جشن عید میلاد االنبی کا تسلسل ، بلدیہ وسطی میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد
طلباء و طالبات نے خوش الحانی سے نعت خوانی کر کے محفل میں سماں باندھ دیا
مسلمان بچوں میں نعت خوانی کا جذبہ جگانہ دین کی خدمت ہے۔وسیم اختر
دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات نئی نسل کے کردار کی بہتر تعمیر کا ذریعہ ہے ۔ریحان ہاشمی
مورخہ ۱۱دسمبر 2016
کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مسلمان بچوں میں نعت خوانی کا جذبہ جگانہ بھی دین کی خدمت ہے وہ بلدیہ وسطی کی مرکزی دفتر میں بلدیہ وسطی کی کمیٹی برائے امور نوجواناں (یوتھ افئیر کمیٹی) کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک بین المدارس مقابلہ نعت خوانی کے مو قع پرحاضرین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی دینی محفلوں کا انعقاد بلدیہ وسطی کے لئے خراج تحسین کا تقاضہ کرتا ہے جبکہ امن قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے بلدیہ وسطی کے
چئیر مین ریحان ہاشمی،وائس چئیرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کو جشن عید میلاد النبی ﷺکے مو قع پر ایک خوبصورت محفل سجانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پرارکان سندھ اسمبلی عظیم فاروقی،جمال احمد،حاجی انور رضا، میونسپل کمشنر وسیم سومرو، ،منتخب بلدیاتی یوسی چیئرمیز ،وائس چئیرمینز ،خواتین کونسلرز،یوتھ کونسلرز،یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین رضوان جعفر،فوکل پرسن ناصر زیدی،رکن یوتھ پارلیمنٹ خواجہ بلال،منور حمید ،فہد نسیم،عمران خالق،روجلہ شیرگل ،طلحہ انور،پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں حافظ کلیم،شارق احمد،نورفاطمہ عارف عظیمی،راؤ ناصر جہانگیر ، مقابلہ نعت خوانی میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات اور اساتذہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چئیرمین سید شاکر علی اس محفل نعت خوانی کے میزبان خصوصی تھے ۔ جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی اسکولوں کے 55طلباء وطالبات نے شرکت کی، جن میں 24 طلباء اور 31طالبات تھی۔ اور نئی نسل کے نعت خوانوں کو انکی خوش الحانی پر بھر پو ر داد دی، نوجوان نعت خواں طلباء طالبات نے خوش الحانی سے نعت پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ طالب علم نہال احمد نے بہترین نعت خواں کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ طالبہ ام الوریٰ نے دوسری اور عبد الرحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات سے روشناس کروانا انتہائی ضروری ہے، دینی تعلیم نہ صرف انہیں اپنے دین سے قریب کرتی ہے، بلکہ انکے کردار کی بہتر تعمیر کا زریعہ بھی ہے، انہوں نے کہا نعت خوانی ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے کام میں شریک کر دیتا ہے، اور وہ ہے حضور ﷺ سے محبت۔ کیونکہ اللہ بھی ہمارے پیارے رسول ﷺ سے محبت کرتے ہیں ، تو جو مسلمان نعت خوانی کرتے ہیں وہ اللہ کے محبوب سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ، جس کا اجر بے حساب ہے، تقریب کے اختتام پر بلدیہ وسطی یوتھ افیئر کمیٹی کے ارکان نے حاضرین کا شکریہ داد کیا بعد ازاں مئیر کراچی وسیم اختر ، چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بہترین نعت خوانوں میں انعامات اور منتظمین کو شیلڈ سے نوازا۔
11th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Inter School Naat Competition