بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کا چودھواں روز
چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی سرگرمِ عمل
یونین کمیٹی نمبر 45 میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ،صفائی کے معیار مزید بہتر کیا جائے
بلڈرز اپنے بلڈنگ میٹریل ویسٹ کو فوری ٹھکانے لگائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
مورخہ :14؍ دسمبر 2016ء
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے چودھویں روز بھی صفائی کا عمل زور و شور سے جاری رہی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی نے یوسی چیئرمین ارتضی فاروقی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 45 ناظم آباد نمبر2 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے اثرات اوربلدیاتی عملے کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں یو سی45 ناظم آباد فاروق گراؤنڈ کے اطراف اور اندرونی گلیوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا۔ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات اور بلڈنگ میٹریل کے اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی بہبود اور تفریح کے مقامات پر لینڈ مافیہ کا قبضہ اور تجاوازات قائم کرنے کا عمل شہر اور شہری زندگی کو بدصورت بنانے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کے مذکورہ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کو بلاتاخیر منہدم کردیا جائے۔سینٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ کے اندرونی حصے میں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی روایت ختم کی جائے اور صفائی ستھرائی کرکے کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل شام کے وقت کھیلنے کے مواقوں اور سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے کارکنوں کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود تندہی سے ہر کام سرانجام دے رہے ہیں۔بعدا زاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں حسین آباد اور دیگر یوسیز سے آئے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سے ملاقات میں اُن کو ہدایت کی کہ 100 روزہ صفائی مہم ہر حال میں کامیاب بنائی جائے جبکہ ہر یوسی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سختی سے آپریشن کرنے کی ہدایت کی ۔مزید بر آں ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کواستعمال کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق بہتر ین حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع کی حیثیت سے پہچانا جاسکے۔
14th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 45