30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے ہوگا

فتح پارک ، نارتھ ناظم آباد میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر کریں گے

بلدیہ وسطی محکمہ باغات کی نرسری میں تیارکردہ بے شمار گلِ داؤدی کی اقسام عوام کا استقبال کریں گی 

مورخہ: 30؍ دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے کیا جائے گا۔چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پرفتح پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائش میں بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات میں تیار کردہ گُلِ داؤدی کی بے شمار اقسام عوام کے استقبال کے لئے چشم براہ ہونگی۔نمائش کا افتتاح یکم جنوری کو میئر کراچی وسیم اختر کریں گے ۔ریحان ہاشمی نے نمائش کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور کارکنان نامساعد حالات کے باوجود عوام کو بہتر ماحول اور تفریح کے مواقع مہیاکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پھولوں کی نمائش کو 100روزہ صفائی مہم کا تسلسل قراردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں ہر سال کی طرح امسال بھی موسمِ سرما میں گُلِ داؤدی کی نمائش پورے اہتمام سے کی جارہی ہے۔ اس نمائش کے لئے بلدیہ وسطی کے محکمہۂ باغات نے خصوصی طور پر گُلِ داؤدی کے بے شمار اقسام کے پودے اپنی نرسری میں تیار کئے ہیں ، جنہیں خوبصورتی کے ساتھ فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں آراستہ کیا گیاہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نمائش میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ثابت کردیں کی کراچی کے عوام نامساعد حالات میں بھی زندگی میں مسرت اور شادمانی کے مواقع نکال لیتے ہیں۔اُمید ہے کہ عوام بڑی تعدادمیں پھولوں کی نمائش میں شرکت کریں گے۔ 



30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture