحان ہاشمی کو محر الحرام کے دوران مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جبکہ علاقائی مسائل کے سلسلے میں بھی آگہی فراہم کی انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی میں بوہری برادری کو محرم الحرام میں دی جانے والی سہولتوں کی فراہمی خاص طور پر جمات خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کرنے پر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی کا برتاؤ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی بوہری برادری کے افراد کو مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون مہیا کرے گی انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پہلے ہی مسجد و امام بارگاہوں اور جماعت خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی بہتر کے انتظامات کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی بوہرہ برادری کے افراد رہائش پزیر ہیں ان تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں اس موقع پر وفد کے ارکان نے چیئرمین بلدیہ وسطی کا محرم الحرام کے دوران بوہرہ برادری کو خصوصی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا 


جاری کردہ عالمگیر سیفی 
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر 
03333697274


5th Oct 2016 Dmc Central News & Picture


مورخہ ۰۵/اکتوبر 2016 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔وہ نارتھ کراچی 5.C 3 میں واقع مسجد و امام بارگاہ آل محمد کی انتظامیہ کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ایم۔کیو۔ایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،امام بارگاہ کے منتظمین اور نیو کراچی مسجد و امام بارگاہ کے فوکل پرسن عباس بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اہلیان ڈسٹرکٹ سینٹرل کو بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر انھوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتطامی اور ترقیاتی کام باہمی مشاورت سے انجام دیئے جائے تاکہ عزاداران حسین کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ھو اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر کئے جانے والے پیج ورک کے کام کا بھی معائنہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارکان اسمبلی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر روڈ کارپیٹنگ ،پیج ورک،اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علا قوں سے برآمد ہو نے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مکمل روشنی اورصفا ئی ستھرائی ودیگر انتظا ما ت کو مکمل کر نے کے سا تھ سا تھ ہر قسم کے تجا وزات اور روکاوٹو ں کا بھی خا تمہ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عشرہ محرم الحرام کے دورا ن عزاداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اپنے تما م دستیاب و سائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لارہی ہے اورمین شاہراوں کی مرمت کے علا وہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر پیچ ورک کے ساتھ ساتھ مسا جد وامام با ر گاہوں کے اطراف لائٹوں کی فراہمی و درستگی ، اندرونی گلیوں کی صفا ئی ستھرائی کے کاموں اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر بھی خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے،بلدیہ وسطی عشرہ محرم میں عزداران کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں خصو صی کیمپ قائم کیئے جائنگے جہا ں عزادران کے لئے پینے کا پا نی و شربت کا انتظام کیا جا ئے گا ۔


جاری کردہ عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
03333697274 

3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture

3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صنعت کاروں کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ صنعت کار ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انڈسٹریل ایریا صفائی کے سلسلے میں انکا تعاون اہم کردار ادا کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نیو کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے عہدے داران سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب پریزیڈنٹ ،مسٹر اختراسماعیل سینیئر وائس پریزیڈنٹ مسٹر نسیم اختر ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر رانا محمد یسین ،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی حالت زار کا جائزہ لیا انہوں نے نیو کراچی میں قائم NKATIکے دفتر کا دورہ کیا ایسوسی ایشن کے عہدداران کے بلدیاتی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تو نیوکراچی صنعتی ایریا کو کوڑا کرکٹ با آسانی سے پاک کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کی بلدیہ وسطی کووسائل کی کمی کا سامنا ہے،موٹروہیکل ڈپارٹ میں بہت سی گاڑیا ں مرمت نہ ہونے کے باعث نا قابل استعمال ہیں ، اگر صنعت کار گاڑیوں کی مرمت کرانے میں مدد کریں تو بلدیہ وسطی ان پر شکریہ کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی آویزاں کرادے گی اور اس تعاون کا اصل مقصد صنعتی علاقے کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے صاف و شفاف بنانا ہےNKATI کے صدر نے ریحان ہاشمی کو صنعت کاروں کی جا نب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ صنعت کار برادری عوامی بھلائی کے ہر کام میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ بلدیاتی ادارے رہاشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو جاری رکھیں ۔واضح رہے کہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریاکہ کچھ علاقوں میں کوڑا کرکٹ موجود ہے اس کی وجہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم چیئر مین ریحان ہاشمی نے صنعت کاروں سے ملاقات کرکے بلدیہ وسطی کی مرمت طلب گاڑیوں کوقابل استعمال بنانے میں صنعت کار وں سے تعاون کی توقع رکھتے ہوئے انہیں ان گاڑیوں کی مرمت کے بعدمرمت کرانے والے اداروں کے اشتہارات ان گاڑیوں پر لگائے جائیگے تاکہ عوام جان سکیں کہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی میں صنعت کار بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔






2nd Oct 2016 DMC Central Karachi News & Picture

2nd Oct 2016 DMC Central Karachi News & Picture


عاشورہ محرم کے دوران عزاداران حسین کو تماتر بلدیاتی خدمات پیش کی جائیگی ۔ریحان ہاشمی


مساجد،امام بارگاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزگاہوں پر خصوصی صفائی مہم جاری


تیس ڈمپر اور چار لوڈرز کرائے پر لئے گئے سیوریج لائن کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے کرائے گی 

 
۲ کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیاء کی جائیں گی مساجد و امام بارگاہوں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں کو کوڑے کرکٹ سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ۳۰ ڈمپر اور چار (۴) لوڈرز کرائے پر لئے گئے ہیں وہ نارتھ ناظم آباد بلاک H میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی خصوصی ہدات پر جاری صفائی مہم کے دوران کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمدوسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں کی مرمت ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب واٹر و سیوریج کی لیکج کی مرمت کے کام کا پہلے ہی آغاز کیا جاچکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ واقعہکربلا ہمیں خوانوادہ رسول ﷺ کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انھوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے پیش کی عاشورہ محرم انکی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے اس دوران بلدیہ وسطی عزادارن حسین کو مجالس اور جلوس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن طور پر بہترین خدمات مہیا کرے گی اس موقع پر وائس چیئرمین شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں صفائی اور کچرا خصوصا بیکلاگ بھی پہلے سے جمع شدہ کچرا اٹھانے کے لئے ۳۰ ڈمپر اور ۴ لوڈرزکرائے پر حاصل کئے گئے کجنھیں چاروں زونز میں مساوی تقسیمکیا گیا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا ہر علاقہ کوڑے کرکٹ سے پاک ہو جائے ۔انھوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی کارپیٹنگ اور پیچ ورک کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کی جارہی ہے تاکہ جلوس با آسانی گزر سکیں ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے بتایا بار بار یاد دہانی کے باوجود کراچی واٹر وسیوریج بورڈ ضلع وسطی کی مخدوش سیوریج لائنوں کی مرمت کرنے کو تیار نہیں اس لئے بلدیہ وسطی کی کوشش ہے ہے کہ عزاداران حسین کو عاشورہ محرمکے دوران کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اس لئے بلدیہ وسطی اپنے وسائل سے چندمخدوش سیوریج لائنوں کی مرمت کرانے پر غور کر رہی ہے قبل ازیں چیئر مین ریحان ہاشمی نے ۳۰ ڈمپر کے فلیٹ کو دعا کے بعد کہاللہ ضلع وسطی میں امن اماں قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے ماحول کو بہتر کرنے میں اپنا کرم فرمائے بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں روانہ کر دئیے