20th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Cleaning Campaign New Karachi Zone


ضلع وسطی کو صاف ستھراء رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ریحان ہاشمی

چیئرمین ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کا بلدیہ وسطی کا دورہ، جاری صفائی مہم کا معائنہ 

مورخہ20/ نومبر 2016ء ؁

کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کا عزم کیا ہوا ہے وسائل کی کمی کو عوام کی خدمت کے کام میں آڑے نہیں آنے دیں گے وہ ضلع وسطی نیو کراچی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کے معائنہ کے موقع پرعوام سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر، غوث محی الدین ،انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی مسائل حل طلب ہیں جنھیں حل کرنے میں وسائل و فنڈز کی کمی سے دشواری پیش آرہی ہے بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو انکی ضرورت کے مطابق فنڈ جاری کئے جائیں حکومتِ سندھ کی جانب سے مالی معاونت بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے میں اہم کردار اداکرے گی۔ جبکہ عوام کا تعاون شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی خدمات کے علاوہ بھی دیگر عوامی خدمات کے ادارے مناسب مالی ، افرادی اور تکنیکی وسائل کے بغیر بہتر خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وسطی میں کئی سو ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ بلدیہ وسطی پیدا شدہ کچرا مکمل اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اس طرح کئی سو ٹن یومیہ کچر ے کا بیک لاگ شہری انتظامیہ اور شہریوں کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر وسائل مہیا کئے گئے تو جلد ہی ضلع وسطی کو کراچی کے شفاف ترین اضلاع کی صف میں لاکھڑا کرئینگے انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کو اس کی ضرورت کے مطابق مشینری اور فنڈز مہیاکریں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکی جاسکیں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان شب و روز محنت و جانفشانی سے کام کررہے ہیں تاہم وسائل کی کمی سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ وزیرِ اعلی اور وزیرِ بلدیات کی جانب سے خصوصی توجہ کا تقاضہ کرتے ہیں۔انہوں بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کی خدمات میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



19th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


کلین سینٹرل گرین سینٹرل'' 


تیسرے مرحلہ کا آغاز گلبرگ یوسف پلازہ پر مفت پودے تقسیم کے کیمپ کا افتتاح 

ضلع وسطی کو حقیقی سر سبز بنانے کے لئے بلدیاتی افسرن کو تندہی سے کام کرنے کی ہدایت 

مورخہ 19-11
2016کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے نئے نعرے '' کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل '' کو حقیقی رنگ دینے کے لئے ضلع وسطی میں تیسرے مرحلہ کا آغاز وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ گلبرگ یوسف پلازہ پر مفت پودے تقسیم کے کیمپ کا افتتاح کرکے کیا اس موقع پر گلبرگ زون کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین ،خواتین و مرد کونسلرز ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،اساتزہ،اسکول کے طلباء و طالبات اور علاقہ معززین کی بڑی تعدادموجود تھی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ذیادہ سے ذیادہ سایہ داردرخت لگائے جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے عوام کو درختوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی جائے انہوں محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے مہیاء کئے جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو شجرکاری بھی کی جائے اس موقع پر اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے ھاتوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے جن درخت لگانے کے حوالے سے مختلف قسم کی تحریریں لکھی تھی اس موقع پر ضلع وسطی گلبرگ زون کی مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین یوسی پینل ،یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان ، اساتزہ اور اسکول و کالج کے طلباء و طالبات نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگائے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت محکمہ باغات ضلع وسطی نے عوام میں تقریبا ۰۰۰،۱۰ پودے مفت تقسیم کئے ہیں جبکہ تاحال یہ سلسلہ جاری ہے محکمہ باغات کے مطابق ضلع وسطی میں مفت پودوں کی تقسیم کی مہم میں تقریبا ایک لاکھ پودے عوام تقسیم کئے جائے گے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مختلف علاقوں کا وقتا فوقتا دورہ کر کے بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا معائنہ کرتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات میں کوتاہی نہ برتی جائے 




18th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Mayor Karachi Waseem Akhtar

کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں ۔وسیم اختر


کراچی سے کراچی کے سچے نمائندوں کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا 

برسوں سے رکے ہوئے واجبات عوامی نمائندوں نے چند دنوں میں اداکردئے:ریحان ہاشمی

بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقرب سے خطاب 

مورخہ :18 /نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( ) مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں کراچی سے کراچی کے سچے نمائندوں کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنا ن و ملازمین اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی معاشی آسودگی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر قابلِ مذمّت عمل ہے۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ،عظیم فاروقی،جمال احمد ،حاجی انور رضا،،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، منتخب بلدیاتی نمائندے ،یوسی پینل اور بلدیہ وسطی کے افسران اور ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے۲۴۲؍ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات کی مد میں تقرئباً۷۰لاکھ روپے کے چیک پیش کئے گئے۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی کو اسکا جائزحق دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ہمارے پاس میگا پروجیکٹس ہیں وفاقی حکومت توجہ دے اور اپنا فرض اداکرتے ہوئے کراچی کو اس کے حصہ کی رقم اداکرے تو کراچی کے تمام پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کرسکتے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو بلا تفریق رنگ و نسل و سیاسی جماعت شہر کراچی کے ہر فرد کی خدمت کرنی ہے بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی کے۲۴۲؍ ریٹائرڈملازمین کو انکے بقایا جات کے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ بلدیہ وسطی مالی، افرادی اور تکنیکی وسائل کی کمی کاشکار ہے اس کے باوجودعوامی نمائندے دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیاء کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بھی بنایا جاسکے ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) اور گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی کئی برسوں سے التواء میں پڑی تھی جس کے سبب انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برسوں سے التواء کا شکار واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگوں نے آٹھ دنوں میں برسوں کے رُکے ہوئے واجبات اداکرکے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی کو چیئرمین بلدیہ وسطی ،یوسی چیئرمین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔بعد ازاں میئر کراچی نے ضلع وسطی میں اینٹی ڈینگی اسپرے مہم کا باقائدہ افتتاح بھی کیا 










فلاحی تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہی ہیں ۔ریحان ہاشمی


مورخہ : 18 / نومبر 2016 ء ؁

پاکستان میں قائم فلاحی تنظیمیں( NGOs) دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہے ہیں وہ ایسے بہت سے کام جو حکومت کی ذمہ داری ہے NGOs نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہیں وہ اپنے دفتر میں ینگ سوشل ریفارمر ) (YSR کے وفدسے ملاقات کے دوران خطاب کر رہے تھے ینگ سوشل ریفارمرز کا نمائندہ وفد مسز افشاں فاروق ستار کی سربراہی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے ،بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد،مصدق مرزا،پیٹرن YSR غلام محمد،ڈائریریکٹر YSR فہد زیدی ،سی ای او ینگ سوشل ریفارمر سعود ہارون اور دیگر اراکین YSR تھے اس موقع پر پیٹرن YSR افشاں فاروق ستار نے ینگ سوشل ریفارمر کے اغراض و مقدمات سے چیئرمین ریحان ہاشمی کو آگاہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ینگ سوشل ریفارمر ملک کے دیگر شہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ملکر ،انوائرمنٹ ،کھیل و ثقافت،صفائی ستھرائی ،اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر ضلع وسطی میں خواتین کو بھی میدان عمل میں ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر کے ارکان نوجوانوں میں کچھ کرنے کے جذبے کو ابھارنے کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے پروگرام تشکیل دیتی ہے جبکہ انٹر نیشل فورم پر بھی کئی ممالک میں کام کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے ضلع وسطی میں اسپورٹس کے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انکی پیش کش کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ضلع میں YSR کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ۔ 




17th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Ijlas UC Chairman, Vice Chairman


میئر کراچی کی رہائی عوام کے لئے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوگی ۔ریحان ہاشمی


عوام کو بنیادی شہری سہولیات مہیاء کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو آئین کے مطابق بااختیار بنانا ہوگا۔سید 
شاکر علی 

مورخہ 17 /نومبر 2016 ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی نے میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میئر کی رہائی کراچی کے عوام کے بلدیاتی مسائل سے رہائی ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ میئر کراچی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے شہر کراچی کو ان کے مسائل سے نجات دلائیں گے جس کا یہ شہر ان دنوں شکار ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ میئر کراچی اور عوامی نمائندوں کو انکے جائز اختیارات دیں تاکہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کر سکیں ۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے حوالے سے کہا کہ جب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں بلدیہ وسطی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے صفائی کے انتظامات پہلے سے بہتر ہیں اگر چہ آ ج بھی وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات محنت کرکے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔ 




16th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Rescue Team


ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی میں ریسکیو ٹیم کی تشکیل 


بلدیاتی عملے کو خصوصی تربیت دے کر عوام کی مدد کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔ریحان ہاشمی 

بلدیہ وسطی عوام کو ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،سید شاکر علی

مورخہ : 16 / نومبر 2016 ء ؁

کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حادثات کے موقع پر عوام کی مدد کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی ریسکیو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ہنگامی حالات میں نمٹنے اور عوام کو مشکالات سے نکالنے کے لئے خصوصی تربیت دلائی جائیگی اس سلسلے میں انہوں نے بلدیہ وسطی کے تقریبا 50 جوان ملازمین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جن کو فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی امداد کے اداروں کے ماہرین حاصل کرکے خصوصی تربیت دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،منتخب یوسی چیئرمین ، ڈسٹرکٹ خواتین و مرد کونسلرز،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین،شمعونہ صدف و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ھمارے شہر میں ایسے ادارے بہت کم ہیں جہاں ہنگامی حالات مثلا آگ لگنے ،عمارت گرنے،یا زلزلے کے بعد عوام کی فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ افراد موجود ہوں ایسے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے یہ اقدام ضلع وسطی کے عوام کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنے میں ایک اور انقلابی قدم ثابت ھوگا ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ٹیم موجود ہو تو قدرتی اور زمینی آفات اور حادثات کے نتیجے میں نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا مطلب کسی کو مدد فراہم کرنا ہے جبکہ ہمارا دین اسلام میں بھی انسانی ہمدردی اور امداد باہمی پر زور دیتا ہے دین اسلام انسانیت کی خدمت پر زور دیتا ہے جو ریسکیو ٹیم کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ریسکیو ٹیم ہر شہری کی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت کرے گی ۔اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکسپر ٹ بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد نے ریسکیو ٹیم کے قیام پر ریسکیو ٹیم کی تشکیل کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔