20th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


افسران کے باہمی تعاون سے صفائی مہم کی رفتارمیں تیزی لائی جائے: سید شاکر علی 

اسٹاف کی حاضری 100فیصد ممکن بنانے کے لئے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی کی جائے

بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ ، موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ گاڑیاں رننگ کنڈیشن میں رکھے

100روزہ صفائی مہم کی 50روزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں بلدیاتی افسران کو 
ہدایت 

مورخہ : `20؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کی صدارت میں بلدیاتی افسران کا ایک اہم اجلاس ہو ا جس میں بلدیہ وسطی میں جاری 100روزہ صفائی مہم کی 50روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید شاکرعلی نے افسران اور کارکنان کی پچاس روزہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران و کارکنان نے نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود جس تندہی سے کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال خان،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرسید شاکر علی نے مختلف ڈپارٹمنٹ کے افسران کے درمیان باہمی تعاون اور تعلق کو کامیابی کی کنجی قراردیتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کے تمام افسران کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے تعاون کو مزید فروغ دیں ۔ تاہم انہوں نے کارکردگی کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ جبکہ افرادی قوت کی خاطر خواہ حاضری نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے تمام ڈپارٹمنٹس میں ملازمین کی حاضری کو 100فیصد بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے ۔ سید شاکر علی نے محکمہء موسمیات کی جانب سے آئندہ بدھ کو بارش ہونے کی پیش گوئی کے سبب ضلع وسطی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی تاکہ بارش کے سبب پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتِ حال اورممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جائے ۔ اس سلسلے میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گاڑیوں کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کرایا جائے۔مختلف مقامات پر کچرہ جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں، مساجد اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کے قریب کسی بھی صورت میں کچراجلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ 






20th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release