1st Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture





حکومتِ سندھ اختیارات دے تو کراچی کو پھر روشنیوں کا مثالی شہر بنادیں : وسیم اختر 

آٹھ سال کے جمع شدہ کچرے کا پچاس فیصد صاف کیا جاچُکا ہے: ریحان ہاشمی 

بلدیہ وسطی میں پانچ روزہ گلِ داؤدی کی نمائش کے موقع پر حاضرین سے خطاب 

مورخہ: یکم؍ جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر حکومتِ سندھ شہری حکومت کو قرارِ واقعی اختیارات دے تو اس شہر کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں اور مثبت سرگرمیوں کامثالی شہر بنادیں، وہ بلدیہ وسطی کراچی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نئے سال کے پہلے دِن گُلِ داؤدی کی پانچ روزہ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بیشتر بلدیاتی مسائل کا سبب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی ہے ۔ جو حکومتِ سندھ کے ماتحت کام کررہا ہے حالانکہ اُسے شہری حکومت کے ماتحت ہونا چاہیے۔ وسیم اختر نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ سارے اختیارات اور وسائل تو صوبائی حکومت کے پاس ہیں جس کی وجہ سے شہری حکومت کو قدم قدم پر پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ 100روزہ صفائی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہ تیس روز میں بہتر کچھ کیا جاچُکا ہے جس کے بہتر نتائج نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کوصاف ستھرا رکھنے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں او ر کچرے کو تھیلوں میں بھر کر کچرا کنڈی کے مقامات پر رکھیں تاکہ انہیں بہ آسانی اُٹھایا جاسکے۔ قبل ازیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ بلدیاتی اداروں پر آٹھ سالہ بندش کے بعد جب عوام کے منتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کو سنبھالا تو نظام بہت بگڑ چُکا تھا جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا تاہم ایمانداری، خلوصِ نیت اور دن رات محنت کرکے اسے بہتر کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 100روزہ صفائی مہم کے پہلے 30دِنوں میں گذشتہ آٹھ سال کے جمع شدہ کچرے کا پچاس فیصد اُٹھایا جاچُکا ہے ۔ صفائی مہم کے سلسلے میں منتخب یوسیز میں نتائج سامنے آرہے ہیں۔ گلِ داؤدی کی نمائش کو انہوں نے عوام کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنے اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بہتر شہری ماحول مہیا کرنے کے لئے اور بہت سے پروگرام مرتّب کرنا چاہتی ہے تاکہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر رونقیں بحال ہوجائیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،منتخب بلدیاتی نمائندے ،بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس ملیر،ایئر کموڈور شہزادہ شاہجہاں(تمغہء امتیاز ) نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور نمائش کو کراچی کے شہریوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔فتح پارک بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ گلِ داؤدی کی اس پانچ روزہ نمائش کا اہتمام بلدیہ وسطی کے محکمہء باغات نے کیا ہے ، جس کے روحِ رواں ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ہیں۔ نمائش میں 100سے زیادہ رنگوں کے پھول اور 10,000سے زیادہ پودے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کواپنے اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھنے آرہی ہے۔



1st Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے ہوگا

فتح پارک ، نارتھ ناظم آباد میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر کریں گے

بلدیہ وسطی محکمہ باغات کی نرسری میں تیارکردہ بے شمار گلِ داؤدی کی اقسام عوام کا استقبال کریں گی 

مورخہ: 30؍ دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے کیا جائے گا۔چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پرفتح پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائش میں بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات میں تیار کردہ گُلِ داؤدی کی بے شمار اقسام عوام کے استقبال کے لئے چشم براہ ہونگی۔نمائش کا افتتاح یکم جنوری کو میئر کراچی وسیم اختر کریں گے ۔ریحان ہاشمی نے نمائش کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور کارکنان نامساعد حالات کے باوجود عوام کو بہتر ماحول اور تفریح کے مواقع مہیاکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پھولوں کی نمائش کو 100روزہ صفائی مہم کا تسلسل قراردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں ہر سال کی طرح امسال بھی موسمِ سرما میں گُلِ داؤدی کی نمائش پورے اہتمام سے کی جارہی ہے۔ اس نمائش کے لئے بلدیہ وسطی کے محکمہۂ باغات نے خصوصی طور پر گُلِ داؤدی کے بے شمار اقسام کے پودے اپنی نرسری میں تیار کئے ہیں ، جنہیں خوبصورتی کے ساتھ فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں آراستہ کیا گیاہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نمائش میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ثابت کردیں کی کراچی کے عوام نامساعد حالات میں بھی زندگی میں مسرت اور شادمانی کے مواقع نکال لیتے ہیں۔اُمید ہے کہ عوام بڑی تعدادمیں پھولوں کی نمائش میں شرکت کریں گے۔ 



30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی کا اُنتیسواں دِن

نئی ٹریکٹر ٹرالیز کے استعمال سے نارتھ ناظم آباد کی صفائی مہم میں تیزی 


افرادی قوت اور مشینری کو بہتر پلاننگ سے استعمال کرنا بارآور ہوراہے 


مورخہ: 29؍ دسمبر 2016ء ؁


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے 29؍ویں روز بلدیہ وسطی میں کچرا اُٹھانے اور صفائی کے معاملات میں تیزی آگئی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے نئی 6عدد ٹریکٹر ٹرالیز خریدنے کا فیصلہ بارآور ثابت ہورہاہے۔ افرادی قوت کے ساتھ مشینری کا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال منتخب یوسیزمیں صفائی مہم کے بہتر نتائج سامنے لارہاہے۔ صفائی مہم کے 29؍ ویں روز نارتھ ناظم آباد ، ناظم آناد،لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کی منتخب یوسیز میں نئی ٹریکٹر ٹرالیز
کے ذریعے کچرا اُٹھانے میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کوڑا کرکٹ آبادیوں اور تجارتی مراکز سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جارہاہے۔ دوسری جانب سینٹری ڈپارٹمنٹ کا عملہ تندہی کے ساتھ گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ سمیٹنے میں مصرو ف ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات تندہی سے اپنے ورکرز کے ساتھ مصروف ہیں ۔وسائل کی کمی کو مناسب منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے لئے 6نئی ٹریکٹر ٹرالیز خریدی گئیں تاکہ صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ اس عمل کے بہتر نتائج نظر آنے شروع ہو چکے ہیں اور منتخب یوسیز میں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کے استعمال سے علاقوں کی صورت بہتر صاف اور شفاف ہوتی جارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بلدیہ وسطی میں 100روز صفائی مہم کے ثمرات واضح طور پر نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ 



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture




28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18



ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ریحان ہاشمی 

مورخہ 28 / دسمبر 2016 ؁ء 

کراچی( ) ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباداورگلبرگ کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ کا کام جاری ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔۔۔۔ 


28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18

27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing



27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing