15th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 12


بلدیہ وسطی ، 100روزہ صفائی مہم کا پندرھواں روز

منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے اثرات ، علاقوں کی صورتِ حال بہتر ی کی جانب گامزن

یوسی12 ؍نیوکراچی میں پارکوں ، کھیل کے میدانوں کی صفائی فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کیاگیا

بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع بناکر دم لیں گے ، چیئر مین ، وائس چیئرمین اور کارکنوں کا عزم 

مورخہ15 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں 100 صفائی مہم میں منتخب یونین کمیٹیوں میں عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے کھیل کے میدان اور پارکس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ نیو کرای یونین کمیٹی نمبر 12 میں صفائی ستھرائی ،پیچ ورک اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مئیرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم اپنے پندرھویں روز پر بھی پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری ہے۔ منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے اثرات نظر آنے لگے، علاقوں کی صورتِ حال بہتری کی جانب گامزن نظرآرہی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکرعلی و دیگر بلدیاتی نمائندوں کا عزم جواں ہے کہ بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع بناکر دم لیں گے۔ پندرھویں دن یوسی12؍ نیوکراچی سے سینکڑوں ٹن کچرا رہائشی علاقوں سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا گیا۔ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی صفائی کے علاوہ سڑکوں پر پیچ ورک کے ساتھ فُٹ پاتھ پر رنگ و روغن کیاگیا۔ یوسی چیئرمین حنیف سورتی اپنے زیر عمل علاقے کو بہتر اور صاف تر بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ100روزہ صفائی مہم سے عوام کے ذہن پر بہتر تاثرات پڑرہے اور اب خود عوام بھی بلدیاتی نمائندوں کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے نظر آرہے ہیں ۔ا س سلسلے میں چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو جس ضلع میں رہتے ہیں اُسے خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کو اپنا سمجھ کر حوصلہ افزائی کا ہاتھ بڑھائیں۔



14th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 45




بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کا چودھواں روز 

چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی سرگرمِ عمل

یونین کمیٹی نمبر 45 میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ،صفائی کے معیار مزید بہتر کیا جائے 

بلڈرز اپنے بلڈنگ میٹریل ویسٹ کو فوری ٹھکانے لگائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مورخہ :14؍ دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے چودھویں روز بھی صفائی کا عمل زور و شور سے جاری رہی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی نے یوسی چیئرمین ارتضی فاروقی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 45 ناظم آباد نمبر2 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے اثرات اوربلدیاتی عملے کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں یو سی45 ناظم آباد فاروق گراؤنڈ کے اطراف اور اندرونی گلیوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا۔ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات اور بلڈنگ میٹریل کے اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی بہبود اور تفریح کے مقامات پر لینڈ مافیہ کا قبضہ اور تجاوازات قائم کرنے کا عمل شہر اور شہری زندگی کو بدصورت بنانے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کے مذکورہ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کو بلاتاخیر منہدم کردیا جائے۔سینٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ کے اندرونی حصے میں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی روایت ختم کی جائے اور صفائی ستھرائی کرکے کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل شام کے وقت کھیلنے کے مواقوں اور سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے کارکنوں کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود تندہی سے ہر کام سرانجام دے رہے ہیں۔بعدا زاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں حسین آباد اور دیگر یوسیز سے آئے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سے ملاقات میں اُن کو ہدایت کی کہ 100 روزہ صفائی مہم ہر حال میں کامیاب بنائی جائے جبکہ ہر یوسی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سختی سے آپریشن کرنے کی ہدایت کی ۔مزید بر آں ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کواستعمال کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق بہتر ین حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع کی حیثیت سے پہچانا جاسکے۔ 



14th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 45 

13th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture 12 Rabbiluawal Juloos


بلدیہ وسطی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔

یو م ولادت رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ عالم اسلام کو اتحا د و یکجہتی کا سبق دیتی ہے۔ریحان ہاشمی

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کی مرکزی جلوسوں میں شرکت 

13 / دسمبر 2016 ء ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ یو م ولادت رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ عالم اسلام کو اتحا د و یکجہتی کا سبق دیتی ہے،متحدہ قومی مومنٹ( پاکستان) تمام مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان محبت اور بھائی چارہ کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپر کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ ضلع وسطی کی جانب لگائے جانے والے چاروں زون کا دورہ کیا اور وہاں جلوس کے شرکاء کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی عظیم فاروقی، جمال احمد،حاجی انور رضا ، منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین اور یوسی پینل بھی موجود تھا چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیاقت آباد سے نکلنے مرکزی جلوس میں شرکت کی اس موقع پر علماء و مشائخ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کو شایان شان منانے کے لیئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو ترجیح حاصل ہے اس موقع پر انہوں نے جلوس کی انتظامیہ سے انکے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انتظامیہ نے اپنے اطمینان کااظہار کیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی مذہبی احترام اور جوش و جذببے کے تحت منایا گیا مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد اور جلوس نکالے گئے ، یوں تو یکم ربیع الاوّل سے ہی ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مساجد اور دیگر عوامی اجتماعات کے مراکز پر محافلِ میلاد منعقد ہوتی رہیں تاہم ۱۲؍ربیع الاوّل کوضلع وسطی میں تقریباً بیس جلوس نکالے گئے جن کی قیادت علماء و مشائخین کر رہے تھے جبکہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سائس چیئرمین سید شاکر علی نے بھی مرکزی جلوسوں میں شرکت کی اور جلوس میں موجود علماء و مشائخ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شرکاء کے ہمراہ جلوس کے ساتھ چلتے رہے جلوس میں نعت خواں حضرات تمام راستے نعت خوانی منقبت اور حمد خوش الحانی کے ساتھ پڑھتے رہے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی،جلوس کے شرکاء تمام راستے رسولِ اکرم محمد مصطفےٰ کی شان میں خیر مقدمی نعرے لگاتے رہے اورعلماء ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کی شان اور کردار کی عظمت بیان کرتے رہے۔اس موقع چیئرمین ریحان ہاشمی جماعت اسلامی اور سیلانی ویلفیئر کے کیمپ پر بھی گئے جبکہ انہوں نے حق پرست ارکان اسمبلی ،عظیم فاروقی ،جمال احمداور حاجی انور رضا نے بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے کیمپوں پر شربت اور لنگر بھی تقسیم کیا۔ بلدیہ وسطی کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھی جبکہ کئی جگہ جلوس کے شرکاء پر خوشبو کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا جلوس کی سیکورٹی کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ریحان ہاشمی ،سید شاکر علی نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ تمام یونین کمیٹیوں کا ہنگامی دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو تکمیل تک پہنچایا اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے انلکی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کی اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے چیئرمین و وائس چیئرمین اور انکی ٹیم کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کیں۔




11th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Inter School Naat Competition




جشن عید میلاد االنبی کا تسلسل ، بلدیہ وسطی میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

طلباء و طالبات نے خوش الحانی سے نعت خوانی کر کے محفل میں سماں باندھ دیا

مسلمان بچوں میں نعت خوانی کا جذبہ جگانہ دین کی خدمت ہے۔وسیم اختر

دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات نئی نسل کے کردار کی بہتر تعمیر کا ذریعہ ہے ۔ریحان ہاشمی

مورخہ ۱۱دسمبر 2016

کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مسلمان بچوں میں نعت خوانی کا جذبہ جگانہ بھی دین کی خدمت ہے وہ بلدیہ وسطی کی مرکزی دفتر میں بلدیہ وسطی کی کمیٹی برائے امور نوجواناں (یوتھ افئیر کمیٹی) کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک بین المدارس مقابلہ نعت خوانی کے مو قع پرحاضرین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی دینی محفلوں کا انعقاد بلدیہ وسطی کے لئے خراج تحسین کا تقاضہ کرتا ہے جبکہ امن قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے بلدیہ وسطی کے
چئیر مین ریحان ہاشمی،وائس چئیرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کو جشن عید میلاد النبی ﷺکے مو قع پر ایک خوبصورت محفل سجانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پرارکان سندھ اسمبلی عظیم فاروقی،جمال احمد،حاجی انور رضا، میونسپل کمشنر وسیم سومرو، ،منتخب بلدیاتی یوسی چیئرمیز ،وائس چئیرمینز ،خواتین کونسلرز،یوتھ کونسلرز،یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین رضوان جعفر،فوکل پرسن ناصر زیدی،رکن یوتھ پارلیمنٹ خواجہ بلال،منور حمید ،فہد نسیم،عمران خالق،روجلہ شیرگل ،طلحہ انور،پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں حافظ کلیم،شارق احمد،نورفاطمہ عارف عظیمی،راؤ ناصر جہانگیر ، مقابلہ نعت خوانی میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات اور اساتذہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چئیرمین سید شاکر علی اس محفل نعت خوانی کے میزبان خصوصی تھے ۔ جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی اسکولوں کے 55طلباء وطالبات نے شرکت کی، جن میں 24 طلباء اور 31طالبات تھی۔ اور نئی نسل کے نعت خوانوں کو انکی خوش الحانی پر بھر پو ر داد دی، نوجوان نعت خواں طلباء طالبات نے خوش الحانی سے نعت پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ طالب علم نہال احمد نے بہترین نعت خواں کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ طالبہ ام الوریٰ نے دوسری اور عبد الرحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات سے روشناس کروانا انتہائی ضروری ہے، دینی تعلیم نہ صرف انہیں اپنے دین سے قریب کرتی ہے، بلکہ انکے کردار کی بہتر تعمیر کا زریعہ بھی ہے، انہوں نے کہا نعت خوانی ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے کام میں شریک کر دیتا ہے، اور وہ ہے حضور ﷺ سے محبت۔ کیونکہ اللہ بھی ہمارے پیارے رسول ﷺ سے محبت کرتے ہیں ، تو جو مسلمان نعت خوانی کرتے ہیں وہ اللہ کے محبوب سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ، جس کا اجر بے حساب ہے، تقریب کے اختتام پر بلدیہ وسطی یوتھ افیئر کمیٹی کے ارکان نے حاضرین کا شکریہ داد کیا بعد ازاں مئیر کراچی وسیم اختر ، چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بہترین نعت خوانوں میں انعامات اور منتظمین کو شیلڈ سے نوازا۔

11th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Inter School Naat Competition

9th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Meeting with Officers



DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
ELECTED MEMBERS TO CONTINUE PUBLIC WELFARE WORKS: IZHAR UL HASAN
MUNICIPAL SERVICES WOULD BE DELIVERED AT THE DOORSTEP OF COMMON PEOPLE
THERE IS NO PLACE FOR LAZY AND WORK SHIRKER IN PUBLIC WELFARE DEPARTMENTs      

Dated: 09-12-2016
KARACHI  (     ) Haq parast MPAs Khwaja Izharul Hasan and Faisal Sabzwari, with the Chairman DMC Central Rehan Hashmi and Vice Chairman Syed Shakir Ali, addressing the Municipal officers at DMC Central Liaquatabad,  have said that elected members of Local Government will, continue their services to the humanity and society despite scarcity of resources. They also said that there is no need of the lazy and work shirker in public service organizations. 
There those who do not wish to work must leave the job by themselves otherwise serious departmental disciplinary action would be taken against them irrespective of their grades and posts. Haq Parast MPAs also asked the DMC Chairman to hire daily wages labor to meet the shortage of manpower.  They also advised to allow overtime to the devoted and sincere workers so as to acknowledge their work. Speaking at the moment, Chairman DMC Central Rehan Hashmi assured the MPAs that he had been working with great devotion even facing the shortage of resources, vehicles and man power. He also paid thanks to the Haq Parast MPAs for their guidance and support that they used to give time to time.
Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)




                              منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے: خواجہ اظہار الحسن 

                          وسائل ہوں، نہ ہوں بلدیاتی خدمات عوام کی دیلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی: فیصل سبزواری

                      کام چور اور بے کارافراد کی کوئی جگہ نہیں بہتر ہوگا خود ہی گھر چلے جائیں: ارکانِ صوبائی اسمبلی کی تنبیہ  

مورخہ  09 /   دسمبر  2016ء؁

کراچی (  )  حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ خصوصی اجلاس میں بلدیہ وسطی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، وسائل ہوں نہ ہوبلدیاتی خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ عوامی خدمات کے اداروں میں کام چور اور بے کار افراد کی کوئی جگہ نہیں،ایسے افراد بہتر ہے کہ خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ محکمہ جاتی کارروائی بلاتفریقِ عہدہ و گریڈ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا حق پرست منتخب عوام نمائندے امید کی کِرن ہیں جو عوام کی خدمت سے سرشارہوکر تندہی سے کام کررہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی کالی بھیڑ کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی کارکردگی متاثر ہو۔تندہی اور دیانت داری سے کام کرنے والے ورکرز کے لئے اوورٹائم کی تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہی کی بدولت ہماراسر فخر سے بلند ہے۔ سینی ٹیشن اور دیگر ڈپارٹمنٹ میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لئے ڈیلی ویجز پر افرادکو بھرتی کیاجائے۔ ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہاکہ بلدیہ وسطی کے وسائل کی کمی دورکرنے کے لئے اپنے ذرائع استعمال کرکے مشنری فراہم کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔  اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کا شکریہ اداکیاکہ وہ وقتاٍ فوقتاً ہدایت اور گائیڈ لائن دیتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات کا تسلسل جاری رہے۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور عملہ اپنی بساط کے مطابق انتہائی توجہ اور دیانت داری سے خدمات انجام دے رہاہے۔ جبکہ 100 روزہ صفائی مہم اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے ضلع وسطی کی صورتِ حال بہتر نظر آرہی ہے۔