26th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) صحت وصفائی کی بہتری کے لئے مشینری کی درستگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی سبب ہم نے اس شعبے کو وسائل کی کمی کے باوجود درست رکھنے کے لئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ہمراہ نیو کراچی کی ورکشاپ میں مختلف مشینری کے فزیکلی معائنے کے دوران کیا۔
چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو بتایا گیا کہ صحت وصفائی کے امور کی انجام دہی کے لئے مشینری کو درست انداز میں استعمال کیا جارہا ہے وہ علاقے جہاں مشینری داخل نہیں ہوسکتی وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں ورکشاپ کے عملے نے بتایا کہ معمولی نقائص کو ورکشاپ میں ہی درست کرکے مشینری کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مشینری کو رواں رکھنے کے لئے خاص خیال رکھیں اورضلع وسطی میں صحت
وصفائی کے امور کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
26th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release