Chairman DMC Central Rehan Hashmi giving away shield and certificate to the Students of DMC Central,s Schools
Chairman DMC Central Rehan Hashmi addressing the Students at Prize distribution ceremony for the excellent students of the School run by DMC Central,
کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے
اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنے طلباء و طالبات کو محدود وسائل
اور کم ترین سہولیات کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے مقابل بہتر
کارگردگی کیلئے تیار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی
کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارگردگی کا
مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے منعقدہ تقریب "تقسیم و انعامات و اسناد
"سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ متوسط اور
غریب طبقے کے وہ طلبہ و طالبات جو سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہے اور
امتحانات میں بہترین کارگردگی سے اعلیٰ گریڈ حاصل کرتے ہیں خصوصی توجہ اور
انعامات کے مستحق ہے۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء و
طالبات کو انکی اعلیٰ کارگردگی پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز
تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا، اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء
و طالبات نے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں تعلیم سے محبت اور حب الوطنی کا
درس دیا گیا۔ اس تقریب میں پاک چین دوستی کے موضوع پر خصوصی ٹیبلوز میں
طلباء نے سفید لباس میں ملبوس ہری اور سرخ چھتری استعمال کرکے تقریب میں
رنگ بکھر دیئے۔ تقریب کا اہتمام انتہائی منظم طریقے سے کیا گیاتھا۔ طلباء و
طالبات کوخصوصی گاؤن اور گریجویشن کیپ دی گئی تھیں جنہیں پہن کر طلباء نے
تقریب میں شرکت کی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے کسی یونیورسٹی میں کنوینشن
تقریب منعقد ہورہی ہے۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے طلباء و طالبات
میں شیلڈ، اسناد اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و
صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین، جمال احمد، عظیم فاروقی ،وائس چیئرمین بلدیہ
وسطی سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد وسیم سومرو، ضلع
وسطی کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،یوسی پینل، ڈائریکٹر
ایجوکیشن ڈسٹر کٹ سینٹرل سہیل رعنا ،اساتذہ ،والدین اور معززین شہر کی بڑی
تعداد موجود تھی ۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی تعلیم اساتذہ اور اسکولوں
کی بہتری کے لئے انقلابی اخدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انکے نزدیک
بلدیہ وسطی کہ زیراہتمام چلنے والے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات
کی زیادہ سے زیادہ حاضری کے لئے خصوصی منصوبہ بندی ضروری ہے،قابل اساتذہ
اور طلباء و طالبات کو سراہنے کے لئے تقریب کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے
امید کی جاسکتی کہ ریحان ہاشمی کی خصوصی توجہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت بہتر
کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی تقریب میں میٹرک کے 58 طلباء وطالبات کو اے
ون اور اے گریڈحاصل کرنے پر شیلڈ ،اسناداور تحائف پیش کئے گئے
جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
Chairman DMC Central Rehan Hashmi addressing the Students at Prize distribution ceremony for the excellent students of the School run by DMC Central,
سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ریحان ہاشمی
محدود وسائل اور کم سہولیات کے باوجود اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء و طالبات خصوصی پزیرائی کے مستحق ہیں۔
مورخہ:۲۱ /اکتوبر۲۰۱۶ء
جاری کردہ: عالمگیر سیفی
0333-3697274