Visionary Foundation organized free medical camp for district central schools. Chairman district central Rehan Hashmi inaugurated a camp along with municipal commissioner. Rashid Mehmood Khan executive officer of Visionary Foundation and their team is also seen in picture.
ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ضلع وسطی کراچی کے اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح
صحت مند نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ۔ ریحان ہاشمی ، چیئر مین ضلعی وسطی کراچی
ہمارا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا
کرناہے۔راشد محمود خان،چیف
ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان۔
کراچی۔ 20اکتوبر 2016
ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے رتگرز پاکستان اور ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی کراچی کے زیر انتظام اسکول میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، اس کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا ہے ۔
کیمپ کا افتتاح جناب ریحان ہاشمی ، چیئر مین ضلعی وسطی کراچی نے کیا۔اس موقع پر مونسپل کمشنر بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ریحان ہاشمی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا او ر ضلع وسطی کراچی کے اسکول کے نوجوانوں کے لیے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان معاشرے کے نوجوانوں تک نوجوان دوست علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، اس کیمپ کا انعقاد بھی ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپس ضلع وسطی کراچی کے دوسرے اسکولوں اور کمیونیٹیز میں بھی لگائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے پروگرامز جن میں نوجوانوں کی صحت ، تعلیم اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ، اپنی بھرپور سپورٹ کا بھی یقین دلاتے ہیں۔ جناب راشدمحمود خان، چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رتگرز پاکستان اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہیے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے نوجوانوں تک نوجوان دوست صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گڈاپ ٹاؤن میں 15میڈکل کیمپس انعقا د پہلے ہی کر چکا ہے۔
اسکول کی طالبات نے ضلع وسطی کراچی اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پرزوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس یوتھ میڈیکل کیمپ سے تقریبا 100سے زائدطالبات نے استفادہ حاصل کیا۔یوتھ میڈیکل کیمپ کو کامیا ب بنانے میں ڈاکٹر رضیہ ، راشد ، رمشاء، کرشنا راجو، منیش اور حریم ماہی جمال نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
0333-3697274