21st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


فرائض کی بلاتاخیر ادائیگی اور ملکی ترقی کیلئے صحافیوں کے ساتھ تعاون اولین ترجیح: ریحان ہاشمی 

منتخب شہری حکومت کے حقوق اور اختیارات پر شب خون مارنے کی اجاز ت نہیں دیں گے : امین الحق

بلدیاتی اداروں کے مسائل صاحبانِ اقتدار اور اختیار تک پہنچانے میں اپناکردار اداکرتے رہیں گے: شعیب احمد

وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی جس جذبہ کے ساتھ خدمت کررہی ہے قابلِ تحسین ہے: نعمت خان

سچ بولنے اور سچ کا ساتھ دینے میں ضلع وسطی کے عوامی نمائندگان اور عوام کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے: سید شاکر علی

بلدیہ وسطی کی جانب سے کے یوجے کی نومنتخب کابینہ اورسینیئرصحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے حاضرین کا خطاب

مورخہ: 21؍جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ فرائض کی بر وقت و بلاتاخیر ادائیگی اور ملکی ترقی کے لئے صحافیوں کے ساتھ تعاون ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ جبکہ کارکردگی میں معیار اور عوام میں صفائی اور شہری ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا بلدیہ وسطی کے اہداف میں شامل ہے۔ وہ بلدیہ وسطی کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس ،دستورکی نو منتخب کابینہ اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی،س وائس چیئرمین ضلع شرقی عبدالروٗف خان ، میونسپل کمشنر وسیم سومرو ، سینئر خاتون صحافی شمیم بانو، سینئرصحافی رفیق شیخ ، ملک آفتاب ، فرید احمد ، زین احمد کے علاو صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بلدیہ وسطی کی تمام یوسیز کے چئیرمین اور وائس چیئرمین نے شرکت کی۔ ریحان ہاشمی نے مزیدکہاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ترقی اور سچ کی سربلندی کیلئے صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تسلسل کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتی ہے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رکنِ رابطہ کمیٹی امین الحق نے بلدیہ وسطی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ تعاون کو احسن اقدام قراردیا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومتِ سندھ کی جانب سے منتخب شہری حکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر و چیئرمین و وائس چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے اختیار حاصل کرنے کے ارادے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ منتخب عوامی نمائندوں کے حقوق اور اختیارات پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر حکومتِ سندھ ایسا کوئی اقدام کرے گی تو ایم کیوایم پاکستان، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف طلب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں رہنے والے ہر طبقے، زبان اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے دامن میں سمیٹنے والی پاکستان کی واحد جماعت ہے۔ جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس شعیب احمد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی اداروں اور صحافیوں کے درمیان مربوط تعاون کسی بھی شہر کی ترقی اور ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا ضامن ہوتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر بلدیہ وسطی اپنی کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کرے گی تو صحافی برادری اُس کے ساتھ ہر مرحلے پر انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وائس پریزیڈنٹ کے یو جے نعمت اللہ خان نے کہا کہ صحافی برادری بہٹ اچھی طرح جانتی ہے کہ بلدیاتی ادارے کس نامساعد حالات ، اختیارات اور وسائل کی کمی میں اپنی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبۂ خدمت کے ساتھ ریحان ہاشمی اپنی ٹیم کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔ سینئر صحافی حنیف اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیہ وسطی کے چیئرمین اور انکی ٹیم اسی وقت بہترین کارکردگی دکھاسکتی ہے کہ جب اُنہیں حقیقی اختیارات اور وسائل مہیا کئے جائیں، انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو انکے جائز اختیارات اور وسائل دئے جائیں۔ قبل ازیں وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے استقبالیہ تقریرمیں مہمانوں کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صحافی برادری اور بلدیاتی اداروں کا باہمی تعاون شہروں اور شہریوں کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ضلع وسطی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل ضلع ہے جس نے سچ اور حق کے لئے سب سے پہلے آواز بلند کرنے کی داغ بیل ڈالی اسی لئے سچ بولنے اور سچ کا ساتھ دینے میں اس ضلع کے عوام اور عوامی نمائندگان کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے کے یو جے منتخب کابینہ کی ارکان اور سینئرصحافیوں کو گلدستے پیش کئے گئے۔





21st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release