میئر کراچی کی رہائی عوام کے لئے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوگی ۔ریحان ہاشمی
عوام کو بنیادی شہری سہولیات مہیاء کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو آئین کے مطابق بااختیار بنانا ہوگا۔سید
شاکر علی
مورخہ 17 /نومبر 2016 ء
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی نے میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میئر کی رہائی کراچی کے عوام کے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ میئر کراچی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے شہر کراچی کو ان کے مسائل سے نجات دلائیں گے جس کا یہ شہر ان دنوں شکار ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ میئر کراچی اور عوامی نمائندوں کو انکے جائز اختیارات دیں تاکہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کر سکیں ۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے حوالے سے کہا کہ جب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں بلدیہ وسطی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے صفائی کے انتظامات پہلے سے بہتر ہیں اگر چہ آ ج بھی وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات محنت کرکے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔