31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی خدمات کی فراہمی میں کا ہلی برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف سنحت ایکشن لیا جائے گاان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ صفا ئی ستھرائی کے معائنہ دوران کیا۔فرائض سے کاہلی برتنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیا قت آ با د تسلیم بیگ ، انسپکٹر شوکت سردار، سب ا نسپکٹر محمد اعظم اور مقدم فیصل کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمہ سینٹیشن اور محکمہ باغا ت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے بلدیہ وسطی کے علاقوں اور بیرونی و اندرونی شاہراؤں کی صفائی اور گرین بیلٹس اور پارکس کی تزئین و آ رائش پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کی حدود میں کچرا کنڈیوں اور کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگانے اور علاقائی سطح پر عدم صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کا عزم کر تے ہوئے انہوں نے اہلیا ن بلدیہ وسطی سے اپیل کی کے بلدیہ کے ملازمین سے تعاون کریں ۔ 


31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے میدان اور پارکس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ نارتھ کراچی میں صفائی ستھرائی ، پیج ورک،اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کے کا م کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمتعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری ہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشینریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔ بلدیہ وسطی میں واقع تمام گرین بیلٹس کی صفائی، کوڑے کرکٹ کو ہٹانا اور سوکھے پیڑوں کی جگہ نئے پودوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے جبکہ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے علاقوں کو ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ 100 روزہ صفائی مہم سے عوام کے ذہن پر بہتر تاثرات پڑھ رہے ہیں اب خو د عوام بھی بلدیاتی نمائندوں کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے نظر آرہے ہیں۔


30th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے ایک سال کے بعد بھی سند ھ حکومت بلدیا تی اداروں کو آئینی اختیارات نہ دے کر 70فیصد ریوینیو دینے والے بین لاقوامی شہر کراچی کو خود گندگی غلا ظت کے ڈھیر میں تبدیل کر کررہی ہے۔ کے ایم سی ڈی ایم سیز کو مفلوج کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے ،ڈپٹی کنو نیئر عامر خان نے یہ بات چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئر مین سید شاکر علی اور سابق ٹا ون ناظم لیا قت آ با د اُسامہ قادری کے ہمراہ یونین کونسل 38 اورلیا قت آ با د کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بنیا دی سہولیات فراہم کرنا ہما ری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بھر پور انداز میں سر انجام دیں گے انہوں نے کہا 100روزہ صفا ئی مہم کے دوران بلدیہ وسطی میں واقع برسوں کے کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگایا گیا اندرونی اور مرکزی شاہراہوں پر صفا ئی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی صفا ئی اور شجر کاری مہم کا آ غا ز کر دیا گیا ہے ،

وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ ہمیں دیا ہے ہم اُ ن کے اعتماد پر پورا اُترینگے ،علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کرتی رہے گی سندھ حکومت کے تاخیری حربے ہمیں اپنے
فرائض سے نہیں روک سکتے ۔



27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) صحت وصفائی کی بہتری کے لئے مشینری کی درستگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی سبب ہم نے اس شعبے کو وسائل کی کمی کے باوجود درست رکھنے کے لئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ہمراہ نیو کراچی کی ورکشاپ میں مختلف مشینری کے فزیکلی معائنے کے دوران کیا۔


چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو بتایا گیا کہ صحت وصفائی کے امور کی انجام دہی کے لئے مشینری کو درست انداز میں استعمال کیا جارہا ہے وہ علاقے جہاں مشینری داخل نہیں ہوسکتی وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں ورکشاپ کے عملے نے بتایا کہ معمولی نقائص کو ورکشاپ میں ہی درست کرکے مشینری کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مشینری کو رواں رکھنے کے لئے خاص خیال رکھیں اورضلع وسطی میں صحت
وصفائی کے امور کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔






26th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 100روزہ صفا ئی مہم کے حوالے سے نارتھ ناظم آ با د میں جا ری صفا ئی ستھرائی کا معا ئنہ کر تے ہو ئے کیا ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفا ئی مہم کی کا میابی کے لئے وسائل کی کمی ظرورت کے مطابق مشنری اور گاڑیوں کا نہ ہونا اور دیگر روکا وٹو ں کو نظر انداز کرتے ہوئے جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی مہم کو جاری رکھا ہوا ہے ۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے سبب ضلع وسطی میں پیشگی احتیاطی تدابیر اختیا ر کر نے کی ہدایت کر دی تاکہ بارش کے سبب پیدا ہونے والی نا خوشگوار صور تحا ل اور ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے تیا ر رہا جائے ،اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئر مین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فر      گزاشت نہیں کریں گے ۔ 



25th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release