14th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit School Nasreen Jalil


بلدیہ کے اسکولوں کی تجدید نو کے لئے ہیر ٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔نسرین جلیل
ہیرٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے اسکولوں میں بہتری لائی جائے گی۔ ریحان ہاشمی
تعلیم عام کرنا اور مردہ اسکولوں کو زندہ کرنا ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے ۔یاسمین لاری
مورخہ : 14 / نومبر 2016 ء ؁
کراچی ( )سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے زیر استعمال اسکولوں کی تجدید نو اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی میں( این جی اوز)ہیریٹج فاؤنڈیش پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہے وہ بلدیہ وسطی اور ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سر آغا خان اسکول حسین آباد میں منعقدہ تجدید نو (آو مل کر اسکول سنوارے ) کے موقع پرخصوصی شجرکاری مہم کے آغاز پر حاضرین سے خطاب کر رہی تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ یاسمین لاری، ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ،ڈائریکٹر اسکول ڈی ایم سی سینٹرل،اساتزہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع نسرین جلیل نے مزید کہا کہ ہیرٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے عہداران تعلیم کے میدان میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان نے غریب طلباء کو تعلیمی اور تربیتی دونوں طرح کی خدمات پیش کی ہے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کواہلیان ضلع وسطی کو کلین و گرین ماحول کی فراہمی اور ضلع وسطی کے اسکولوں کو اور تعلیمی معیار کو پرائیویٹ اسکولز کے معیار پر لانے کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اسکولوں میں تدریسی عمل اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکول وسائل کی کمی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ این جی اوز آگے آئیں اور بلدیہ کے اسکولوں کی تجدید نو میں اپنا حصہ ڈالیں اس موقع پر ہیریٹج فاؤنڈیشن کی CEO یاسمین لاری نے کہا کہ ہیریٹج فاؤنڈیشن کا نصب العین ملک میں تعلیم عام کرنا اور نامساعد حالات میں رہنے والوں کو معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے جبکہ بے ہنر بچوں اور بچیوں کو مختلف ہنر سے آراستہ کرنا ہے اس سلسلے میں انہوں نے سر آغا خان اسکول میں میں خصوصی کیمپ لگایا جہاں انہوں نے تعلیم اور خدمات تعلیم کی وضاحت کی اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ نامساعدحالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد عوام کو سر سبز اور شاداب ماحول کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف ماحول بھی مہیا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے ضلع کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے خصوصی شجرکاری مہم کے ذریعے شہریوں میں اب تک سینکڑوں پودے مفت تقسم کر چکی ہے اس موقع پر اسکول پر پاکستان جو جسٹو فیڈریشن کے ارکان نے جوڈو کے فن کا بھی مظاہرہ کیا بعد ازاں سینیٹر نسرین جلیل ،یاسمین لاری ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،منتخب بلدیاتی نمائندون ،اساتذہ اور اسکول کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے نام کے پودے لگا کر بلدیہ وسطی اور ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے شروع ہونے والی خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔