منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریگی ۔ریحان ہاشمی
یونین کمیٹی کی سطح پر کچرے کے بیک لاگ ختم کرنے کے لئے خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے،سید شاکر علی
خصوصی صفائی مہم میں 4 لوڈر اور30 ڈمپرجبکہ 250سینٹری ورکرز نے حصہ لیا
21ْ / نومبر 2016 ء
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو مکمل ریلیف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی وہ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کے ہمراہ نیو کراچی میں یونین کمیٹی نمبر12 ،یونین کمیٹی نمبر2میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کر رہے تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ سر سبز و شاداب بنانے کے لئے یو نین کمیٹی کی سطح پر صفائی مہم کے ساتھ شجر کاری مہم کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف و شفاف نظر آئے اس موقع پر یونین کمیٹی 12کے چیئرمین حنیف سورتی،وائش چیئرمین،یوسی پینل،یوسی نمبر2کے چیئرمین عبدالوحید ،وائس چیئرمین،یوسی پینل ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اسلم بیگ و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کوصاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ریحان ہاشمی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بتایا کہ بلدیہ وسطی ہر یونین کمیٹی کی سطح پر صفائی مہم کا انعقاد کر رہی ہے جسکا آغاز آج نیو کراچی کی یونین کمیٹی نمبر2 اور یونین کمیٹی12سے کیا گیا ہے جہاں سے4 لوڈرز اور30 ڈمپر کی مدد سے کئی سو ٹن کچرا اٹھایا گیا جبہ250 سینٹری ورکرز نے حصہ لیا سید شاکر علی نے مزید کہا کہ کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو سرسبز بنانے کے لئے شجرکاری بھی کی جارہی ہے جبکہ کچرا اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور فٹ پاتھ پر رنگ بھی کیا جارہا ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے جہاں مفت پودوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے وہیں عوام کو صاف ستھراء ماحول مہیا کرنے کے لئے یونین کمیٹی کی سطح پر شجر کاری اور صفائی مہم کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے ہی عوام کو بہتر شہری سہولیات مہیا ء کرسکتے ہیں ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کرنیکے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از صحت مند ماحول میئسر آسکے