18th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Mayor Karachi Waseem Akhtar

کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں ۔وسیم اختر


کراچی سے کراچی کے سچے نمائندوں کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا 

برسوں سے رکے ہوئے واجبات عوامی نمائندوں نے چند دنوں میں اداکردئے:ریحان ہاشمی

بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقرب سے خطاب 

مورخہ :18 /نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( ) مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں کراچی سے کراچی کے سچے نمائندوں کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنا ن و ملازمین اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی معاشی آسودگی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر قابلِ مذمّت عمل ہے۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ،عظیم فاروقی،جمال احمد ،حاجی انور رضا،،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، منتخب بلدیاتی نمائندے ،یوسی پینل اور بلدیہ وسطی کے افسران اور ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے۲۴۲؍ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات کی مد میں تقرئباً۷۰لاکھ روپے کے چیک پیش کئے گئے۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی کو اسکا جائزحق دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ہمارے پاس میگا پروجیکٹس ہیں وفاقی حکومت توجہ دے اور اپنا فرض اداکرتے ہوئے کراچی کو اس کے حصہ کی رقم اداکرے تو کراچی کے تمام پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کرسکتے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو بلا تفریق رنگ و نسل و سیاسی جماعت شہر کراچی کے ہر فرد کی خدمت کرنی ہے بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی کے۲۴۲؍ ریٹائرڈملازمین کو انکے بقایا جات کے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ بلدیہ وسطی مالی، افرادی اور تکنیکی وسائل کی کمی کاشکار ہے اس کے باوجودعوامی نمائندے دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیاء کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بھی بنایا جاسکے ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) اور گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی کئی برسوں سے التواء میں پڑی تھی جس کے سبب انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برسوں سے التواء کا شکار واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگوں نے آٹھ دنوں میں برسوں کے رُکے ہوئے واجبات اداکرکے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی کو چیئرمین بلدیہ وسطی ،یوسی چیئرمین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔بعد ازاں میئر کراچی نے ضلع وسطی میں اینٹی ڈینگی اسپرے مہم کا باقائدہ افتتاح بھی کیا 










فلاحی تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہی ہیں ۔ریحان ہاشمی


مورخہ : 18 / نومبر 2016 ء ؁

پاکستان میں قائم فلاحی تنظیمیں( NGOs) دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہے ہیں وہ ایسے بہت سے کام جو حکومت کی ذمہ داری ہے NGOs نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہیں وہ اپنے دفتر میں ینگ سوشل ریفارمر ) (YSR کے وفدسے ملاقات کے دوران خطاب کر رہے تھے ینگ سوشل ریفارمرز کا نمائندہ وفد مسز افشاں فاروق ستار کی سربراہی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے ،بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد،مصدق مرزا،پیٹرن YSR غلام محمد،ڈائریریکٹر YSR فہد زیدی ،سی ای او ینگ سوشل ریفارمر سعود ہارون اور دیگر اراکین YSR تھے اس موقع پر پیٹرن YSR افشاں فاروق ستار نے ینگ سوشل ریفارمر کے اغراض و مقدمات سے چیئرمین ریحان ہاشمی کو آگاہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ینگ سوشل ریفارمر ملک کے دیگر شہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ملکر ،انوائرمنٹ ،کھیل و ثقافت،صفائی ستھرائی ،اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر ضلع وسطی میں خواتین کو بھی میدان عمل میں ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر کے ارکان نوجوانوں میں کچھ کرنے کے جذبے کو ابھارنے کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے پروگرام تشکیل دیتی ہے جبکہ انٹر نیشل فورم پر بھی کئی ممالک میں کام کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے ضلع وسطی میں اسپورٹس کے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انکی پیش کش کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ضلع میں YSR کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ۔