17th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Ijlas UC Chairman, Vice Chairman

میئر کراچی کی رہائی عوام کے لئے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوگی ۔ریحان ہاشمی

عوام کو بنیادی شہری سہولیات مہیاء کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو آئین کے مطابق بااختیار بنانا ہوگا۔سید 
شاکر علی 

مورخہ 17 /نومبر 2016 ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی نے میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میئر کی رہائی کراچی کے عوام کے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ میئر کراچی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے شہر کراچی کو ان کے مسائل سے نجات دلائیں گے جس کا یہ شہر ان دنوں شکار ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ میئر کراچی اور عوامی نمائندوں کو انکے جائز اختیارات دیں تاکہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کر سکیں ۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے حوالے سے کہا کہ جب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں بلدیہ وسطی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے صفائی کے انتظامات پہلے سے بہتر ہیں اگر چہ آ ج بھی وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات محنت کرکے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔ 

16th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Rescue Team

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی میں ریسکیو ٹیم کی تشکیل 

بلدیاتی عملے کو خصوصی تربیت دے کر عوام کی مدد کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔ریحان ہاشمی 

بلدیہ وسطی عوام کو ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،سید شاکر علی

مورخہ : 16 / نومبر 2016 ء ؁

کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حادثات کے موقع پر عوام کی مدد کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی ریسکیو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ہنگامی حالات میں نمٹنے اور عوام کو مشکالات سے نکالنے کے لئے خصوصی تربیت دلائی جائیگی اس سلسلے میں انہوں نے بلدیہ وسطی کے تقریبا 50 جوان ملازمین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جن کو فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی امداد کے اداروں کے ماہرین حاصل کرکے خصوصی تربیت دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،منتخب یوسی چیئرمین ، ڈسٹرکٹ خواتین و مرد کونسلرز،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین،شمعونہ صدف و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ھمارے شہر میں ایسے ادارے بہت کم ہیں جہاں ہنگامی حالات مثلا آگ لگنے ،عمارت گرنے،یا زلزلے کے بعد عوام کی فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ افراد موجود ہوں ایسے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے یہ اقدام ضلع وسطی کے عوام کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنے میں ایک اور انقلابی قدم ثابت ھوگا ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ٹیم موجود ہو تو قدرتی اور زمینی آفات اور حادثات کے نتیجے میں نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا مطلب کسی کو مدد فراہم کرنا ہے جبکہ ہمارا دین اسلام میں بھی انسانی ہمدردی اور امداد باہمی پر زور دیتا ہے دین اسلام انسانیت کی خدمت پر زور دیتا ہے جو ریسکیو ٹیم کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ریسکیو ٹیم ہر شہری کی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت کرے گی ۔اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکسپر ٹ بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد نے ریسکیو ٹیم کے قیام پر ریسکیو ٹیم کی تشکیل کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ 

15th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Dengue Spray

ضلع وسطی کی منتخب بلدیاتی قیادت کے انقلابی اقدامات
ہر گلی کوچے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ریحان ہاشمی
نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو صاف ستھراء، صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ۔سید شاکر علی
مورخہ ۱۵ /نومبر 2016 ء ؁
کراچی ( )بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی کے ” صحت سب سے پہلے ” کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو صاف ،شفاف اورصحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے یونین کمیٹی کی سطح پر انقلابی اقدامات ،ضلع وسطی کے ہر شہری کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز اور جدید طریقہ کا اپنانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے ہر گلی کوچے میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے لئے خصوصی اسپرے مہم کا انعقاد۔مہم کا آغاز گزشتہ روز ڈئینگی فیور آگہی مہم سے کیا گیا مہم کے دوران ضلع وسطی کے ہرزون میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے لئے 20 گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جسکے تحت ہر یونین کمیٹی میں 2 گاڑیاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر ئینگی جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ یونین کمیٹی کی سطح پر ہر گلی کوچے میں ڈئینگی وائرس کے خلاف جراثیم کش ادویات کا اسپرے ممکن ہوسکے گا اور عوام ڈئینگی وائرس کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں گے یہ مہم بلدیہ وسطی کے ہر زون میں باقائدگی سے جاری رہے گی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت ۔ واضح رہے ضلع وسطی کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو تمام تر شہری سہولیات مہیا کرنے کے لئے سنجید ہ دکھائی دیتی ہے جسکی مثال ضلع وسطی میں خصوصی شجرکاری مہم کا نعقاد جبکہ عوام اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کے لئے مفت پودوں کی تقسیم ، صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے نائٹ سوئپنگ کا آغاز ، کتا مار مہم کا باقائدہ انعقاد،ڈئینگی فیور سے آگہی فراہم کرنے کئے خصوصی واک کا اہتمام اور باقائدگی سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے وہ اقدامات ہیں جو کسی اور ضلعی حکومت میں نظر نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع میں نمایاں نظر آتی ہے

14th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit School Nasreen Jalil

بلدیہ کے اسکولوں کی تجدید نو کے لئے ہیر ٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔نسرین جلیل
ہیرٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے اسکولوں میں بہتری لائی جائے گی۔ ریحان ہاشمی
تعلیم عام کرنا اور مردہ اسکولوں کو زندہ کرنا ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے ۔یاسمین لاری
مورخہ : 14 / نومبر 2016 ء ؁
کراچی ( )سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے زیر استعمال اسکولوں کی تجدید نو اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی میں( این جی اوز)ہیریٹج فاؤنڈیش پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہے وہ بلدیہ وسطی اور ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سر آغا خان اسکول حسین آباد میں منعقدہ تجدید نو (آو مل کر اسکول سنوارے ) کے موقع پرخصوصی شجرکاری مہم کے آغاز پر حاضرین سے خطاب کر رہی تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ یاسمین لاری، ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ،ڈائریکٹر اسکول ڈی ایم سی سینٹرل،اساتزہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع نسرین جلیل نے مزید کہا کہ ہیرٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے عہداران تعلیم کے میدان میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان نے غریب طلباء کو تعلیمی اور تربیتی دونوں طرح کی خدمات پیش کی ہے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کواہلیان ضلع وسطی کو کلین و گرین ماحول کی فراہمی اور ضلع وسطی کے اسکولوں کو اور تعلیمی معیار کو پرائیویٹ اسکولز کے معیار پر لانے کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اسکولوں میں تدریسی عمل اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکول وسائل کی کمی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ این جی اوز آگے آئیں اور بلدیہ کے اسکولوں کی تجدید نو میں اپنا حصہ ڈالیں اس موقع پر ہیریٹج فاؤنڈیشن کی CEO یاسمین لاری نے کہا کہ ہیریٹج فاؤنڈیشن کا نصب العین ملک میں تعلیم عام کرنا اور نامساعد حالات میں رہنے والوں کو معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے جبکہ بے ہنر بچوں اور بچیوں کو مختلف ہنر سے آراستہ کرنا ہے اس سلسلے میں انہوں نے سر آغا خان اسکول میں میں خصوصی کیمپ لگایا جہاں انہوں نے تعلیم اور خدمات تعلیم کی وضاحت کی اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ نامساعدحالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد عوام کو سر سبز اور شاداب ماحول کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف ماحول بھی مہیا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے ضلع کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے خصوصی شجرکاری مہم کے ذریعے شہریوں میں اب تک سینکڑوں پودے مفت تقسم کر چکی ہے اس موقع پر اسکول پر پاکستان جو جسٹو فیڈریشن کے ارکان نے جوڈو کے فن کا بھی مظاہرہ کیا بعد ازاں سینیٹر نسرین جلیل ،یاسمین لاری ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،منتخب بلدیاتی نمائندون ،اساتذہ اور اسکول کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے نام کے پودے لگا کر بلدیہ وسطی اور ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے شروع ہونے والی خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔

12th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture School Visit with Nasreen Jalil

بلدیہ کے اسکولوں کی تجدید نو کے لئے ہیر ٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔نسرین جلیل 

ہیرٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے اسکولوں میں بہتری لائی جائے گی۔ ریحان ہاشمی 

تعلیم عام کرنا اور مردہ اسکولوں کو زندہ کرنا ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے ۔یاسمین لاری 

مورخہ : 12 / نومبر 2016 ء ؁