23rd Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release
چیئر مین بلدیہ وسطی کا شاہراہ پاکستان کا دورہ
صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کے کاموں کا معائنہ
مورخہ: 23 جنوری 2017ء
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ 100 روزہ مہم کے منتخب یونین کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وہ شاہراہ پاکستان پر قائم گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کے موقع پر موجود افراد سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر باغات محمدشریف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف ستھراء اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز ،ڈسپینسریزکی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔ چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ 100 روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہیں اور کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ جبکہ بلدیہ وسطی میں 100 روزہ مہم کے دوران منتخب یوسیز سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے علاوہ روزمرہ صفائی کا کام بھی تواتر سے جاری ہے ضلع وسطی کو جاذب نظر بنانے کے لئے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ چورنگیوں،داخلی و خارجی راستوں پر خوشنما پھول اور پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔۔
23rd Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release